ادارہ سیاست کی تعلیمی خدمات سے استفادہ کا مشورہ

یلاریڈی 4 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں جماعت دسویں کے طلباء کیلئے روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام شائع کردہ تعلیمی مواد ایس ایس سی کوئسچن بینک 2014 کی اجرائی کی تقریب زیر صدارت جناب محمد مجیب الدین صدر مدرس منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر صدر مدرس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارہ سیاست کی تعلیمی میدان میں بے لوث و ب

مولانا محمود مدنی کا 17 جنوری کو دورہ نظام آباد

نظام آباد :4؍جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدرجمعیۃ علماء آندھراپردیش حافظ پیر شبیر احمد نے آج نظام آباد میں مدرسہ مظہر العلوم میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی 17؍جنوری کے روز نظام آباد کا دورہ کررہے ہیں یہ اس روز نظام آباد میں سیرت النبیﷺ کے جلسہ کو مخاطب کریں گے ۔ ان کے علاوہ مفتی عفا

اسکالر شپس ،فیس ریمبرسمنٹ کی ادائیگی کا مطالبہ

عادل آباد 4 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )طلباء اور طالبات میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ریمبرسمنٹ فیس ،اسکالر شپ کی عدم ادائیگی پر اکھیل بھارتیہ ودیارتی پریشد کے زیر اہتمام مستقر عادل آباد کے مختلف مدارس سے تعلق رکھنے والے طلباء نے دفتر ضلع کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ طلباء کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے

نقل نویسی کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

بھینسہ۔/4جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اس سال منعقد ہونے والے SSC امتحانات کے پیش نظر( ڈی ای او ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اکرم اللہ خاں نے ضلع عادل آباد کے مختلف ڈیویژنوں کا معائنہ کیا۔ آج دوپہر اچانک DEO عادل آباد اکرم اللہ خاں نے بھینسہ کے گورنمنٹ ہائی اسکول کا دورہ کیا اور طلباء کے تعلیمی معیار کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔ خصوصاً دسویں جم

یوم جمہوریہ تقاریب کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

کریم نگر۔/4جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 26جنوری کو یوم جمہوریہ تقاریب کو پولیس پریڈ گراؤنڈ میں وسیع پیمانے پر اقدامات کرنے عہدیداران کو انچارج کلکٹر سرفراز احمد نے ہدایت دی۔ جمعرات کو کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں مختلف محکمہ جات کے ضلعی عہدیداران کے ساتھ یوم جمہوریہ تقاریب کے موقع پر کئے جانے انتظامات پر انچارج کلکٹر نے جائزہ لیا۔ اس مو

سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کا اجلاس

نظام آباد:4؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم اے جلیل سکریٹری سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی احمدپورہ کالونی نظام آباد کے مطابق سوسائٹی کا افتتاحی اجلاس ایم اے شکور صدر سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جناب ایم اے جلیل کی تلاوت کلام پاک سے کارروائی کا آغاز ہوا۔ جس میں ذیل کے ایجنڈے پر غور کرکے عمل آوری کرنا طئے

ضلع کریم نگر میں خود روزگار اسکیم کے مستحقین کا انتخاب

کریم نگر۔/3جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ضلع میں خود روزگار اسکیم کے تحت مختلف بہبودی محکمہ جات کے ذریعہ مستحقین کے انتخاب کے عمل کو مکمل کرنے انچارج کلکٹر سرفراز احمد نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں بینک عہدیداران، ضلعی عہدیداران، ایم پی ڈی اوز خود روزگار اسکیم کے تحت مالی امداد کے لئے مستحقین کا انتخاب ا

کانگریس حکومت ہر محاذ پر ناکام

اوٹنور۔3۔ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بی جے پی ضلع صدر اے بھومیا نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں روکاوٹ پیدا کرنے کے لئے ہی چیف منسٹر کرن کمار ریڈی جال بچھا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کتنی بھی بھی کوششیں کرلیں ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آکے رہے گا۔وہ مستقر اوٹنور میں اخباری نمائندوں سے بات کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ ت

سرکاری عہدیدار نئے سال میں نئے جوش کے ساتھ کام کریں

نظام آباد:3؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں جاری فلاحی کاموں کی انجام دہی میں عہدیداروں کی دلچسپی ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر بھاری و متوسط آبپاشی مسٹر پی سدرشن ریڈی نے کل رات آراینڈ بی گیسٹ ہائوز میں نئے سال کی مبارکباد پیش کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ نئے سال کے موقع پر آراینڈ بی گیسٹ ہائوز میں منعق

ضلع کریم نگر میں خود روزگار اسکیم کے مستحقین کا انتخاب

کریم نگر۔/3جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ضلع میں خود روزگار اسکیم کے تحت مختلف بہبودی محکمہ جات کے ذریعہ مستحقین کے انتخاب کے عمل کو مکمل کرنے انچارج کلکٹر سرفراز احمد نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں بینک عہدیداران، ضلعی عہدیداران، ایم پی ڈی اوز خود روزگار اسکیم کے تحت مالی امداد کے لئے مستحقین کا انتخاب ا

