ایئر انڈیا میںمسافرین کو30 کیلو سامان لے جانے کی سہولت

ممبئی ۔14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایئر انڈیا ایکسپریس نے گلف ۔ انڈیا روٹس پر اپنے تمام 11 پروازوں میں مصرف کرنے والے مسافرین کے لئے 30 کیلو سامان لے جانے کی حد مقرر کردی ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ حد مستقل طور پر مقرر کی گئی ہے۔ ایئر انڈیا ایکسپریس نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ پانچ جون سے قبل جاری کردہ ٹکٹس کے حامل مسافرین بھی فری پیکیج

A320 طیاروں کیلئے ایرانڈیا کا کویت کی کمپنی سے سمجھوتہ

نئی دہلی ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام)قومی ایرلائینس ادارہ ایرانڈیا نے کویت کی ایک لیزنگ کمپنی سے 14نئے A320 ایربس طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ چھوٹے حجم کے قدیم طیاروں کو ایندھن کی بچت کرنے والے عصری ٹکنالوجی پر مبنی جدید طیاروں کے ذریعہ تبدیل کیا جاسکے ۔ ایرانڈیا کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کویت کے ایک ایرکرافٹ لیزنگ ادارہ کے ساتھ چن

عوام کے برے دن آگئے ‘ مودی حکومت مایوس کن

لکھنو۔14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی حکومت یو پی اے کے نقش قدم پر چل رہی ہے ۔ بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے کہا کہ این ڈی اے کا ایک سالہ دور اقتدار ’’مایوس کن ‘‘ تھا اور عوام کو ’’ برے دنوں ‘‘ کا تجربہ ہوگیا ۔ مایاوتی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ناقص پالیسیوں اور کارروائیوں کے ذریعہ مودی حکومت نے ایک سال میں ع

ہندوستان اور آسٹریلیا کی مشترکہ بحری مشقیں

نئی دہلی۔14جون( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور آسٹریلیا پہلی مشترکہ بحری مشقیں جاریہ سال کے اوآخر میں منعقد کریں گے ۔ ان دونوں ممالک کے علاوہ جاپان کی شرکت کی بھی متوقع ہے ۔ اس طرح یہ سہ فریقی جنگی مشق بن جائے گی ۔ امکان ہے کہ چین بھی اس مشترکہ بحری مشق میں شامل ہوجائے ۔ تینوں فریقین کے درمیان گذشتہ ہفتہ اولین اعلیٰ سطحی بات چیت ہوچکی ہے

فوج کی اہمیت میںنمایاں کمی

جئے پور ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) فوج کی اہمیت کم ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 40 تا 50 سال کے دوران ہندوستان کی کسی کے ساتھ جنگ نہیں ہوئی ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج یہ بات کہی ۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بیان کا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ وہ جنگ کے حق میں ہے ۔ انہوں نے جئے پور میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جس میں وزیراطلاعات و نشریات راجیو

برطانیہ کے چار اسکولس میں مسلم بچوں کے روزہ رکھنے پر امتناع

لندن ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ایک پرائمری اسکول ٹرسٹ نے لندن میں واقع اپنے چار اسکولس میں مسلم طلباء کے رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ ٹرسٹ کا یہ موقف ہے کہ روزہ رکھنے سے ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہوگا اور اس نے اسلامی قانون کا حوالہ دیا کہ بچوں پر روزہ فرض نہیں ہے ۔ لائین اکیڈیمی ٹرسٹ کے بارکلے پرا

فرقہ وارانہ فسادات کے اقلیتوں پر اثرات سے وزارت اقلیتی امور ناواقف

نئی دہلی ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزارت اقلیتی امور نے اپنے وجود میں آنے کے 10 سال گزر جانے کے باوجود اقلیتوں کے معیار زندگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں باہمی روابط کے بارے میں کوئی ٹھوس مطالعہ نہیں کیا اور نہ ہی حقیقی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ مرکزی وزارت اقلیتی امور کی اس نااہلی اور لاپرواہی نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو حیرت زدہ کر

للت مودی کے سفری دستاویزات پر سشما سوراج تنازعہ کی شکار

نئی دہلی ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج آج اسکام کے داغدار آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی کو برطانوی سفری دستاویزات دلانے میں مددکرنے پر ایک سنگین تنازعہ کی شکار ہوگئی ہیں تاہم انہیں حکومت ، بی جے پی اور آر ایس ایس سے بھرپور تائید حاصل ہوئی جنہوں نے اس مسئلہ پر سشما سوراج کے استعفی کیلئے اپوزیشن کے مطالبہ کو مسترد

جارجیا میں سیلاب ، زو کے جانور شہر میں گھومنے لگے

بلیسی ۔ /14 جون ( سیاست ڈاٹ کام) جارجیا کے دارالحکومت بلیسی میں سیلاب کے باعث صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔سیلاب کی وجہ سے یہاں واقع ایک زو سے شیر ، ببر ،دریائی گھوڑے باہر نکل آئے جس کی وجہ سے افراتفری کا عالم پیدا ہوگیا۔ پولیس اور سپاہیوں نے ان جانوروں کی سرگرمی سے تلاش شروع کردی جن میں سے بعض کو دوبارہ قابو می

پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو گولی ماردی جائے

راجکوٹ ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت پر موافق پاکستانی علحدگی پسندوں کے خلاف سخت کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وشواہندو پریشد (وی ایچ پی) صدر پروین توگاڑیہ نے آج کہا کہ کشمیر میں جو لوگ پاکستانی پرچم لہراتے ہیں انہیں گولی ماردینی چاہئیے ۔ توگاڑیہ نے ضلع کچھ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس ا

کشمیر میں سمینار منعقد کرنے علحدگی پسندوں کی کوشش ناکام

سرینگر۔14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) عہدیداروں نے سخت گیر حُریت کانفرنس کے آج سمینار منعقد کرنے کے منصوبوں کو ناکام بنادیا جب کہ کئی قائدین بشمول سخت گیر حُریت کانفرنس کے صدر نشین سید علی شاہ گیلانی کو ان کی قیامگاہوں کو نظربند کردیا گیا ۔ گیلانی کی قیام گاہ کو غیر سرکاری قیدخانے میں تبدیل کردیا گیا تھا ۔ کسی کو بھی مکان میں داخل ہونے یا با

راج پتھ پر یوم یوگا تقاریب کا دوردرشن سے لائیو ٹیلی کاسٹ

نئی دہلی ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) قومی نشریاتی ادارہ دوردرشن نے راج پتھ پر منعقد شدنی بین الاقوامی یوم یوگا تقریب کو یوم جمہوریہ تقریب کے خطوط پر لائیو ٹیلی کاسٹ کرنے کیلئے منصوبہ تیار کرلیا ہے ۔ اس تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے ۔ اقوام متحدہ نے /21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع ن

ٹیم میں گروپ بندی اور اعتماد کے فقدان کے باعث کپتان تبدیل

نئی دہلی۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں گروپ بندی اور کھلاڑیوں میں اعتماد کے فقدان کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی 2012ء میں ہی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کی خواہاں تھی، اور اس وقت کے بی سی سی آئی کے صدر این سرینواسن نے کو سلیکشن کمیٹی نے اپنے منصوبہ سے آگاہ بھی کیا تھا۔ سابق سلیکٹر راجہ وینکٹ نے میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئ

سنتوش کمار‘ فیفا کے ریفری یا آٹو ڈرائیور

بنگلور۔14 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ’’دنیا میں سب سے آسان کام آٹو رکشہ چلانا ہے‘ میں باس ہوں کیونکہ میں اپنی مرضی کا مالک ہوں۔‘‘اگر یہ الفاظ کسی اور رکشہ ڈرائیور کے ہوتے تو اسے یہ جان کر نظر انداز کیا جا سکتا تھا کہ تین پہیوں کی دنیا میں رہنے والے کسی شخص نے یہ بات کہی ہے۔لیکن یہ الفاظ اس شخص کے ہیں جو کیرالا کے کوٹایم شہر میں رکشہ چلات

آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کو شکست کا سامنا

کنگسٹن۔14 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیائی ٹیم کا موقب مزید مضبوط ہوگیا ہے اور اس نے میزبان ٹیم کو کامیابی کے لئے 392 رنز کا نشانہ دیا ہے۔کنگسٹن میں تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے ریکارڈ رنز کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 16 رنز بنا لئے تھے۔ویسٹ انڈیز

ہندوستان کو ٹسٹ درجہ بندی میں ایک مقام کا نقصان

دبئی ؍ فتح اللہ ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے خلاف فتح اللہ میں منعقدہ واحد ٹسٹ میں ہندوستانی بیٹسمنوں اور اسپنرس کی جوڑی ہربھجن سنگھ کے ہمراہ روی چندرن اَشون نے شاندار مظاہرے کئے لیکن بارش سے مسلسل متاثرہ مقابلے میں مہمان ٹیم کامیابی حاصل نہیں کرپائی جس کا نقصان اسے آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی میں اٹھانا پڑا ہے۔ بنگلہ دیش کے خ

ہربھجن نے اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

فتح اللہ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے آج ٹسٹ کرکٹ میں پاکستانی لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور ٹسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولروں کی فہرست میں وہ 9 ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے آج عمرالقیس کو جس وقت 72 رنز پر آؤٹ کیا تو ان کی وکٹوں کی تعداد 415 ہوگئی

پاکستان پہلے ٹسٹ میں سری لنکا کیخلاف بہتر مظاہرہ کیلئے پر عزم

کولمبو ۔14 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور سری لنکا پریذیڈنٹ الیون کے درمیان سہ روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا جس کے بعد پاکستانی ٹیم پہلے ٹسٹ میں بہتر مظاہرہ کے لئے پر عزم ہے کیونکہ اس کے صف اول کے بیٹسمینوں جن میں کپتان مصباح الحق اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کے علاوہ سب نے بہتر مظاہرہ کیا ہے جبکہ بولنگ شعبہ میں خصوصاً ذوالف