انتقال

حیدرآباد ۔ 20 جون (راست) محترمہ سیدہ خاتون بنت جناب سید محمد احسن عابدی زوجہ سید واجد حسین مرحوم ساکن نورخاں بازار کا 20 جون ہفتہ کو ایک بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد مغرب ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میرمؤمن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 21 جون اتوار کو 4 بجے شام الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے۔ مولانا اکبر حسین رضوی بیا

پالی ٹیکنک انٹرنس ’’پالی سٹ‘‘ کی داخلہ کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 20 جون (سیاست نیوز) پالی ٹیکنک انٹرنس ’’پالی سٹ‘‘ کی ویب کونسلنگ کیلئے 25 جون سے اسنادات کی تصدیق Certificate Verification ، 29 جون تک رینک کے لحاظ سے رکھا گیا ہے۔ تلنگانہ میں جملہ 16 ہیلپ لائن سنٹرس ہیں ہر ضلع میں ایک ہے۔ حیدرآباد میں ہیلپ لائن مراکز میں گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹیکنالوجی ماریڈ پلی سکندرآباد قلی قطب شاہ پالی ٹیکن

کی ہندوستان میں رونمائیAUDI Q3

حیدرآباد ۔ 20 جون (پریس نوٹ) رواں برس اپنی متنوع لانچنگ کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے جرمن لکژری کار مینوفیکچرر "AUDI” نے آج اپنی مشہور زمانہ کار Q3 کو ایک نئے روپ میں پیش کیا۔ 2012ء میں Q3 کی لانچ کے بعد اسے اپنی سگمنٹ میں بہترین کار کا درجہ ملا تھا جبکہ آج لانچ کردہ Q3 کے اس نئے روپ میں ڈیزائن اور تکنیکی معیار میں تنوع تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سوریہ نمسکار سے اجتناب کا مشورہ سنی علماء بورڈکا بیان

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( راست ) : مولانا سید حامد حسین شطاری ترجمان کل ہند سنی علماء بورڈ و مولانا مفتی محمد کاظم حسین ، مولانا مفتی عبدالواسع نے اپنے مشترکہ بیان میں یوگا ڈے 21 جون کو ہندوستان بھر میں منانے کا جو بی جے پی کی سرپرستی میں پروگرام بنایا گیا ہے ۔ ہم اس پروگرام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سوریہ نمسکار ہو یا وندے ماترم مسلمانوں کے دی

یمن پر سعودی عرب کی بمباری ، مساجد میں دھماکے

صنعا ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : جنگ زدہ ملک یمن میں بحالی امن کے لیے جنیوا میں منعقدہ بات چیت کی کسی سمجھوتہ کے بغیر ختم ہوجانے کے بعد یہ ملک سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد کی بمباری اور ایک مسجد کے قریب کار بم دھماکہ سے دہل گیا ۔ عدن میں ہوئے اس دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دیگر 16 زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین اور سیکوریٹی ذرائع نے کہا کہ شی

اترپردیش میں ہندوؤں نے بھی روزہ رکھا مسلمانوں کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کا اظہار

مہوبا 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) عالمی یوم یوگا پر جاری تنازعہ کے قطع نظر اترپردیش کے ضلع مہوبا میں ہندوؤں کے ایک گروپ نے اپنے پڑوسی مسلمانوں کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔ تبدیلی سماج کے رابطہ کار تارا پتکر نے بتایا کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق تقریباً 70 افراد بشمول 21 ہندوؤں نے کل رمضان کا پہلا روزہ رکھا اور اڈال چوک پر افطار کیا۔ اُنھوں نے بتایا

راہول اور سونیا گاندھی کیخلاف بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا متنازعہ ریمارک

پٹنہ ؍ دربھنگہ ؍ بکسر 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کے خلاف متنازعہ ریمارک کرنے پر دربھنگہ کی عدالت میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ اشونی چوبے کے خلاف ایک شکایت درج کرلی گئی ہے جبکہ برہم کانگریس کارکنوں نے بکسر پارلیمانی حلقہ میں واقع رکن پارلیمنٹ کی ہوٹل کے باہر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے ان سے تحر

