بعض افراد کو یوگا کی مخالفت کا مرض : نقوی

لکھنو ۔ 9 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ پر یوگا کے خلاف موقف اختیار کرنے کے سلسلہ میں مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی فلاح و بہبود مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ بعض مسلم مذہبی رہنماؤں کو ایک بیماری لاحق ہے جس کی وجہ سے وہ نہ صرف یوگا کی مخالفت کر رہے ہیں بلکہ پورے فرقہ کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں یوگ

حرم شریف میں افطار کے نئے قواعد

مکہ معظمہ ۔ 9 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) امور حرمین شریفین کی عام صدارت نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ رمضان میں افطار کے نئے قواعد بنائے گئے ہیں جن پر حرم شریف میں عمل آوری کی جائے گی۔ صدارتی مجلس کے شعبہ صفائی کے صدر مہر علی زہرانی نے کہا کہ نائیلان کی چادریں جو ہر رنگ کی ہوں گی اور 50 مائیکرون دبیز ہوں گی، استعمال کی جائیں گی۔ بالکل تازہ کھجور مفت

قانون کی جعلی ڈگری حاصل کرنے کی شکایت پر دہلی کے وزیر قانون گرفتار

نئی دہلی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر قانون جتندر سنگھ تومر کو آج دھوکہ اور جعلسازی کے ذریعہ قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا۔ ساتھ ہی حکمراں عام آدمی پارٹی نے مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُسے سیاسی انتقام قرار دیا۔ گرفتار شدہ 49 سالہ تومر دہلی میں تری نگر

افتتاحDesire تاج کرشنا میں ڈیزائنر نمائش کا

حیدرآباد ۔ 9 جون (پریس نوٹ) ہندوستان کی ڈیزائنر نمائش ’’ڈیزائر‘‘ کا یہاں تاج کرشنا پر 9 اور 10 جون کو انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اداکارہ پائیل گھوش (ہریکا) نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔ اس دو روزہ نمائش میں 80 سے زائد نیشنل اور انٹرنیشنل ڈیزائنرس ان کے خوبصورت ڈیزائنس کی نمائش کریں گے۔ اس نمائش کی آرگنائزر مسز انیتا اگروال جنہوں نے حی

۔12 ماؤسٹوں کا انکاؤنٹر، فائرنگ اسکواڈ کمانڈر بھی ہلاک

میدنی نگر 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں آج پولیس اور سی آر پی ایف نے 12 ماؤسٹوں بشمول ایک اعلیٰ کمانڈر کو انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ میور پٹیل نے بتایا کہ رانچی سے 140 کیلو میٹر دور واقع بہوریہ گاؤں میں تقریباً ایک بجے دن بندوقوں کی لڑائی شروع ہوئی جس میں ہلاک 12 ماؤسٹوں کی نعشوں کو برآمد کرلیا گیا

زو پارک میںچیتہ کے پنجرے میں گھسنے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد۔/9جون، ( سیاست نیوز) نہرو زوالوجیکل پارک میں خطرناک جانور چیتہ سے چھیڑ چھاڑ حیدرآباد کے ایک نوجوان کی گرفتاری کا سبب بن گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ 26سالہ اریب طحہ مہدی ساکن اکبر باغ ملک پیٹ نے 6جون کو زو پارک میں رات کے وقت چیتہ کو رکھنے کے پنجرے کے قریب پہنچ کر چیتہ سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس