اندرا گاندھی کی یادگار پر تقریب میں وزیراعظم غیر حاضر

نئی دہلی 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی یادگار شکتی استھل پر ان کی برسی تقاریب میں شرکت نہیں کی ۔ تاہم ٹوئٹر پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ابنائے وطن کے ساتھ سابق وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں یاد کرنے میں شامل ہوں ۔ اندرا گاندھی کا آج ہی کے دن 1994 ء میں

حلف برداری تقریب سے این سی پی ۔ کانگریس کے پاپ دھل جائیں گے :شیو سینا

نئی دہلی 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹرا کے چیف منسٹر کی حیثیت سے دیویندر فرنویس کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کے فیصلہ کا لحاظ کئے بغیر شیو سینا نے آج نشاندہی کی کہ بی جے پی نے اس موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا ہے جس سے سابقہ حکومت کے ’’تمام پاپ ‘‘ دھل جائیں گے۔ کانگریس اور این سی پی نے اپنے پندرہ سالہ دور اقتدار م

مودی کی قیادت نے ہندوستانی عوام کو بااعتماد بنادیا :امیت شاہ

بھوپال 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت نے ملک کے عوام کا اعتماد دوبارہ بحال کردیا ۔ اور دنیا بھر میں ہندوستان کی صلاحیتوں کا ثبوت دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام گذشتہ 10 سال سے انتہائی مایوس تھے لیکن مودی کے وزیر اعظم بننے کے اندرون چار ماہ ملک کے عوام نہ صرف دنیا بھر میں

سکھ دشمن فسادات کے متاثرین کا معاوضہ میں اضافہ کا مطالبہ

نئی دہلی 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )سکھ دشمن فسادات 1994 کے متاثرین کے ایک وفد نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پر زور دیا کہ وہ انہیں ادا کئے ہوئے معاوضہ کی رقم میں مزید اضافہ کرے ۔ قومی نائب صدر شرومنی اکالی دل (بادل) اونکار سنگھ تھاپر نے مرکزی وزیر داخلہ سے آج صبح ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کئے ۔ نریندر مودی حکومت

مہاراشٹرا میں آج پہلی بی جے پی حکومت کا حلف

ممبئی۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں دیویندر فرنویس کی زیرقیادت بی جے پی کی پہلی حکومت کل حلف لے گی۔ شیوسینا نے اس حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی سے امکانی اتحاد کے لئے مذاکرات کے انعقاد کے دعوے کے باوجود مسلسل تضحیک کی صورتِ حال سے بیزار ہوکر ادھو ٹھاکرے نے اس تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ شی

سمرتی ایرانی سے آر ایس ایس نمائندوں کی ملاقات

نئی دہلی 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی تاریخی کتب میں بعض بے قاعدگیوں کو حذف کرنے اور تمام کیلئے معیاری تعلیم کو قابل برداشت بنانے کیلئے آر ایس ایس سے ملحق تنظیموں کے نمائندوں ، بی جے پی قائدین اور وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی آج یہاں منعقدہ ایک میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس بی جے پی کے اقدامات کا حصہ ہے کہ حکوم

نامزد چیف منسٹر فرنویس کی مودی ،امیت شاہ سے ملاقات

نئی دہلی 30 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے نامزد چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور صدرپارٹی امیت شاہ سے ملاقات کی جبکہ کل اس ریاست میں وہ اعلی عہدہ کا جائزہ لینے جارہے ہیں۔ مہاراشٹرا بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر ممبئی سے ذریعہ طیارہ قومی دارالحکومت پہنچے تا کہ پارٹی کی اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا جائے

شاہی امام نے نواز شریف کو دعوت دی ، مودی کو نہیں

نئی دہلی۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے اپنے فرزند کی تاج پوشی تقریب میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو مدعو کیا ہے جبکہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو نظرانداز کردیا، تاہم امام بخاری نے کہا کہ انہوں نے نواز شریف کے علاوہ بی جے پی کے قائدین اور دو وزراء کو بھی مدعو کیا ہے۔ نواز شریف کو اس لئے م

اندرا گاندھی کی برسی نظرانداز کرنے پر تھرور کی مودی حکومت پر تنقید

نئی دہلی ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کرنے پر کانگریس ترجمان کی حیثیت سے اپنا وقار کھونے والے ششی تھرور نے آج نریندر مودی پر تنقید کرنے پر بھی کسی پس و پیش کا اظہار نہیں کیا اور کہا کہ سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی شہادت کو موجودہ حکومت نے نظرانداز کردیا ہے جن کی برسی کل منائی جانے والی ہے۔ اپنے ٹو

مہاراشٹرا میں وزارت اقلیتی امور کسے تفویض کی جائے گی؟

ممبئی ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ ان سطروں کو پڑھے جانے تک مہاراشٹرا میں بی جے پی حکومت کی تشکیل حکومت تقریباً مکمل ہوچکی ہوگی وہیں یہ کہنا بھی درست ہوگا کہ ’’منفعت بخش‘‘ قلمدان کے حصول کیلئے بی جے پی لیجسلیٹرس کے درمیان ایک مقابلہ آرائی ہورہی ہے اور ہر کوئی یہ چاہتا ہیکہ اسے ایسی وزارت ملے جہاں ’’پانچوں انگلیاں گھی میں‘‘

بی جے پی ، سی پی آئی ایم قائدین کی آج مغربی بنگال گورنر سے ملاقات

کولکتہ۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے قائدین کل گورنر مغربی بنگال کے این ترپاٹھی سے ملاقات کریں گے اور ضلع بیربھم میں تشدد سے متاثرہ موضع مکرا کا دورہ کرنے سے نظم و نسق کے روکنے پر اپنے احتجاج سے واقف کرائیں گے۔ ریاستی بی جے پی صدر راہول سنہا نے کہا کہ ہم کل گورنر سے ملاقات کررہے ہیں اور انہیں ریاست کی صورتِ حال

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں تقریب حلف برداری یا فضول خرچی ؟

ممبئی ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : این سی پی نے آج بی جے پی کو اس کی مہاراشٹرا میں پہلی سرکار بنانے کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب کو شاندار پیمانے اور فضول خرچی کرتے ہوئے منائے جانے پر ہدف تنقید بنایا اور ریمارک کیا کہ بی جے پی نے آج ثابت کردیا کہ وہ دیگر سیاسی پارٹیوں سے مختلف ہے ۔ این سی پی ترجمان نواب ملک نے اپنے ٹوئیٹر پر تح

بی جے پی سودے بازی کے بغیر دہلی میں حکومت نہیں بناسکتی

کانپور۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے کہا کہ دہلی میں سودے بازی کے بغیر بی جے پی حکومت تشکیل نہیں دے سکتی۔ حکومت سازی کے لئے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کی تازہ کوششوں کے درمیان کانگریس نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ اگر بی جے پی نے دہلی میں حکومت بنائی تو یہ سودے بازی کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔ واحد بڑی پارٹی کا موقف کسی بھی پارٹی کو حاص

نریندر مودی سے عظیم پریم جی کی ملاقات

نئی دہلی ۔ 30 اکٹوبر (پی ٹی آئی) وپرو کے چیرمین عظیم پریم جی نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہیکہ عظیم پریم جی نے مودی سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے ڈیجیٹل انڈیا اور میکن انڈیا جیسے اقدامات پر تاجرین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

مایارام کا قلمدان تبدیل

وزیراعظم کی آخرکار آسٹریلیا میں انجیلا میرکل سے ملاقات متوقع

نئی دہلی 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات جولائی میں برلن میں ہوگئی ہوتی لیکن اِسے جرمن قائد کے برازیل جانے کے فیصلہ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ چانسلر جرمنی انجیلا میرکل ورلڈکپ فٹبال فائنلس میں اپنے ملک کی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے برازیل گ

صدرجمہوریہ پارلیمنٹ میں مناسب بحث کے خواہاں

نئی دہلی۔27 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کی کارروائیوں کی زیادہ بحث کے بغیر منظوری پر اظہارتشویش کرتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج اسپیکر لوک سبھا سے خواہش کی کہ وہ فینانس بل جیسے مسودات قانون پر بحث کے لئے زیادہ وقت مختص کرنے کے طریقے دریافت کریں۔ انھوں نے کہا کہ قانون سازیوں کیلئے زیادہ وقت مختص کیا جا

10 راجیہ سبھا نشستوں کیلئے چناؤ

نئی دہلی۔27 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج اعلان کیا کہ اترپردیش سے 10 راجیہ سبھا نشستوں کیلئے جو آئندہ ماہ خالی ہوجائیں گی، 20 نومبر کو 2 سالہ انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ ان 10 کے منجملہ 6 موجودہ طور پر بہوجن سماج پارٹی کے پاس ہیں۔ 25 نومبر کو سبکدوش ہونے والے ارکان نے سابق سماج وادی پارٹی لیڈر امر سنگھ، ایس پی جنرل سکریٹری را

راجناتھ اور نجیب جنگ سے استعفیٰ کیلئے کانگریس کا مطالبہ

نئی دہلی۔27 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ اور لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے مشرقی دہلی کے ترلوک پوری میں فرقہ وارانہ تشدد پر استعفے کا مطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ دہلی میں ممکنہ استعمال چناؤ سے قبل باضابطہ طریقہ سے ماحول کو مکدر کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ پارٹی نے اس واقعہ کی کسی ریٹائرڈ عدالتی عہدیدار