دیوار کی زد میں آکر مزدور کی موت

حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دیوار کی زد میں آکر ایک مزدور فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ کے انجینلو دیوار کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ یہ شخص ویکر سیکشن کالونی میں رہتا تھا ۔ 26 نومبر کے دن ایک مقام پر کام کے دوران وہ دیوار منہدم کررہا تھا کہ اسی دیوار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس راجندر نگر مصروف تحقیقات ہے ۔۔