ویب سائیٹ پر اشتہار کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دہی

حیدرآباد /6 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد،سائبر کرائم پولیس نے دو نائجریائی باشندوں کو گرفتار کرلیا جو ویب سائیٹ میں اشتہار کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ سائبر کرائم پولیس نے ان دونوں نائجریائی باشندوں 27 سالہ ایلکس روگری ایبوکو اور 31 سالہ اباکے متھیو کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے اشتہار کو دیکھ کر ان کے راستہ میں آنے والے تمام افرا

ریلوے اسٹیشن کے قریب خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 6 جولائی (سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقہ بھرت نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جس نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق اس خاتون کی عمر 25 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