سکھ دشمن فسادات کے متاثرین کا معاوضہ میں اضافہ کا مطالبہ

نئی دہلی 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )سکھ دشمن فسادات 1994 کے متاثرین کے ایک وفد نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پر زور دیا کہ وہ انہیں ادا کئے ہوئے معاوضہ کی رقم میں مزید اضافہ کرے ۔ قومی نائب صدر شرومنی اکالی دل (بادل) اونکار سنگھ تھاپر نے مرکزی وزیر داخلہ سے آج صبح ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کئے ۔ نریندر مودی حکومت نے کل اعلان کیا تھا کہ سکھ دشمن فسادات کے مہلوکین کے وارث کو پانچ لاکھ روپئے فی کس معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔مہلوکین کی تعداد 3325 تھی ۔ 31 اکٹوبر 1994 کو اندرا گاندھی کے سکھ باڈی گارڈس نے انہیں قتل کردیا تھا ۔ اس کے بعد سکھ دشمن فسادات پھوٹ پڑے تھے ۔ تھاپر نے مطالبہ کیا کہ معاوضہ کی رقم 20 لاکھ یا 25 لاکھ کی جائے اور متاثرین کو مقررہ وظیفہ میں اضافہ کیا جائے۔