ٹاملناڈو کانگریس کے آئندہ لائحہ عمل کا آج قطعی فیصلہ
کوئمبتور۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریس سے قطع تعلق کے اِشارے دینے اور سابق ٹامل منیلا کانگریس کے احیاء کا اِرادہ ظاہر کرنے کے ایک دن بعد سابق مرکزی وزیر جہاز رانی جی کے واسن نے آج کہا کہ آئندہ لائحہ عمل کا قطعی فیصلہ کل کیا جائے گا جو قائدین اور کارکنوں کی اُمنگوں کا عکاس ہوگا۔ وہ ایرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