اقلیتوں کے بشمول مختلف طبقات کو خود روزگار اسکیم کے لیے سبسیڈی

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے اقلیتوں، پسماندہ طبقات، درج فہرست اقوام و قبائیل اور دیگر کمزور طبقات کیلئے خود روزگار اسکیم کے تحت سبسیڈی کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط طئے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی وزراء کے گروپ کی کمیٹی نے حکومت کو سفارشات پیش کی۔ گروپ آف منسٹرس کی سفارشات کے مطابق حکومت نے اس اسکی

اسلامی تشخص کواپنانے اور مغربی تہذیب کو ترک کرنے پر زور

نظام آبادیکم / جنوری( ای میل) نئے سال کے موقع پر جشن منانے کی روایت نہ اسلامی تعلیمات میں ملتی ہے نہ ہندوستانی سماج میں۔ یہ ایک مغربی رسم ہے جسے انگریزوں اور یہودیوں نے میڈیا کے ذریعے عام کیا ہے۔ اور ہر سال نئے سال کے موقع پر نوجوان رقص و سرور کی محفلیں جمانے ‘شراب نوشی کرنے اور تیز رفتار گاڑی چلانے کی بری عادت میں پڑ گئے ہیں۔ جب کہ م

اردو میڈیم طلبہ کی حوصلہ افزاء کامیابی

کورٹلہ /2 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ جونئیر کالج بوائز کورٹلہ کا 44 واں سالانہ جلسہ 31 ڈسمبر 2013 بروز منگل بمقام گورنمنٹ جونئیر کالج کورٹلہ بصدارت جناب محمدعبدالواجد پرنسپل گورنمنٹ جونئیر کالج بوائز منعقد ہوا ۔ جناب احمد عبدالنعیم ریاستی نائب صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا جناب الیاس احمد خان صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا شاخ کورٹلہ

کانگریس اقلیتی شعبہ کے جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل

عادل آباد /2 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسٹیٹ میناریٹیز کی جانب سے 4 جنوری کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ میناریٹیز کو شرکت کرنے کی خواہش ضلع عادل آباد میناریٹیز صدر مسٹر ساجد خان نے پریس کلب میں میڈیا سے مخاطب ہوکر کیا ۔ اس موقع پر موصوف نے تلنگانہ تشکیل عمل پر محترمہ سونیا گاندھی ، مسٹر راہول گاندھی و دیگ

سریدھر بابو سے قلمدان چھین لینے کے واقعہ کی مذمت

گمبھی راؤ پیٹ /2 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری جناب سید عظمت اللہ حسینی نے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی جانب سے اسمبلی اجلاس سے عین قبل تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے حرکیاتی شفاف وزیر ڈی سریدھر بابو کو امور مقننہ کے قلمدان سے محروم کئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔ جناب عظمت اللہ حسینی نے کرن کمار ریڈی ک

مقدمات کی برخواستگی پر کسانوں کا اظہار مسرت

نظام آباد :2؍جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)لال جوار کے کسانوں پر درج کردہ کیسس کو برخواست کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کرنے پر کسانوں میں مسرت کی لہر پائی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ 2008ء میں کسانوںنے بقایہ جات کی ادائیگی کیلئے بڑے پیمانے پر احتجاج کیاتھا اور اس احتجاج میں تشدد برپاہونے کی وجہ سے پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کیلئے

موئے مبارکﷺ، برکتوں کا سرچشمہ

محبوب نگر2 / جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ محمد رسول خان معتمد نشر و اشاعت مجلس انتظامی دارالعلوم عربیہ محبوب نگر للبنات کے بموجب مولانا حافظ خواجہ فیض الدین نقشبندی ( ناظم دارالافتا و القضاء محبوب نگر ) کی تالیف کردہ کتاب ’’ موئے مبارک فضائل و آداب ‘‘ کی رسم اجراء مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ کے دست مبارک سے عمل میں

محبوب نگر میں علماء و دینی شخصیتوں کا تربیتی اجتماع

مکتھل /2 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) احباب سلسلہ قادریہ کمالیہ چشتیہ محبوب نگر کے ذرائع کے بموجب عصر حاضر میں فکری آزادی کے بڑھتے ہوئے رحجان اور قرآن و حدیث و فقہ اور دین و اسلام میں اپنی مرضی سے تحریفات کے ذریعہ پھیلنے والے علمی فتنوں سے آگاہی اور حضرات صحابہؓ کی مقدس و بابرکت جماعت پر عدم اعتماد کی فضاء بنانے جیسے باطل تحریکوں کے ان

صحافیوں کیلئے کمپیوٹر ٹریننگ پروگرام

نظام آباد:2 ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پریس اکیڈیمی آندھراپردیش کی جانب سے صحافیوں کو کمپیوٹر ٹریننگ پروگرام کل پریس اکیڈیمی کے چیرمین ٹی سریندر نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر مسٹر سریندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں کمپیوٹر کے تربیت لازمی ہے اس کیلئے پریس اکیڈیمی دیہی صحافیوں کو کمپیوٹر سے آراستہ کرنے کیلئے ایک ماہ تک مفت