ظہیرآباد کی ترقی میں ڈاکٹر گیتاریڈی کا اہم رول

ظہیرآباد 11 جون (ذریعہ ای میل) ظہیرآباد آئی بی گیسٹ ہاؤز میں مہیلا کمیٹی ارکان بلدیہ طاہرہ بیگم کونسلر بلدیہ عظیم النساء بیگم، پرینکا سجاتا، سرسوتی، پینماں مہیلا کمیٹی ظہیرآباد نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹی آر ایس صدرنشین بلدیہ لاوینا چندو کملا بائی صدر ایم پی پی نیالکل ایم پی پی کوہیر کی جانب سے سابق ریاستی وزی

سرپور ٹاؤن جونیر کالج میں اُردو شعبے کے قیام کا مطالبہ

سرپور ٹاؤن 12 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر جونیر کالج میں اُردو میڈیم جماعتوں کا قیام عمل میں لانے کیلئے مسلم اقلیت کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاؤن مستقر ایک قدیم تعلقہ ہے اور یہاں پر تعلقہ سطح کے تمام سرکاری دفاتر بھی موجود ہیں اور آزادی سے لے کر تاحال سرپور ٹاؤن مستقر میں اردو میڈیم کال

مدرسہ اسلامیہ افضل العلوم کریم نگر کا سالانہ جلسہ دستاربندی

کریم نگر 12 جون (ذریعہ ڈاک) حافظ محمد معظم حسین فیضی ناظم مدرسہ کے بموجب مدرسہ اسلامیہ افضل العلوم کریم نگر کا سالانہ جلسہ دستاربندی حفاظ کرام و استقبال ماہ رمضان المبارک 13 جون بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام آئی بی اے گارڈن کشمیر گڈہ میں مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی سرپرست مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا کی صدارت میں منعق

بزم حامد کریم نگر کا طرحی و غیر طرحی مشاعرہ

کریم نگر 12 جون (ذریعہ فیاکس) محمد عبدالحمید الحق قادری صدر بزم حامد کریم نگر کی اطلاع کے بموجب بزم حامد کریم نگر کا 78 واں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ 14 جون بروز اتوار بوقت 2 بجے دن بمکان محمد عبدالحمید الحق قادری مکان نمبر 3-5-74 محلہ کوٹلہ شیخان کریم نگر بصدارت محمد غیاث الدین ریٹائرڈ سب گزیٹیڈ آفیسر کریم نگر منعقد ہوگا۔ مہمانان خصوصی محم

ہذگل میں نو تعمیر مسجد کا افتتاح

پٹلم 12 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل موضع ہذگل میں 14 جون بروز اتوار صبح 10 بجے نو تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح عمل میں لایا جارہا ہے۔ بعد افتتاح جلسہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ بعد ظہر دعا پر جلسہ کا اختتام پذیر ہوگا۔ اس جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا خضر نظام آباد، مولانا عزیز بانسواڑہ کے علاوہ دیگر علماء کرام شرکت کریں گ

ایس ایس سی میں امتیازی کامیاب طلباء کیلئے خوشخبری

محبوب نگر 12 جون (ذریعہ فیاکس) جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں و سابق اے پی اسٹیٹ لیول ایوارڈ یافتہ شاعر نے جذبۂ حوصلہ افزائی و اردو نوازی کے تحت اپنے ایک اعلان میں یہ بات بتائی کہ ایس ایس سی اردو میڈیم ہائی اسکولس اسکولس محبوب نگر سے درجہ اول اور دوم کامیاب طلباء کو بزم کہکشاں کے زیراہتمام ایک منعقد شدنی جلسہ میں انعامات و توصیف ناموں

ورنگل کے سماجی کارکن محمد زبیر کو تہنیت کی پیشکشی

ورنگل 12 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جشن تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے آرٹس اینڈ سائنس کالج صوبیداری ہنمکنڈہ آڈیٹوریم میں مختلف زمروں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری، ضلع کلکٹر واکٹی کرونا، پارلیمنٹری سکریٹری حکومت تلنگانہ، ڈی ونئے بھاسکر نے بہترین سماج

سنگاریڈی میں مفت ٹیلرنگ سنٹر

سنگاریڈی 12 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عابد علی کے بموجب مرکزی حکومت کی جانب سے اُردو مدرسہ اسلامیہ اسکول مخدوم نگر نعل صاحب گڈہ سنگاریڈی میں طالبات و خواتین کیلئے مفت ٹیلرنگ سنٹر میں تیسرے مرحلہ میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ خواہشمند طالبات و خواتین تین عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز، آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور تعلیمی قابلیت پر مب

انتقال

حیدرآباد۔ 11 جون (راست) جناب محمد احسان خان ولد جناب محمد صفدر خان مرحوم، عمر 30 سال ساکن انجن باؤلی ، جہاں نما کا 10 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 10 جون کو بعد نماز عشاء مسجد چار چمن (جہاں نما) میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان چھاؤنی نادِ علی بیگ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات 9032558341 یا 9985272100 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔ فاتحہ سیوم 12 جون بعد نما

