پانی کے کھڈ میں گرنے پر کمسن کی موت

حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) میڑپلی کے علاقہ میں ایک کمسن پانی کے گڑھے میں گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب کھڈ موجود تھا جس میں برساتی پانی جمع ہوگیا اور یہ 6 سالہ طالب علم بہاء الدین اس گڑھے میں گرکر غرقاب ہوگیا ۔ میڑپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