کریڈٹ ؍ ڈیبٹ کارڈس کی حوصلہ افزائی

نئی دہلی ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ان تجارتی اداروں کو جو کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ پر ادائیگی کی حوصلہ افزائی کریں، انہیں انکم ٹیکس فوائد دینے کی تجویز رکھتی ہے۔ حکومت نے ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کرنے والوں کا دائرہ تنگ کرنے اور نقد رقمی لین دین کو کم کرنے کے مقصد سے ایک مسودہ تیار کیا ہے جس میں ایک لاکھ روپئے سے زائد کی رقمی معاملت کیلئے

بہار میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ماویسٹ فرار

نواڈا ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : بہار کے ضلع نواڈا کے جنگلات میں مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد تقریبا 50 مسلح ماویسٹ پڑوسی ریاست جھارکھنڈ میں فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ۔ ایک سینئیر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ بدھا پہاڑ جنگل میں لوڈھی گاؤں کے قریب ماویسٹوں نے ایک دیہاتی کو گولی مار دی اور 2 افر

غزہ تصادم ، اسرائیل اور فلسطینی جنگی جرائم کے مرتکب

جنیوا ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ نے آج کہا کہ گذشتہ سال غزہ میں ہوئی لڑائی کے دوران اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند دونوں ہی جنگی جرائم کا ارتکاب کئے ہیں۔ اس عالمی ادارہ میں لڑائی کے سبب ہونے والی تباہی اور انسانی تکالیف پر سخت افسوس اور برہمی کا اظہار کیا۔ 2014ء کے غزہ تصادم سے متعلق تحقیقاتی کمیشن نے اعلان کیا ک

عرب اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کے فیصلہ پر ہنگامہ

یروشلم۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) غزہ کے خلاف اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑنے کیلئے فلسطین کی حامی فلوٹیلا کی مہم میں شامل ہونے اسرائیل کے ایک عرب رکن پارلیمنٹ کے اعلان پر صیہونی مملکت کے سیاسی حلقوں میں شدید جذبات کا اظہارکیا جارہا ہے۔ مشترکہ عرب فہرست کے ایک رکن پارلیمنٹ باسل غطس نے یہ کہتے ہوئے ایک بڑا تنازعہ پیدا کردیا کہ وہ اردو دنیا ب

فلسطینی ریاست اوراسرائیل کی سلامتی ناگزیر : فابیوس

دبئی، یروشلم۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ میں تعطل کا شکار امن عمل کی بحالی کیلئے فرانس نے اپنے طور پر کوششیں شروع کی ہیں۔ اس سلسلے میں فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فابیوس نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔’العربیہ‘ کے مطا

امارات کے طیارہ میں چوہا برمنگم ۔ دبئی پرواز منسوخ

دبئی ۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) امارات ایر لائنس کے ایک طیارہ میں چوہے کی موجودگی کے سبب اس کی برمنگم تا دبئی پرواز منسوخ کردی گئی جب عہدیدار اس چالاک چوہے کو پکڑنے میں ناکام ہوگئے اور مسافرین کو برطانیہ میں سارا رات گذارنا پڑا ۔ خلیج ٹائمز نے امارات ایر لائنس کے حوالہ سے کہا کہ اس ایئر لائنس کے برمنگھم تا دبئی پرواز کرنے والے طیارہ میں

دلائی لامہ کی 80 ویں سالگرہ

جوہانسبرگ ۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) تبت کے روحانی پیشواء دلائی لامہ کے عقیدتمندوں نے اُن کی 80 ویں سالگرہ منائی ۔ دلائی لامہ اس وقت جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ نیوز 24 کے مطابق دلائی لامہ 6جولائی کو امریکہ کا دورہ کریں گے ۔ اس موقع پر دھرم شالہ میں اپنے دیگر جلاوطن ساتھیوں ، ہندوستانیوں اور دیگر بیرونی اہم شخصیتوں سے اپنے خیالات ک

لبنان کی جیل میں قیدیوں پر ہولناک تشدد کی ویڈیو جاری

بیروت۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) لبنان کی ایک مرکزی جیل "رومیہ” میں قیدیوں پر ہولناک تشدد کے انکشاف کے بعد ملک کے سیاسی، مذہبی اور عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کی تحقیقات اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر "رومیہ” جیل م

سعودی شاہراہ سعود الفیصل سے موسوم

جدہ۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے جدہ گورنری کی انتظامیہ نے سابق وزیر خارجہ اور خادم الحرمین الشریفین کے خصوصی مندوب برائے خارجہ امور شہزادہ سعود الفیصل کی خدمات کے اعتراف میں جدہ کی ایک اہم شاہراہ کو ان سے منسوب کیا ہے۔ جدہ گورنری کے سکریٹری نے گورنر مکہ کی جانب سے منظوری کے بعد شہزادہ سعود الفیصل کی ملک وقوم اور ملت اسلامیہ

