افتتاحDesire تاج کرشنا میں ڈیزائنر نمائش کا

حیدرآباد ۔ 9 جون (پریس نوٹ) ہندوستان کی ڈیزائنر نمائش ’’ڈیزائر‘‘ کا یہاں تاج کرشنا پر 9 اور 10 جون کو انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اداکارہ پائیل گھوش (ہریکا) نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔ اس دو روزہ نمائش میں 80 سے زائد نیشنل اور انٹرنیشنل ڈیزائنرس ان کے خوبصورت ڈیزائنس کی نمائش کریں گے۔ اس نمائش کی آرگنائزر مسز انیتا اگروال جنہوں نے حیدرآباد میں ڈیزائنر نمائش کے رجحان کا آغاز کیا، کہا کہ ڈیزائر ہمیشہ حیدرآباد کیلئے خاص نمائش رہی ہے۔ اس نمائش میں ہمیشہ منفرد اور تخلیقی ڈیزائنس کی پیشکش کی جارہی ہے۔ اس نمائش میں ایک وسیع کلکشن کی نمائش کی جاتی ہے جو روایاتی اور عصری ڈریسنگ کا ایک امتزاج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزائر نمائش میں اس مرتبہ کئی ٹاپ ڈیزائنرس کی جانب سے برائیڈل کلکشن کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔ لوگ اس نمائش میں خوبصورت برائیڈل ڈیزائنس خریدنے کا تجربہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس نمائش میں خصوصی ڈائمنڈ جیولری، کریٹیو فیوژن جیولری، اکسیسریز، فٹ ویرس اور مزید کئی اشیاء کی نمائش و فروخت کی جارہی ہے۔