ایل او سی کے پار تجارت بدستور معطل

سرینگر ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لائین آف کنٹرول کے پار تجارت وادی کشمیر میں آج دوسرے روز بھی معطل رہی جبکہ ہندوستانی حکام کی جانب سے ایک پاکستانی ڈرائیور کی گزشتہ ہفتے براؤن شوگر کی اسمگلنگ کے سلسلہ میں گرفتاری پر تعطل برقرار ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ کوئی بھی مال بردار گاڑی شمالی کشمیر کے یوری سیکٹر میں ’امن سیتھو‘ سے نہیں گزر

ہندوستان کی آج جنیوا۔ I Iمیں شرکت

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی سرپرستی والی بین ا لاقوامی کانفرنس برائے شام میں حصہ لے گا جو کل سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی، جس میں تمام متحارب فریقوں ، دیسی اور بین الاقوامی گروپوں کو یکجا لایا جائے گا تاکہ موجودہ بحران کی یکسوئی کرتے ہوئے اس عرب ملک میں جاری لڑائی کا کوئی سیاسی حل تلاش کیا جا

عراق میں 26 مجرمین کو پھانسی

بغداد ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ 26 قیدیوں کو جنہیں دہشت گردی سے متعلق الزامات کا مجرم پایا گیا، انہیں پھانسی دیدی گئی جو تمام عراقی شہری تھے۔ وزارت کی ویب سائیٹ پر آج پیش کردہ بیان کے مطابق یہ تمام پھانسیاں اتوار کو انجام دی گئی۔

پاکستان میں عسکری اڈوں پر بمباری، 40 ہلاک

اسلام آباد / پشاور ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی لڑاکا جیٹ طیاروں نے قانون سے عاری شمالی وزیرستان قبائلی خطے میں عسکری اڈوں کو نشانہ بنایا، جن میں طالبان کمانڈر عدنان رشید کا مکان شامل ہے، اور اس کارروائی میں جو سیکوریٹی فورسس پر سلسلہ وار مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی، 40 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ انٹری ذرائع نے آج کہا کہ ش

پاکستان میں بس دھماکہ کا نشانہ، 22 ہلاک

اسلام آباد ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 22 شیعہ زائرین جو ایران سے واپس ہورہے تھے، آج ہلاک ہوگئے ، جب ان کی بس کو جنوب مغربی پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں بم کا نشانہ بنایا گیا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ دھماکہ ضلع مستونگ کے دارین گڑھ علاقہ میں پاکستان۔ایران ہائی وے پر پیش آیا۔ دھماکہ کے بعد فائرنگ ہوئی ۔ حکام نے 22 زائرین ک

ریاست کی تقسیم مسئلہ پر تلگودیشم اور کانگریس کا دوغلا پن

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس کمیٹی مسٹر جگن موہن ریڈی نے کہاکہ وہ ریاست کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے ریاست کو متحد رکھنے کی جدوجہد کررہے ہیں جبکہ کانگریس اور تلگودیشم سیاسی مفاد پرستی اور ووٹ کیلئے ریاست کو تقسیم کرنے کی تائید کررہے ہیں۔ ضلع چتور میں ’’سمکھیا شنکھاورم‘‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

نئی دہلی کے ’’انتشار‘‘کیلئے عام آدمی پارٹی اور کانگریس ذمہ دار

نئی دہلی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )قومی دارالحکومت میں ’’انتشار کی صورتحال‘‘ کا ذمہ دار عام آدمی پارٹی اور کانگریس کو قرار دیتے ہوئے بی جے پی نے آج چیف منسٹر دہلی ارویندر کجریوال پر الزام عائد کیا کہ ماؤسٹوں کی زبان بول رہے ہیں انہیں حکومت چلانے اور اپنے تیقنات کی تکمیل کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں ہے۔ بی جے پی کے ترجمان پرکاش جاؤدیک

تلنگانہ بِل پر مباحث کیلئے مزید 4 ہفتے درکار

نئی دہلی 21 جنوری (پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش نے 23 جنوری کو ختم ہورہے ریاستی اسمبلی کے سیشن میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ تلنگانہ بِل پر غور و خوض اور مباحث کے لئے مزید چار ہفتے درکار ہیں۔ وزارت داخلہ نے حکومت آندھراپردیش کے مکتوب کو وزیراعظم کے دفتر روانہ کیا ہے جہاں سے یہ مکتوب صدرجمہوریہ کی منظوری کے لئے راشٹرپتی بھون بھیج دیا

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور شور و غل کے مناظر

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز ) ریاستی قانون ساز اسمبلی میں تقسیم ریاست کیلئے ’’آندھرا پردیش کی تنظیم جدید مسودہ بل 2013‘‘ پر جاری مباحث میں جب ٹی آر ایس رکن اسمبلی مسٹر کے ٹی راما راو نے اپنے اظہار خیال کے دوران حسین ساگر پر تنصیب کردہ مجسموں کو مٹی کے پتلوں سے تعبیر کیا تب سیما آندھرا تلگودیشم ارکان و سیما آندھرا کانگریس ارکان کی ج

مظفر نگر :فرقہ وارانہ فسادات کے دوران اجتماعی عصمت ریزی کے 22ملزموں کا گرفتاری وارنٹ

