حدیث شریف

حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چار چیزیں انبیاء کی سنت میں داخل ہیں، نکاح، مسواک، حیاء اور خوشبو کا استعمال‘‘۔ (ترمذی)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بیوی سے ناراض ہونے میں جلدی نہ کرو، اگر ایک عادت پسند نہ آئے تو دوسری عادت پسند آجائے گی‘‘۔ (مسلم)

حدیث شریف

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک عورت کی عیادت کو تشریف لے گئے، اُس نے بخار کو بُرا بھلا کہا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بخار کو بُرا نہ کہو، کیونکہ بخار سے لوگوں کے گناہ اس طرح معاف ہو جاتے ہیں، جیسے بھٹی میں لوہے کا میل کچیل صاف ہو جاتا ہے‘‘۔ (مسلم)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا: ’’اہل جنت کی علامت کیا ہے؟‘‘۔ فرمایا: ’’سچ بولنا، بندہ جب سچ بولا تو اُس نے نیکی کی، نیکی کرنے والے کو امن ملتا ہے، جس کو امن ملا اُس کو جنت ملی‘‘۔ (احمد)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگو! تم سفید کپڑے پہنا کرو، سفید کپڑا ایک اچھی چیز ہے، اس میں اپنے مُردوں کو کفن دیا کرو‘‘۔ (ابوداؤد)

حدیث شریف

حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لباس کی سادگی ایمان کی علامتوں میں سے ایک علامت ہے‘‘۔ (ابوداؤد)

حدیث شریف

حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نیک بیوی جو ایمان کی مددگار ہے، وہ ایک مسلمان کے لئے بہترین مال ہے‘‘۔ (ترمذی)

حدیث شریف

حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے قرآن پڑھا اور اس پر عمل بھی کیا اور اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام مانا تو اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل کرے گا اور اس کے ایسے دس رشتہ داروں کے حق میں اس کی شفاعت قبول کرے گا جن پر دوزخ واجب کردی گئی تھی۔ (ترمذی)

حدیث شریف

حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سچ کو اختیار کرو سچ بولنا نیکی کا راستہ دکھاتا ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے۔ جو آدمی ہمیشہ سچ بولتا رہتا ہے وہ اللہ کے نزدیک صدیق لکھ دیا جاتا ہے۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگو ، آسانی پیدا کرو مسلمانوں کو مشکل میں نہ ڈالو، نفرت پیدا کرنے کی کوشش نہ کرو ۔
(بخاری، مسلم)

حدیث شریف

حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنے گھر والوں کو نصیحت کرتے رہو کہ مجھ سے محبت کریں، میرے اہلبیت سے محبت کریں اور قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہیں۔
(مشکوٰۃ شریف)

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا افضل ترین اور برتر صدقہ یہ ہیکہ ایک مسلمان علم کو سیکھ کر دوسرے مسلمان بھائی کو سکھائے۔ (ابن ماجہ)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صبح و شام مساجد کی طرف جانے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ صبح و شام مہمان کا سامان تیار کرتا ہے۔ (بخاری، مسلم)

حدیث شریف

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سب سے بڑا عاجز وہ ہے، جو دعا کرنے میں عاجز ہے اور سب سے بڑا بخیل وہ شخص ہے، جو سلام میں بخل کرتا ہے‘‘۔ (طبرانی)

حدیث شریف

حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دو مسلمان ملاقات کے وقت جب مصافحہ کرتے ہیں تو اُن کے جدا ہونے سے پہلے دونوں کو اللہ تعالیٰ بخش دیتا ہے‘‘۔ (ابوداؤد)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دُنیا میں زمین کا وہ حصہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں سب سے بہترین ہے، جس پر مسجد بنائی جائے اور سب سے بدترین زمین کا حصہ وہ ہے، جس پر بازار بنایا جائے‘‘۔ (مسلم)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے دن عرش الہٰی کے سایہ میں سات قسم کے لوگ ہوں گے، اُن میں ایک وہ شخص ہے جس کا دل مسجد میں ہی لگا رہتا ہے‘‘۔ (بخاری و مسلم)

حدیث

حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بکری کے ایک ایسے مردہ بچہ کے پاس سے گزرے، جس کے کان بہت چھوٹے تھے یا کٹے ہوئے تھے اور یا اس کے کان تھے ہی نہیں۔ چنانچہ آپﷺ نے (اس کو دیکھ کر صحابہ کرام سے) فرمایا کہ ’’تم میں ایسا کوئی شخص ہے، جو اس (مردہ بچہ٭ کو ایک درہم کے عوض لینا پسند کرے؟‘‘۔ صحابہ

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مساجد کی تعمیر باقی رہنے والی نیکیوں میں سے ہے‘‘۔ (ابن ماجہ)

حدیث شریف

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اللہ کے لئے مسجد تعمیر کرتا ہے تو اُس کا گھر جنت میں ہوگا‘‘۔ (ترمذی)