ہندوستان کو آج بنگلہ دیش کے خلاف کرو یا مرو صورتحال

میرپور ۔20 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مہندر سنگھ دھونی اور انکے ساتھیوں کے لئے کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے ونڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں کرو یا مرو صورتحال کا سامنا ہے اور سیریز میں غیر متوقع شکست کے خدشات نے مہمان ٹیم پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔پہلے مقابلے میں ہر شعبہ میں ناکام رہنے کے بعد 79 رنز کی شکست سے ہندوستانی ٹیم کے لئے حالا

کارلووچ کے ریکارڈ 45ایسیس‘ فیڈرراگلے حریف

ہال( جرمنی) ۔20جون( سیاست ڈاٹ کام ) سات مرتبہ کے چمپئن راجر فیڈرر گذشتہ رات منعقدہ مقابلہ میں کامیابی کے ذریعہ ہال اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے تاہم سیمی فائنل کے میںان کا مقابلہ آئیو کارلووچ سے ہوگا جنہوں نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلہ میں 45 ایسیس اسکور کرتے ہوئے ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام

ابتداء میں وکٹوں کا حصول اہم روہت شرما

میرپور۔20جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے خلاف پہلے مقابلہ میں شکست کی وجہ معلوم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے اوپنر روہت شرما نے کہا ہے کہ ہندوستانی بولروں کیلئے ضروری ہوچکا ہے کہ وہ مقابلہ کے آغاز پر ہی وکٹیں حاصل کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ بنائے ۔ پہلے مقابلہ میں 307رنز کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم 228رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھ

اسد شفیق کی سنچری‘ پاکستان کو ہنوز 54رنز کی سبقت

کولمبو۔20جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی اسد شفیق اور سرفراز احمد نے چھٹی وکٹ کیلئے سنچری پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کے 96/5 سے 235/6 تک پہنچاتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو مشکل صورتحال سے باہر نکالا بلکہ پہلی اننگز میں 417رنز کا اسکور بھی بنایا جس کی بدولت پاکستان کو سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 117رنز کی بر

مرے ومبلڈن سے قبل جوس کی مدد حاصل کرنے کے خواہاں

لندن ۔20جون ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے کہا ہے کہ وہ جوس مورنہو کی کامیابی کے راز معلوم کرناچاہتے ہیں جنہوں نے آل انگلینڈ کلب خطاب میں غیر معمولی فتوحات حاصل کی ہیں ۔ مرے ومبلڈن کے آغاز سے قبل کھیلے جارہے کوئنس کلب ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلہ میں جائلس مُلر کے خلاف کامیابی کے لئے تین سیٹوں پر مشتمل سخ

روس نے میزبانی دیانتداری سے حاصل کی : پوٹن

سینٹ پیٹر برگ۔20جون ( سیاست ڈاٹ کام ) روسی صدر ولادمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس نے 2018 ورلڈ کپ کے میزبانی کے حقوق دیانتداری کے ساتھ حاصل کئے ہیں اور اس کی میزبانی پر سوال اٹھانا بیجا ہے ۔ سوئیٹزرلینڈ کے حکام 2018فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی روس اور 2022ء ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق قطر کو دیئے جانے کے معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں اور 2010ء میں جو ورلڈ ک

ایران نے خاتون شائقین کو میدان میں داخل ہونے سے روک دیا

تہران۔20جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانی حکام نے گذشتہ روز یہاں ایران اور امریکہ کے درمیان منعقدہ والی بال میچ کے دوران ٹکٹیں رکھنے والی خاتون شائقین کو میدان میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ اسپورٹس اسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایرانی والی بال فیڈریشن نے جسمانی معذور 200خواتین کو خصوصی ٹکٹیں فراہم کیں تاکہ وہ منس والی بال ورلڈ لیگ کے مقابلہ کا مشاہد

آل انڈیا انٹراسٹیٹ گولف چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد۔20جون ( پریس ریلیز) حیدرآباد گولف اسوسی ایشن اور تلنگانہ گولف اسوسی ایشن کی جانب سے آل انڈیا انٹراسٹیٹ جونیئر گرلز اور لیڈیز گولف چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ سہ روزہ ٹورنمنٹ میں مقابلے چار مختلف زمروں میں منعقد کئے گئے تھے جس میں ہندوستان بھر سے 55سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ دریں اثناء اے اور بی زمرے میں شہراتو