مظفر نگر 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ایک مقامی عدالت نے 22 افراد کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا جو مبینہ طور پر مظفر نگر فسادات کے دوران اجتماعی عصمت ریزی کے پانچ واقعات میں ملوث تھے۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے 22 ملزموں کے گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے جو فی الحال فرار ہیں۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جو ان واقعات کی ت

تلنگانہ بل کو بالآخر مجلس کی تائید

حیدرآباد۔/21 جنوری(سیاست نیوز) مجلس اتحاد المسلمین نے آج ایوان اسمبلی میں بالآخر علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی تائید کا اعلان کیا اور مسودہ تلنگانہ بل میں ترامیم کی تجاویز پیش کی اور منقسمہ ریاستوں میں اقلیتوں اور دیگر طبقات کو ترقیات و خوشحالی کے مساوی مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔ قائد مقننہ مجلس مسٹر اکبر الدین اویسی نے مسو

منڈی میر عالم میں نوجوان تاجر کا قتل

حیدرآباد ۔ /21 جنوری (سیاست نیوز) پرانے شہر منڈی میرعالم میں آج ایک نوجوان تاجر کا بے دردانہ طور پر قتل کردیا گیا ۔ معمولی سے جھگڑے پر محمد علی عرف ندیم پر آہنی سلاخوں اور چاقوؤں سے حملہ کرتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ محمد علی ساکن منڈی میرعالم کوالٹی پولٹری فیڈ کا مالک آج شام اپنی دوکان میں موجود تھا کہ ا

ٹاؤن پلاننگ سوپروائزر 2.5 کروڑ کا مالک

حیدرآباد 21 جنوری (پی ٹی آئی) انسداد رشوت ستانی بیورو نے آج ایک ٹاؤن پلاننگ سوپر وائزر کے غیر محسوب اثاثہ جات کا پتہ چلایا ہے۔ اِس سوپر وائزر کے اثاثہ جات 2.5 کروڑ کے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ٹاؤن پلاننگ سوپروائزر سرکل III ایل بی نگر ای رامچندر کے خلاف کیس رجسٹر کیا گیا ہے۔ اِس کے رہائشی مکانات اور رشتہ داروں کے علاوہ قریبی دوست ا

گولکنڈہ میں قتل کیس میں ملوث نوجوان کے گھر پر حملہ

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) قتل کیس میں ملوث الیاس کے مکان واقعہ گولکنڈہ پر آج مقتول نواز کے رشتہ داروں بشمول خواتین نے اچانک حملہ کرتے ہوئے سنگباری کی۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول کے رشتہ داروں نے حملہ کے دوران کار، فرنیچر اور دیگر اشیاء کو نقصان پہونچایا۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ زون ست نارائنا نے فوری موقع واردات پر پہونچ کر حالات کو قابو

آٹو رکشا کا اقل ترین کرایہ 20 روپئے

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) آٹو رکشا کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اب اقل ترین کرایہ 20 روپئے ہوگا۔ کمشنر ٹرانسپورٹ مسٹر اننت راما نے اقل ترین کرایہ کی موجودہ حد 16 روپئے سے بڑھاکر اس کو 20 روپئے کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ فی کیلو میٹر 9 روپئے سے بڑھاکر 11 روپئے کردیا گیا۔ ویٹنگ چارجس فی گھنٹہ 15 روپئے کے بجائے اب 20 روپئے لئے جائیں گے۔ قبل از

کلین انڈیا کے تحت کچرے کی ری سیکلنگ پروگرام

حیدرآباد 21 جنوری (پی ٹی آئی) شہر حیدرآباد میں محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقہ سے کچرے کو اکٹھا کرنے اور اس کی الیکٹرانک اور الیکٹریکل گڈس کی ری سیکلنگس پر عمل آوری کے لئے گائیڈ فاؤنڈیشن برائے ڈیولپمنٹ کے ساتھ تعاون کرنے کلین ای انڈیا کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کلین ای انڈیا کو انٹرنیشنل فینانس کارپوریشن کی جانب سے اپریل 2013 ء میں مشترک

تلنگانہ جدوجہد کے دوران اموات کیلئے کے سی آر ذمہ دار: ای دیاکر راؤ

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی فورم کنوینر مسٹر ای دیاکر راؤ نے الزام عائد کیاکہ تلنگانہ جدوجہد کے دوران ایک ہزار اموات کے لئے صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندرشیکھر راؤ ہی مکمل ذمہ دار ہیں۔ آج ایوان میں مسٹر کے ٹی راما راؤ رکن اسمبلی ٹی آر ایس کی جانب سے تلنگانہ مسودہ بل پر جاری مباحث میں حصہ لینے کے دوران تلگ

متحدہ آندھراپردیش احتجاج میں شامل ہونے قائدین کو نان گزیٹیڈ عہدیداروں کی دعوت

حیدرآباد 21 جنوری (پی ٹی آئی) آندھراپردیش نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن نے آج آندھراپردیش کی تقسیم کی مخالفت کے لئے کل یہاں منعقد کئے جانے والے ایک روزہ طویل دھرنے میں تمام سیاسی پارٹیوں کو مدعو کیا ہے۔ اے پی این جی اوز کے صدر پی اشوک بابو نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ ریاست کے تمام قائدین سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر متحدہ آندھ