پاکستان میں انسداد دہشت گردی فنڈز کے بیجا استعمال کی تحقیقات

اسلام آباد 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے عہدیداروں کی جانب سے دہشت گردی سے مقابلہ کیلئے جاری کردہ فنڈز کے بیجا استعمال کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ عہدیداروں نے ان فنڈز کا بیجا استعمال کیا ہے اور انہوں نے یہ رقومات ہوٹل کے بلز کی ادائیگی ‘ بیرونی ممالک کے دوروں ‘ رشتہ داروں اور بیرونی وفود (

کمسن لڑکی کی عصمت ریزی،ایک شخص گرفتار

حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز) معین آباد پولیس نے کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 جنوری کو 31 سالہ بی پربھاکر جو پیشہ سے میستری ہے اور عزیز نگر ولیج معین آباد منڈل کا ساکن ہے جس نے فارم ہاوز کی ملازمہ کمسن لڑکی کو دوسرے فارم ہاوز میں ملازمت دلانے کے بہانے ہالی ڈے فارم واقع عزیز نگر میں لیجا

ہر پانچویں امریکی خاتون کی عصمت ریزی: رپورٹ

واشنگٹن ۔ 23 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں لگ بھگ 22 ملین خواتین … تقریباً پانچ میں ایک … کو اُن کی زندگیوں میں عصمت ریزی کا نشانہ بنایا گیا ہے ، جب کہ لگ بھگ نصف متاثرین کو 18 سال کی عمر سے قبل جنسی زیادتی سہنی پڑتی ہے ، وائیٹ ہاؤس کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔

مقروض پجاری کی خودکشی

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک پجاری نے قرض کے بوجھ سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق42سالہ ناگا راجو پجاری نیو ناگول علاقہ کا ساکن تھا اس نے 11جنوری کو انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ناگا راجو قرض کے بوجھ سے

بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ کیسرا میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں بلندی سے گرنے کے سبب موت واقع ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 48سالہ میستری سومیا جواہر نگر کا ساکن بتایا گیا ہے وہ کل ایک عمارت کی دوسری منزل پر کام میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

لاولد خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی اذیت سے دلبرداشتہ ایک لاولد خاتون نے خودکشی کرلی جوہاسپٹل کی ملازمہ بتائی گئی ہے۔ مادنا پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 23سالہ وی ونیتا نے آج پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ونیتا کی شادی سال 2009ء میں پروین کمار سے ہوئی تھی۔ اس خاتون کو کوئی اولاد نہیں تھی جس کی وجہ سے و

راجندر نگر علاقہ کی باؤلی سے خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس نے ایک خاتون کی نعش کو علاقہ کی باؤلی سے برآمد کرلیا ہے جو گزشتہ دو دنوں سے اپنے مکان سے غائب تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس خاتون کی شناخت 35سالہ کشٹماں کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اے آر آئی محکمہ میں ملازم تھی اور راجندر نگر علاقہ میں رہتی تھی۔

مودی کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہیں : ملائم

وارناسی 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج نریندر مودی پر ان کے اس مسلسل ریمارک پر تنقید کی کہ بی جے پی اتر پردیش کو گجرات میں تبدیل کردیگی ۔ ملائم سنگھ یادو نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہیں۔ملائم سنگھ نے بی جے پی سے سوال کیا کہ وہ نریندر مودی کو وزارت عظمی امیدو

انتقال

حیدرآباد ۔ 23 جنوری (راست) جناب سید شاہ محمد الغاضی شاہد نواب ولد نواب سید قادر علی خاں بہادر کا جمعرات 23 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ تدفین 24 جنوری کو بعد نماز جمعہ مسجد پانچ مینار (جامع مسجد) محمدی لین مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9966458731 ، 9346972310 پر ربط کریں۔

سونے کی درآمد پر ڈیوٹی میں کمی : سونیا کا مکتوب

نئی دہلی / ڈاؤس 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سونے کی درآمدات پر ڈیوٹی میں کمی کے مطالبہ اور ان مطالبات پر کوئی کارروائی کرنے صدر کانگریس سونیا گاندھی کے اصرار کے بعد حکومت نے آج کہا کہ ڈیوٹی شرح میں کمی کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے اور یہ تحدیدات بہتر طور پر کام کر رہی ہیں۔ سونیا گاندھی نے اپنے خیالات کا اظہار کئے بغیر وزارت کامرس سے کہ