سعوی عرب میں ہندوستانی سفارتخانہ میں یوگا پروگرام

ریاض ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی یوم یوگا کے ایک موقع پر ہندوستان نے سعودی عرب میں اس قدیم ہندوستانی روحانی عمل پر ایک لکچر اور یوگ آسنوں کے مظاہرہ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں سفارتکاروں کے بشمول 250 افراد نے شرکت کی۔ ہندوستانی سفارتخانہ کے ناظم الامور ہمنت کوٹالوار نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران روزمرہ کی زندگی میں یوگا کی ا

دبئی میں ہندوستانی کو سزاء

دوبئی ۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک 26 سالہ ہندوستانی شخص کو خواتین کیلئے مختص بیت الخلاء میں جھانکنے کی پاداش میں تین ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے ۔ ایک سعودی خاتون نے جو مترجمہ ہے ، نے شکایت کی کہ جس وقت وہ حوائج ضروریہ سے فارغ ہورہی تھی تو اُس نے دیکھا کہ بیت الخلاء کی پچھلی دیوار کے اوپر سے ایک ورکر جھانک رہا ہے ۔ دی خلیج ٹائمز نے یہ ر

حوثی لیڈر پرجوتا پھینکنے والی یمنی صحافی کا مکان مسمار

عدن۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی شہر عدن میں حوثی باغیوں نے حال ہی میں جنیوا اجلاس کے دوران حوثی لیڈر حمزہ الحوثی پر جوتا پھینکنے والی صحافیہ ذکریٰ عراسی کا مکان مسمار کردیا ہے۔ دوسری جانب اس واقعے کو گذرے کئی دن گذرنے کے باوجود یوٹیوب پر اس کے ناظرین کی تعداد میں بدستور غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔عدن کے ایک مقامی ذریعے نے ’ا

’’داعش‘‘نے بچوں کے سامنے مخالف جنگجو کا سرقلم کردیا

دبئی۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام ’داعش‘ نے شام کے محاذ جنگ پر لڑنے والی ایک دوسری شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کے یرغمال بنائے گئے لیڈر کو بچوں اور عام شہریوں کے سامنے نہایت بے دردی سے قتل کر ڈالا۔ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’’آبزرویٹری‘‘ک

اخوان المسلمون کے رہبراعلیٰ کیخلاف مقدمہ، 22 اگست کو قطعی فیصلہ

قاہرہ ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے رہبر اعلیٰ محمد بدیع اور اخوان کے دیگر 190 ارکان کے خلاف مقدمہ پر 22 اگست کو قطعی فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے خلاف 2013ء کے دوران ایک پولیس اسٹیشن پر مبینہ حملہ اور پانچ افرادکی ہلاکتوں پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔ 71 سالہ محمد بدیع کے علاوہ محمد السبلتجی اور صفرت حجازی پر

برلن میں گرفتار الجزیرہ کے صحیفہ نگار کی رہائی

برلن ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) برلن میں زیرحراست الجزیرہ ٹیلیویژن چینل کے ایک صحیفہ نگار کو آج رہا کردیا گیا جس کو مصر کی طرف سے جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ کے تحت تحویل میں لیا گیا تھا۔ دفتر استغاثہ کے ایک عہدیدار اسٹیفن اسٹوہر نے کہا کہ احمد منصور اب آزاد ہوچکا ہے۔ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا۔ 52 سالہ اس صحیفہ نگار کو

یوگا کی تشہیر

چین سے محلوں میں سوجاتے ہیں دھن کے لو بھی
جب بھی ہوتا ہے غریبوں پہ ستم ہوتا ہے
یوگا کی تشہیر

افغانستان پارلیمنٹ پر طالبان کا حملہ ‘ خودکش بمبار 7حملہ آور ہلاک

کابل۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان کے عسکریت پسندوں نے آج افغان پارلیمنٹ پر حملہ کردیا جس کے ساتھ ہی یہ علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے دہل گیا ۔ اس دوران ارکان پارلیمنٹ ‘ اپنے تحفظ و سلامتی کیلئے دوڑتے نظر آئے ۔ یہ تمام مناظر ٹیلی ویژن پر لائیو ریلے کئے گئے ۔ یہ حملہ اُس وقت ہوا جب وزیر دفاع کے کلیدی عہدہ کیلئے افغان صدر کی طرف سے نامزد ا