Month: 2014 جنوری
الیکشن کمیشن کا 4 فبروری کو پارٹیوں سے ربط
نئی دہلی ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے تمام مسلمہ سیاسی جماعتوں کا اجلاس 4 فبروری کو طلب کیا ہے، جس میں آزادانہ اور منصفانہ چناؤ کے انعقاد کیلئے غوروخوض کیا جائے گا۔ کل جماعتی اجلاس جو الیکشن کمیشن کی انتخابی تیاریوں کا حصہ ہے، پارلیمانی سیشن سے ایک روز قبل منعقد ہورہا ہے۔
سومناتھ بھارتی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
نئی دہلی ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی حکومت پر دباؤ بڑھتا جارہا ہیکہ وہ وزیرقانون سومناتھ بھارتی کے خلاف کارروائی کرے کیونکہ جنوبی دہلی میں نصف شب حملہ کرتے ہوئے ایک افریقی خاتون کو نشانہ بنانے والوں میں وہ بھی شامل ہیں۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے افریقی خاتون کے مکان پر ہلہ بولنے اور حملہ کرنے والے گروپ کی قیادت کی تھی۔ یوگانڈا کی
خورشید ۔کیری ملاقات ، دیویانی مسئلہ پرگفتگو
مونٹریاکس (سوئٹزرلینڈ) ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیرامورخارجہ سلمان خورشید نے آج اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے ہندوستانی سفارتکار کی گرفتاری کے بارے میں تنازعہ کے بعد پہلی مرتبہ ملاقات کی جبکہ دونوں نے باہمی روابط کو آگے بڑھانے اور کلیدی مسائل پر قریبی شراکت داری کی طرف لوٹنے کا عہد کیا۔ کیری نے شام پر بین الاقوامی جنیوا ۔ II کانف
کانگریس باتیں نہیں کام کرتی ہے، راہول کا وشواس کو جواب
امیٹھی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس انہیں کھلا چیلنج کررہے ہیں، راہول گاندھی نے آج کہا کہ کانگریس باتیں نہیں بلکہ کام کرتی ہے اور ایک خیرسگالانہ اقدام میں ایک بوڑھی خاتون کو اپنے دورہ کے دوران اپنی کار میں اپنے بازو بیٹھنے کی دعوت دی۔ راہول کا عام آدمی پارٹی پر بالواسطہ طنز اس پس منظر میں ہیکہ وشوا
کرنسی نوٹ واپس لئے جائیں گے
نئی دہلی ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا نے بتایا ہے کہ2005ء سے قبل جاری کردہ تمام بینک نوٹوں کو 31 مارچ 2014ء کے بعد مارکٹ سے مکمل طور پر واپس لے لیا جائے گا۔ اور ان نوٹوں کی گشت روک دی جائے گی۔ عوام الناس کو چاہئے کہ وہ یکم ؍ اپریل 2014ء سے بینکوں سے رجوع ہوکر اپنے ان نوٹوں کو تبدیل کرالیں۔ آر بی آئی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس
کجریوال ’پاگل چیف منسٹر‘ : شنڈے
نئی دہلی ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر اروند کجریوال کو ’’پاگل چیف منسٹر‘‘ قرار دیا اور کہا کہ کجریوال کے باعث انہوں (شنڈے) نے ناحق کئی پولیس ملازمین کی رخصت منسوخ کردی۔ ٹی وی چیانل نے رپورٹ دی ہیکہ شنڈے اور چیف منسٹر دہلی کجریوال کے درمیان سردجنگ بڑھ رہی ہے۔ مہاراشٹ
مظفرنگر ریلیف کیمپوں میں ہنوز 20 ہزار فساد متاثرین مقیم
مظفرنگر ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش کی جانب سے فرقہ وارانہ فسادات سے متاثرہ اضلاع شاملی اور مظفرنگر میں ریلیف کیمپوں کو بند کردیئے جانے سے متعلق سرکاری اعلان کے باوجود ان عارضی کیمپوں میں ہنوز ہزاروں مسلم فساد متاثرین مقیم ہیں۔ ہزاروں مسلمان ان عارضی کیمپوں میں بے سروسامانی کی حالت میں زندگی گذار رہے ہیں۔ تقریباً 350 خ
کرناٹک میں مرکزی لوک پال ایکٹ نافذہوگا
بنگلور ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں کانگریس نے صاف ستھری، فعال اور شفاف حکومت فراہم کرنے اپنے وعدہ کے پابند ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مرکز کے لوک پال ایکٹ کو اخذ کرنا چاہتی ہے جو بدعنوانیوں کے خلاف لڑنے کا ایک موثر ہتھیار ثابت ہوگا ۔ گورنر ایچ آر بھردواج نے ریاستی لیجسلیچر کے مشترکہ اجلاس سے اپنے روایتی خطاب کے د
حق شہری قانون کی آئندہ پارلیمانی سیشن میں منظوری
بنگلور ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر وی نارائنا سوامی نے آج کہاکہ ایک بل پیش کیا جائے گا جس میں شہریوں کو پاسپورٹس، وظیفے اور پیدائش و اموات سرٹیفکیٹس کی اجرائی کی خدمات کو فوری وقت پر انجام دیئے جانے لازمی قرار دیا جائے گا۔ یہ بل آئندہ ماہ پارلیمنٹ کے سیشن کے دوران منظور کیا جائے گا۔ حق شہری قانون برائے وقت پر اشیاء اور خدمات
کجریوال علیل، دفتر نہیں گئے
دواخانہ میں کئی معائنے، کھانسی بخار کی شکایت
ایودھیا تنازعہ کی 26 فائلوں سمیت تین بڑی فائلوں کی گمشدگی
لکھنو ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ (لکھنو) کی ڈیویژن بنچ نے آج ہندو مہا سبھا کی نظر ثانی کی اس درخواست کو مسترد کردیا جس میں ہندو مہا سبھا نے کہا تھا کہ سابقہ اٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت میں پورے ملک سے تین ہزار اہم سرکاری فائلیں سرکاری ریکارڈ سے غائب کردی گئی تھی۔ یہ فائلیں ملک کے مختلف حصوں میں ہوئے بھیانک فرقہ و
صرف کھانا، بیٹھنا اور ٹی وی دیکھنا، قلب پر حملہ کا باعث ہوسکتا ہے ؟
واشنگٹن ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بیکار بیٹھنے والو، ہوشیار باش !
نریندر مودی کی آج ریالی، گورکھپور کو زعفرانی رنگ میں رنگ دینے کا ادعا
لکھنو ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی جمعرات کو گورکھپور میں ایک ریالی سے خطاب کریں گے، اس ریالی کو کامیاب بنانے کیلئے گورکھپور کے رکن پارلیمنٹ یوگی ادتیہ ناتھ اور ان کی ہندو یوا واہنی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں نے پوری طاقت جھونک دی ہے ۔ اس ریالی کے لئے ایک درجن سے زائد ٹرینوں
یو پی اردو اکیڈیمی تشکیل نو معاملہ پر آج سماعت
لکھنو ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ (لکھنو بنچ) میں ہائی کورٹ کے سینئر وکیل مسٹر محمد فاروق ایڈوکیٹ نے توہین عدالت کی ایک درخواست گزاری ہے جس پر 23 جنوری کو سماعت متوقع ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق روایتی حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ لکھنو بنچ کے اس فیصلہ پر عمل درآمد نہیں کیا ہے جس کی رو سے اترپردیش اردو اکیڈیمی کی تشکیل ن