مسلمان اشلوک کی جگہ اللہ کا نام لیں مگر یوگا کریں، حکومت کی نئی تجویز

نئی دہلی ، 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) یوگا کے سرکاری پروگرام کے انعقاد میں ’’تنازعہ کو ٹالنے کی خاطر‘‘ اس سے ’’سوریہ نمسکار‘‘ کو حذف کردینے کے بعد حکومت نے آج کہا کہ ’بین الاقوامی یوم یوگا‘ کے دوران ’اشلوک‘ پڑھنا ’’لازمی‘‘ نہیں اور مسلمانوں سے اس ایونٹ میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ 21 جون کو راج پتھ میں مقررہ اس ایونٹ کیلئے رابطہ کار و

شمالی اوقیانوس علاقہ میں سورج غروب نہیں ہوگا

اسٹاک ہوم 11 جون (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی اوقیانوس علاقہ میں آباد مسلمانوں کیلئے اس مرتبہ رمضان المبارک کیلئے خصوصی رہنمایانہ ہدایات جاری کئے جانے کی توقع ہے کیونکہ ماہ مقدس کے آغاز کے وقت یہاں سورج غروب نہیں ہوگا۔ سویڈن کی اسلامک اسو سی ایشن کے ترجمان محمد خراقی نے بتایا کہ ہمارے لئے دو مشکلات ہیں۔ پہلی یہ کہ روزہ کا آغاز کب ہو اور دوس

’سومناتھ بھارتی نے میرے پیچھے کتے چھوڑے‘

نئی دہلی 11 جون (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے سابق وزیر قانون سومناتھ بھارتی کی اہلیہ نے آج یہ لرزہ خیز الزام عائد کیا کہ جس وقت وہ حاملہ تھیں‘ ان کے شوہر نے کتوں کو پیچھے لگادیا اور انہیں انتہائی ذہنی و جسمانی اذیتیں دیں۔ عاپ رکن اسمبلی نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ۔ سومناتھ بھارتی پر اس انکشاف کے بعد دباو بڑھ رہا ہے اور انہوں نے آج چیف

تومر کو یونیورسٹی کیمپس لیجایا گیا

نئی دہلی / فیض آباد 11 جون (سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے سابق وزیر جیتندر سنگھ تومر سے جعلی ڈگری مقدمہ کے سلسلہ میں آج دوسرے دن بھی دہلی پولیس نے پوچھ تاچھ کی ۔ انہیں کل بہار لے جایا جائے گا تا کہ لا ڈگری کی تنقیح کی جاسکے ۔ دہلی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ تومر کو اے سی پی سطح کے عہدیداروں اور سات دیگر ارکان عملہ پر مشت

پاریکر کی پاکستان پر تنقید

نئی دہلی۔11جون ( سیاست ڈاٹ کام) میانمار کارروائی کو ’’ ذہنیت کی تبدیلی‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ’’ ہندوستان کے نئے موقف ‘‘ پر خوفزدہ ہیں ‘ وہ پہلے ہی ردعمل ظاہر کرنا شروع کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انداز فکر تبدیل ہوجائے تو کئی چیزیں تبدیل ہوجاتی ہے ۔ آپ گُذشتہ 2‘ 3

مہاراشٹرا کے مدارس میں چار دنیوی مضامین کی تعلیم لازمی

ممبئی 11 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت مہاراشٹرا نے دینی مدارس میں مذہبی نصاب کے علاوہ چار دنیوی مضامین کی تعلیم کو لازمی قرار دیا ہے ۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں اضافی گرانٹس کے بغیر اپنا مدرسہ چلانا ہوگا ۔ وزیر اقلیتی امور ایکناتھ کھڈسے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اقلیتیں تمام شعبہ حیات می

نتیش کمار کے ساتھ لالوپرساد نے اپنی سالگرہ منائی

پٹنہ ۔11جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے ساتھ آر جے ڈی صدر لالو پرساد نے آج اپنی 68ویں سالگرہ منائی اور عہد کیا کہ ریاست کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی ’’گھر واپسی ‘‘ کا انتظام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بہار اسمبلی انتخابات ایک ’’دنگل‘‘ ہیں۔ پورا ملک گہری دلچسپی سے ان کا انتظار کررہا ہے ‘ ان کی خواہش ہے کہ

ریسکیو ہوم میں تین کمسن لڑکیوں کی خود کشی کی کوشش

حیدرآباد ۔ 11 جون ( پی ٹی آئی ) یوسف گوڑہ میں واقع سرکاری ریسکیو ہوم میں تین کمسن لڑکیوں نے خود کشی کی کوشش کی ۔ انہوں نے پانی کے ساتھ ملا ٹر ڈٹرجنٹ پاؤڈر نوش کرلیا تھا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ تین لڑکیاں ان 11 خواتین و لڑکیوں کے گروپ میں شامل تھیں جنہوں نے 3 جون کو یہاں سے فرار کی کوشش کی تھی تاہم انہیں بعد میں تلاش کرکے دوبارہ ریسک

متواتر حکومتوں نے محبوب نگر ضلع کو مسلسل نظر انداز کیا

حیدرآباد 11 جون ( این ایس ایس ) پسماندہ ضلع محبوب نگر سے جذباتی واستگی کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ اس ضلع کو ریاست کی متواتر حکومتوں نے آبپاشی کے شعبہ میں کئی دہوں تک نظر انداز کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جیسے صرف چند سیاست دانوں کو عوام کی خدمت کرنے اور مشکل وقت میں ان کا سہارا بننے کا موقع ملتا ہے ۔ ا