لڑکی کے مسئلہ پر طلباء میں ٹکراؤ، سینئر نے جونیر کا قتل کردیا

حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : لڑکی کے مسئلہ پر کالج میں سینئیر جونیر میں ٹکراؤ ، جونیر کے قتل کا سبب بن گیا ۔ سلطان بازار پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکی کے مسئلہ پر جونیرس اور سینئیرس میں دو ہفتوں سے ٹکراؤ جاری تھا اور آج سینئر کے حملہ میں جونیر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ ہرش وردھن جو رام کوٹ علاقہ ک

زہریلی دوا کے استعمال سے خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : میڑچل کے علاقہ میں ایک خاتون نے مشتبہ طور پر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ سی ایچ سریتا جو کڈور علاقہ کے ساکن ورون کی بیوی تھی اس نے خرابی صحت سے تنگ آکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

خاتون پر حملہ طلائی زیورات لوٹنے کی کوشش ایک شخص گرفتار

حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) مشیرآباد پولیس نے دارالشفاء کے ساکن میر طہور علی کو گرفتار کرلیا جس نے شادی شدہ خاتون پر حملہ کرکے طلائی زیورات لوٹ نے کی ناکام کوشش کی تھی ۔ ایڈیشنل انسپکٹر مشیرآباد مسٹر حسیب اللہ نے بتایا کہ 30 سالہ الیکٹریشن میر طہور علی نے 20 نومبر کو رام نگر مشیرآباد کی ساکن خاتون جے رشیکا کے مکان میں داخل ہوکر اس

مصطفی الدین قتل کیس تحقیقات میں عدم پیشرفت ہائی کورٹ میں درخواست

حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) شیخ مصطفی الدین قتل کیس کی تحقیقات میں عدم پیش رفت اور ملزمین ہنوز پولیس چنگل سے باہر ہونے کے سبب حیدرآباد ہائی کورٹ میں درخواست مفاد عامہ دائر کی گئی ہے جس میں سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ کمسن طالب علم کو 9 اکٹوبر کے دن مہدی پٹنم گیاریسن کے نامعلوم فوجیوں نے زندہ جلا دیا تھا اور کمسن نے قبل