ظہیرعباس کی بحیثیت صدر آئی سی سی توثیق

بارباڈوز۔25جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق پاکستانی کپتان ظہیرعباس نے صدر آئی سی سی کی حیثیت سے کرکٹ کے اس فاضل ادارہ کے یہاںجاری سالانہ کانفرنس کے تیسرے روز جائزہ حاصل کرلیا ہے۔ ظہیر نے اپنی ایک سالہ میعاد شروع کی اور اپنی نامزدگی کی توثیق کیلئے آئی سی سی بورڈ اور مکمل کونسل کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا : ’’ مجھے ہمارے عظیم کھیل کی گور

ہندوستان کیخلاف سیریز جیت’ بہترین‘: مرتضیٰ

میرپور۔25جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف او ڈی آئی سیریز فتح اُن کی ٹیم کا اب تک کہ بہترین پرفارمنس ہیں اور انہوں نے زور دیا کہ اُن کی ٹیم کے پاس دنیا کے کوئی بھی حصہ میں اچھا مظاہرہ کرنے کا ہنر اور استقلال موجود ہے ۔ بنگلہ دیش نے ہندوستان کو تین میچ کی سیریز میں 2-1 سے شکست دے کر پڑوسیوں ک

آئی سی سی درجہ بندی : ہندوستان کے پوائنٹس میں کمی

دبئی۔25جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے دو پوائنٹس گھٹ گئے لیکن وہ بنگلہ دیش کے مقابلہ تین میچ کی سیریز 1-2 سے ہارنے کے باوجود اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جب کہ تازہ ترین آئی سی سی او ڈی آئی درجہ بندی میں بنگلہ دیش ایک مقام آگے بڑھ کر ساتویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے ۔ میرپور میں 2-1کی سیریز جیتنے بنگلہ دیش کو 93ریٹنگ پوائنٹ

اشوین ٹاپ 10او ڈی آئی بولروں میںشامل

دریں اثناء ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشوین آج جاری کردہ آئی سی سی بولرس رینکنگ میں دو مقامات کی چھلانگ کے ساتھ دسویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ اشوین جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ونڈے میچوں میں 6وکٹیں لئے ‘ اس سیریز میں ہندوستان کے سب سے زیادہ کامیاب بولر ثابت ہوئے اور وہ ٹاپ 10کی فہرست میں شامل ہونے والے بھی واحد ہندوستانی ہیں ۔ ت

نیپال میں 2.8 ملین افراد ہنوز راحت کاری اور امداد کے منتظر

کھٹمنڈو ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ نیپال میں آئے جان لیوا زلزلہ کے ہولناک واقعہ کو دو ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے لیکن یہ ایک افسوسناک حقیقت ہیکہ اب بھی 2.8 ملین افراد ایسے ہیں جنہیں انسانی بنیادوں پر امداد کی شدید ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی جہاں اس کے ہیومانٹیرین کوآرڈینیٹر جیمی میک گ

دولتِ اسلامیہ کے جنگجو کوبانی میں دوبارہ داخل ہو گئے

طرابلس ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) شام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں نے سرحدی شہر کوبانی پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے حملے کیے ہیں۔ان حملوں کا آغاز شام اور ترکی کی سرحد پر واقع شہر کے قریب ایک خودکش کار بم دھماکے سے ہوا۔شام میں حقوقِ انسانی پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ کوبانی کے مر

یوم یوگا نے ہندوستان کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کیا : چین

بیجنگ ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین کے تھنک ٹینک کے مطابق ہندوستان میں حالیہ یوم یوگا کا جو اہتمام کیا گیا تھا، وہ یقینا عالمی سطح پر ایک بہترین مظاہرہ تھا اور اس نے ایک عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا کہ ایک ساتھ کئی ممالک سے بیک وقت یوگا کے آسنوں کو انجام دیا۔ تاہم اس یوم یوگا نے ہندوستان بھر میں مذہبی طور پر عوام کو تقسیم بھی کیا ہے۔ انسٹی ٹ

تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے 183 عازمین حج کا انتخاب

حیدرآباد 25 جون (پریس نوٹ ) اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے ایک پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ مرکزی حج کمیٹی نے ویٹنگ لسٹ کے تحت ریاست تلنگانہ سے مزید 183 عازمین حج کے انتخاب کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ریاست تلنگانہ سے منتخب ہونے والے عازمین کی تعداد جملہ 292 تک پہنچ چکی ہے ۔ ریاست آندھرا پردیش سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید

26/11 مقدمہ میں پاکستانی عدالت کا 4 گواہان کو سمن

اسلام آباد ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی انسداد دہشت گردی عدالت نے 2008ء ممبئی دہشت گرد حملہ مقدمہ کے سلسلہ میں 4 مزید عینی گواہان کو سمن جاری کیا ہے۔ ان کے بیانات یکم ؍ جولائی کو قلمبند کئے جائیں گے۔ عدالت نے 4 سرکاری اور خانگی گواہان کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے موقع پر بیان قلمبند کرانے کی ہدایت دی۔ عدالت اس مقدمہ میں 7 ملزمین بش