ملائم اور اکھیلیش نے اتر پردیش کو تباہ کردیا : نریندر مودی

گورکھپور 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر گجرات نریندر مودی نے آج اتر پردیش میں باپ ۔ بیٹے ملائم سنگھ یادو اور چیف منسٹر اکھیلیش سنگھ یادو پر تنقید کی اور کہا کہ برسر اقتدار سماجوادی پارٹی نے اتر پردیش کو تباہ کردیا ہے ۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی سربراہ سے سوال کیا کہ آیا وہ اتر پردیش کو گجرات میں تبدیل کرنے کے معنی بھی سمجھتے ہیں ؟

اسمبلی میں چیف منسٹر کے خطاب پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز ) تلنگانہ بل پر آندھرا پردیش اسمبلی میں جاری گرما گرم مباحث کے دوران آج چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی کے خطاب کا آغاز ہوا لیکن ان کی جانب سے پیش کئے جانے والے اعداد و شمار پر نہ صرف اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے ہنگامہ آرائی شروع کردی بلکہ کرن کمار ریڈی کابینہ کے وزیر مسٹر پنالہ لکشمیا بھی برہمی ک

تیل کمپنیاںآدھار کارڈ پر اصرار نہ کریں:مدراس ہائیکورٹ

مدورائی 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مدراس ہائیکورٹ نے آج تیل کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ راست سبسڈی منتقلی سے استفادہ کیلئے صارفین کے آدھار کارڈز داخل کرنے پر اصرار نہ کریں۔ جسٹس آر سدھاکر اور جسٹس وی ایم ویلمونی پر مشتمل مدراس ہائیکورٹ کی مدورائی بنچ نے کہا کہ اس معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور جب تک عدالت عظمی کی جانب سے فیصل

آندھرا پردیش میں کانگریس کئی گروپس میں تقسیم

حیدرآباد /23 جنوری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس بی ستیہ نارائنا اور کانگریس رکن اسمبلی جے سی دیواکر ریڈی کے درمیان لفظی تکرار ہو گئی۔ واضح رہے کہ آندھرا پردیش میں کانگریس پارٹی کئی گروپس میں تقسیم ہو گئی ہے اور اب اختلافات منظر عام پر آرہے ہیں۔ متحدہ آندھرا کے حامی سیما۔ آندھرا کے ارکان اسمبلی ریاست کی تقسیم کا فیصلہ کرنے والی صدر

کرن کماری ریڈی پر ہائی کمان کو دھوکہ دینے کا الزام

حیدرآباد /23 جنوری (سیاست نیوز) حلقہ لوک سبھا کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے چیف منسٹر پر دغابازی اور کانگریس ہائی کمان کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی ہوتے تو وہ ہائی کمان کے فیصلوں کا احترام کرتے۔ انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر بننے کے بعد کرن کمار ریڈی نے تلنگانہ معاملے میں کانگریس ہائی کم

چیف منسٹر کا آج یا کل دورۂ دہلی، تلنگانہ مسئلہ پر بات چیت

حیدرآباد /23 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کے ساتھ رابطہ میں ہے، ایک دو دن میں ان کے دہلی پہنچنے کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ مسئلہ پر چیف منسٹر سے بات چیت کریں گے، جب کہ راجیہ سبھا انتخابات کے لئے پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔ ا

ٹیچرس بھرتی اسکام میں شیوراج سنگھ چوہان اور اہلیہ ملوث؟

بھوپال۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) یوتھ کانگریس کے قائدین نے مدھیہ پردیش میں ٹیچرس بھرتی اسکام میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی اہلیہ سادھنا سنگھ کے لوث ہونے کے خلاف سڑکوں پر زبردست احتجاج منظم کیا ۔جہاں انہوں نے اس اسکام کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے تمام اہم راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی تھی

سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک مارچ 2014 کا رسم اجراء

حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز ) جناب احمد بشیر الدین فاورقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ کی اطلاع کے بموجب بہادر پورہ زون کے ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کاتیار کردہ ایس ایس سی کوئسچن بنک (انگریزی میڈیم ) کا رسم اجرائی 29 جنوری 2014ء بروز چہارشنبہ 4 ساعت شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست جناب زاہد علی خان صاحب چیف ایڈیٹر روزن

کانگریس ارکان اسمبلی و ارکان کونسل کا راجیہ سبھا انتخابات میں مقابلہ

حیدرآباد 23 جنوری (پی ٹی آئی )آندھرا پردیش کے ساحلی آندھرا اور رائلسیما سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان کونسل نے 7 فبروری کو منعقدہ راجیہ سبھا انتخابات میں متحدہ آندھرا پردیش پلیٹ فارم سے مقابلہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ کانگریس کو دباؤ ڈالنے کیلئے سمیکھیا آندھرا پردیش کے نام پر اپنی پارٹی کے رفقاء کی