روس اور سعودی عرب میں نیوکلیئر معاہدہ

دبئی ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) روس اور سعودی عرب نے پہلی بار نیوکلیئر توانائی کے پرامن مقاصد کیلئے استعمال کے شعبہ میں تعاون کے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہیکہ روس ۔ سعودی عرب تعلقات اس دستاویز کے ذریعہ باہمی تعاون کو قانونی بنیاد فراہم کررہے ہیں۔ نیوکلیئر تعاون وسیع شعبوں بشمول نیوکلیئر برقی توانائی ری ایکٹرس کی

ہندوستان میں بوئنگ طیاروں کی تیاری وقت طلب عمل

پیرس ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) دنیا میں طیارہ سازی کیلئے مشہور بوئنگ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں بھی بڑے طیارے تیار کئے جاسکتے ہیں۔ تاہم مستقبل قریب میں اس کے کوئی امکانات نہیں ہیں کیونکہ اس کیلئے درکار مہارت، فنڈس اور انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے وہ فی الحال ہندوستان کے پاس نہیں ہے۔ بوئنگ کمپنی 105 بلین ڈالرس کے اثاثہ ج

صدر پرنب مکرجی کی 10 روزہ دورہ پر پیر کو آمد

حیدرآباد 23 جون (سیاست نیوز) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کا اواخر جون 10 روزہ دورہ حیدرآباد متوقع ہے۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق صدرجمہوریہ ہند 29 جون تا 8 جولائی ریاست تلنگانہ کے دورہ پر 29 جون کو حیدرآباد پہونچیں گے۔ دورہ حیدرآباد کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو قطعیت دینے کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کو چیف سکریٹ

شام میں دو آسٹریلوی شہریوں کی ہلاکت

سڈنی ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلوی حکومت ان اطلاعات کی تصدیق کی کوشش کر رہی ہے کہ اس کے دو شہری جو دولت اسلامیہ کی جانب سے جنگ میں شامل ہونے گئے تھے وہ عراق میں مارے گئے ہیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق خالد شروف اور محمد العمر عراق میں جنگ کے دوران مارے گئے ہیں۔یہ دونوں افراد گذشتہ سال اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے جب انھوں نے ا

ٹیلیفون ٹیاپنگ: مزید 4 ٹیلی کام اداروں کے نمائندوں سے پوچھ گچھ

حیدرآباد 23 جون (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے مبینہ ٹیلیفون ٹیاپنگ کی تحقیقات کرنے والی آندھراپردیش کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے اجلاس پر آج مزید 4 ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے رجوع ہوکر اپنے بیانات قلمبند کروائے۔ ایس آئی ٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ٹیلی کام خدمات فراہم

کے سی آر سے مختلف ریاستوں کے چیف منسٹرس کا اظہار یگانگت

حیدرآباد 23 جون (سیاست نیوز) ملک کی مختلف ریاستوں کے چیف منسٹروں نے حیدرآباد میں سیکشن 8 پر نفاذ عمل میں لانے مرکزی حکومت کی دی گئی ہدایات پر چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے بذریعہ ٹیلی فون ربط پیدا کرکے اظہار یگانگت کیا اور سیکشن 8 پر نفاذ کی صورت میں اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا کے سی آر کو مشورہ دیا اور ان چیف منسٹروں نے کہاکہ ہم

نائیڈو کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں: سرینواس یادو

حیدرآباد 23 جون (سیاست نیوز) وزیر کمرشیل ٹیکس ریاست تلنگانہ مسٹر ٹی سرینواس یادو نے حکومت آندھراپردیش کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ سیکشن 8 کے نام پر مسٹر چندرابابو نائیڈو کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں سے کوئی خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں بلکہ سیکشن 8 پر عمل آوری کی صورت میں اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ آج یہاں سکری

ہائی کورٹ میں ریونت کی اپیل کیخلاف اے سی بی کی جوابی درخواست

حیدرآباد۔/23جون ، ( سیاست نیوز) نوٹ برائے ووٹ اسکام میں گرفتار تلگودیشم رکن اسمبلی اے ریونت ریڈی کی درخواست ضمانت پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اینٹی کرپشن بیورو نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے ایک جوابی درخواست داخل کی جس میں یہ بتایا گیا کہ نوٹ برائے ووٹ کیس کی تحقیقات اہم موڑ پر ہے اور ریونت ریڈی کو ضمانت پر رہا کرنے سے کیس

تلنگانہ کے میڈیکل کالجوں میں 20جولائی کو کونسلنگ

حیدرآباد 23 جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کی جانب سے میڈیکل کونسلنگ کا 20 جولائی سے آغاز متوقع ہے۔ اس مجوزہ میڈیکل کونسلنگ کے لئے شہر حیدرآباد میں صرف 2 اور ورنگل شہر میں ایک میڈیکل کونسلنگ سنٹر قائم کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم گیلانی کو عطیہ واپس کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فیڈرل (وفاقی) انوسی گیشن ایجنسی (FIA) نے ملک کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ایک نوٹس روانہ کی ہے جس میں ایک نیکلس کو واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو صدر ترکی کی اہلیہ نے ملک میں 2010ء میں آئے سیلاب سے متاثرین کیلئے بطور عطیہ دیا تھا۔ آمنہ اردغان جو فی الحال ترکی کی خاتون اول ہیں، نے 2010ء میں