سرکاری ملازمین کیلئے سرویس رولس

حیدرآباد۔ 25 جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کیلئے سرویس رولس مرتب کرنے کیلئے حکومت تلنگانہ نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ پرنسپال سیکریٹری محکمہ جنگلات و ماحولیات مسٹر راجیشور تیواری کی زیرقیادت مذکورہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی میں سیکریٹری جی اے ڈی مسٹر وینکٹیشور

راکٹ حملے کے بعد فلسطینیوں کے یروشلم میں داخلہ پر امتناع

یروشلم ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج کہا کہ وہ غزہ پٹی سے تعلق رکھنے والے 500 فلسطینیوں کے یروشلم میں داخلے کی اجازت ناموں کو منسوخ کررہا ہے جو دراصل رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح اور دیگر عبادات کیلئے وہاں جانا چاہتے تھے۔ اسرائیل نے بتایا کہ فلسطینی انکلیو سے راکٹ فائرنگ کے واقعہ کے بعد 500 فلسطینیوں کو یروشلم میں داخل ہو

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کا حیدرآباد میں 10 روزہ قیام

حیدرآباد۔ 25 جون (سیاست نیوز) صدرجمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی اپنے قیام حیدرآباد کے دوران 3 جولائی کو یادگیر گٹہ کا دورہ کریں گے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ صدرجمہوریہ ریاست کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد کا دورہ کررہے ہیں اور اپنے اس دورہ کے دوران صدرجمہوریہ کے 10 دن قیام کی توقع ہے۔ ذرائع کے م

حوثی باغیوں کے حملہ میں تین سعودی سپاہی ہلاک

ریاض۔ 25 جون (سیاست ڈا ٹ کام)سعودی عرب نے آج کہا ہیکہ یمن کے شیعہ باغیوں نے سرحدی علاقہ پر دو علحدہ حملے کئے جس میں 3 سعودی سپاہی ہلاک ہوگئے۔ کل رات کئے گئے ان حملوں سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہیکہ سعودی زیرقیادت تین ماہ سے جاری حملوں کے باوجود حوثی باغی اب بھی جوابی کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فرسٹ لانسر میں ایک ہی فرقہ کے درمیان جھگڑا،ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 25 جون (سیاست نیوز) فرسٹ لانسر کے علاقہ میں معمولی بات پر پیش آئے جھگڑے کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ افطار کے بعد پیش آئے اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس نے امکانی حالات کے پیش نظر فرسٹ لانسر میں پولیس کی بھاری جمعیت کو تعینات کردیا ۔ ایک ہی فرقہ کے دونوں افراد میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 41 سالہ

بوسٹن بم دھماکوں کا مجرم معافی کا طلبگار

واشنگٹن ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شہر بوسٹن میں دو سال قبل بم دھماکے کرنے کے مجرم جوہر سارنیف نے اس حملے کے متاثرین سے معافی مانگی ہے۔21 سالہ چیچن نڑاد سارنیف نے چہارشنبہ کو عدالت میں خود کو رسمی طور پر موت کی سزا سنائے جانے سے پہلے یہ معافی مانگی۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں اور ہلاک شدگان کے لواحقین کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہن

کراچی میں بارش ، عوام کو راحت

کراچی ۔ 25 جون (سیاست ڈا ٹ کام) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لاکھوں افراد نے آج راحت کی سانس لی، کیونکہ درجہ حرارت میں 10 ڈگری کی واضح گراوٹ آئی ہے۔ آج صوبہ سندھ کے بیشتر مقامات پر زبردست بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا حالانکہ ایک دن قبل یہاں گرمی کی غیرمعمولی شدت تھی جس نے ایک ہفتہ کے دوران 1200 سے زائد جانیں لے لیں۔ درجہ حرارت جو

پاکستان میں ’’سیودی چلڈرن‘‘ این جی او کی سرگرمیاں بحال

اسلام آباد ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج بین الاقوامی امدادی ایجنسی ’’سیودی چلڈرن‘‘ کو اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ یاد رہے کہ صرف کچھ عرصہ قبل تمام بیرونی امدادی ایجنسیوں کے دفاتر کو یہ کہہ کر مہربند کردیا گیا تھا کہ وہ قومی مفاد کے خلاف کام کررہی ہیں۔ اسلام آباد میں ’’سیودی چلڈرن‘‘ نامی ایجنسی کے ہیڈ

سشما سوراج کی وزیر خارجہ چین سے ملاقات

کھٹمنڈو۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے آج چین کے ہم منصب ویانگ ای سے ملاقات کی اور 26/11 کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پر پاکستان کی بے عملی کے خلاف اقوام متحدہ میں جاری کوششوں میں چین کی جانب سے رکاوٹیں حائل کرنے کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا طرز عمل باہمی روابط میں پیشرفت میں مانع ہوگا۔ نی

نیپال کی تعمیر نو کیلئے ایک بلین ڈالرس، سشما کا اعلان

کھٹمنڈو ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج زلزلہ سے متاثرہ ہمالیائی مملکت نیپال کی امداد کیلئے ایک بلین امریکی ڈالرس کی امداد کا اعلان کیا جو تعمیرنو کیلئے استعمال کی جائے گی۔ ہندوستان نے پہلے ہی واضح کردیا ہیکہ نیپال کے اس قومی سانحہ کے موقع پر ہندوستان پر متاثرہ نیپالی کے آنسو پونچھنے کیلئے تیار ہے۔ یہ اعلان وزیرخارجہ ہند سشم