کی ہندوستان میں رونمائیAUDI Q3

حیدرآباد ۔ 20 جون (پریس نوٹ) رواں برس اپنی متنوع لانچنگ کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے جرمن لکژری کار مینوفیکچرر “AUDI” نے آج اپنی مشہور زمانہ کار Q3 کو ایک نئے روپ میں پیش کیا۔ 2012ء میں Q3 کی لانچ کے بعد اسے اپنی سگمنٹ میں بہترین کار کا درجہ ملا تھا جبکہ آج لانچ کردہ Q3 کے اس نئے روپ میں ڈیزائن اور تکنیکی معیار میں تنوع تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئی دہلی اور ممبئی کے شورومس میں 28,99,000/- روپئے قیمت والی آڈی کیوتھری ہندوستان بھر میں دستیاب رہے گی۔