خشک میوے نہ ملنے پر برہمی، پرواز کا رخ موڑ دیا

لندن ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی آئرلینڈ میں ایک عدالت نے ایک مسافر بردار طیارے کے بارے میں سماعت کی ہے جسے شمالی آئر لینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں اتار لیا گیا تھا حالانکہ وہ طیارہ روم سے شکاگو کے لیے پرواز پر تھا۔اس تبدیلی کا سبب مبینہ طور پر ایک شخص ہے جو خشک میوے اور کریکرز یعنی کرکرے بسکٹ نہ ملنے پر برہم ہو گیا تھا۔یونائٹیڈ

جنوبی کوریا میں مرس وائرس سے مزید 3 افراد متاثر

سیول ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں مرس وائرس کے مزید تین کیس سامنے آئے ہیں۔ تاہم کسی کے فوت ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور اس طرح اب تک اس لاعلاج وائرس سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد 175 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو نئے کیسسیس سیول کے مختلف ہاسپٹلس میں وائرس کی زد میں آنے کے بعد منظرعام پر آئے، جن میں سام سنگ میڈیکل سنٹر کا

چست جینز سے دوران خون اثرانداز، خاتون گر پڑی

ملبورن ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 35 سالہ خاتون جس نے فیشن کے نام پر اتنی چست جینز زیب تن کر رکھی تھی کہ جسم کا دوران خون پنڈلی تک پہنچنے سے قاصر رہا۔ پنڈلی کے پٹھوں کو جب خون نہیں ملا تو وہ خاتون لڑکھڑا کر گر پڑی اور رینگتے ہوئے وہاں موجود لوگوں سے مدد طلب کرنے لگی۔ اس واقعہ کے بعد ماہرین صحت نے عوام سے خواہش کی ہیکہ وہ فیشن کے نام پر اپ

اسرائیلی مقاطعہ کو توڑنے کی کوشش

یروشلم۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) کشتیوں کے قافلہ پر سوار کارکنوں نے غزہ پٹی سے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ یہ اسرائیل کے غزہ پٹی کی ناکہ بندی توڑنے کی ایک کوشش ہے۔ 5 سال قبل اسی طرح کی کوشش کی گئی تھی لیکن اسرائیل کے خونریز دھاوے کے نتیجہ میں ناکام ہوگئی تھی۔

ایرانی پارلیمنٹ میں نیوکلیئر حقوق کا قانون منظور

تہران ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی پارلیمنٹ میں ایک مسودہ قانون کو منظوری دے دی، جو حکومت پر ملک کے نیوکلیئر حقوق اور کارناموں کے تحفظ کی ذمہ داری عائد کرتا ہے حالانکہ عالمی طاقتیں، اسلامی جمہوریہ کے تنازعہ ایٹمی پروگرام کو کچل دینے کی باتیں کررہی ہیں۔ یہ اقدام صدر حسن روحانی کی حکومت کی برہمی کی وجہ بن گیا ہے۔ حکومت کے ترجمان نے

لکھوی کیخلاف پاکستان کی کارروائی کیلئے ہندوستانی کوشش ناکام

اقوام متحدہ ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ہندوستان کی اقوام متحدہ سے ممبئی دہشت گرد حملوں کے کلیدی سازشی لشکرطیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف پاکستان کی کارروائی کے مطالبہ کی کوشش ناکام بنادی۔ عالمی ادارہ نے لکھوی کے خلاف کارروائی کے لئے کئی قراردادیں منظور کی تھیں لیکن پاکستان نے لکھوی کے خلاف ہندوستان کے متعدد مطالبات کے

مودی نے سشما اور وسندھرا کو برطرف کیوں نہیں کیا ؟

پاناجی 23 جون (سیاست ڈاٹ کام )دہلی اسمبلی کے بجٹ سشن کے آج پہلے دن ڈرامائی حالات دیکھے گئے جہاں اپوزیشن نے سابق وزیر قانون جتندر سنگھ تومر کے مبینہ جعلی لا ڈگری کے مسئلہ پر حکومت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ چیف منسٹر ارویند کجریوال نے جوابی حملہ کرتے ہوئے مرکز میں بی جے پی زیر قیادت حکومت کو للت گیٹ تنازعہ پر تنقیدوں کا نشانہ بنایا ۔ ب

AIPMT-2015 کا 25 جولائی کو دوبارہ انعقاد

نئی دہلی 23 جون (سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا پری میڈیکل اینڈ پری ڈینٹل ٹسٹ (AIPMT)2015 کا 25 جولائی کو دوبارہ انعقاد عمل میں آئے گا ۔ سی بی ایس ای نے آج یہ بات بتائی ۔ سپریم کورٹ نے 3 مئی کو منعقدہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کے الزامات کی بناء دوبارہ ٹسٹ منعقد کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ عدالتی فیصلہ کی تعمیل کرتے ہوئے سی بی ایس ای نے 25 جولائی