ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز) چار بہووں میں سے ایک کی ساس سے قربت اس غریب بہو کی موت کا سبب بن گئی ۔ جہاں تینوں دیورانیوں کی مبینہ ہراسانی اور طعنہ زنی سے تنگ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ افسوناک واقعہ سکندرآباد کے علاقہ میں پیش آیا جہاں 36 سالہ رمیا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لے لی تاہم پولیس نے اس کی موت پر مشتبہ موت کا مق

سائبر حملے میں چین اہم مشتبہ : سابق امریکی عہدیدار

واشنگٹن ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی قومی انٹیلیجنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ لاکھوں سابق اور موجودہ وفاقی ملازمین کی معلومات کی سائبر سرقہ کے معاملے میں چین ہی ’سب سے اہم مشتبہ‘ ہے۔اس سائبر حملے کے بعد سے اب تک جیمز کلیپر سب سے اعلیٰ امریکی عہدیدار ہیں جنھوں نے چین کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ جاریہ ماہ کے آغاز میں ہی چین پر اس سا

دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز) امریکی ویزا کی کوشش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک لڑکی اور خرابی صحت سے تنگ آکر ایک خاتون دونوں کی خودکشی کے واقعات کوکٹ پلی اور گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 28 سالہ سواتی جو بی ٹیک کی طالبہ تھی ‘ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ کے ساکن کمارا سوامی کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی ام

طیارہ حادثہ میں عراقی پائلٹ کا حشر نامعلوم

ڈگلس (یو ایس) ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک عراقی پائلٹ جو امریکہ میں گذشتہ چار سال سے زیرتربیت تھا، تاہم ایک F-16 لڑاکا طیارہ اڑانے کے دوران وہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ عراقی وزیردفاع کے ایک ترجمان نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اب تک عراقی پائلٹ کے حشر نامعلوم ہے۔ بریگیڈیر جنرل تحسین ابراہیم نے اسوسی ایٹیڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ کی و

-سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز ) گولکنڈہ ۔ الوال وسنتا پورم ضلع رنگا ریڈی میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق کل رات دیر گئے سات گنبد چوراہے کے قریب پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ سکھدیو جو ٹولی چوکی علاقہ میں واقع ایک مٹھائی کی دکان میں کام ک

2009ء دھماکے میں ملوث مشتبہ پاکستانی روم میں گرفتار

اسلام آباد ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) پشاور مارکیٹ میں 2009ء میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث مشتبہ پاکستانی کو روم کے ہوائی اڈے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اطالوی پولیس کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص پشاور سے روم پہنچا تھا جسے فیومیسی نو کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پشاور کی مارکیٹ میں2009ء میں ہونے والے دھماکوں میں 134افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسرائیلی جنگی جرائم ثبوت بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جمع

رملہ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین نے اسرائیل کے جنگی جرائم کے ثبوتوں کی پہلی فہرست بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جمع کرادی ہے، جبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گا۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ انہوں نے فوجداری عدا

گردوارہ میں افطار کا اہتمام

دوبئی ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے ایک گردوارہ (سکھ عبادت گاہ) میں ماہ رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کیلئے افطار کا اہتمام کیاگ یا تھا۔ جبیل علی میں واقع اس گردوارہ میں افطار کے اہتمام کا یہ دوسرا سال تھا۔ خلیج ٹائمز کی اطلاع کے مطابق افطار پارٹی میں اعزازی مہمان المنرالقرآن اسٹڈی سنٹر سے وابستہ افراد تھے۔ گذشتہ سال

بیوی سے جھگڑے پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز)بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ عنبر پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25 سالہ ایم رام نے خودکشی کرلی ۔ رام پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو تلسی نگر میں رہتا تھا ۔ رام کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا اس نے کل سخت نشہ کی حالت میں اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد انتہائی کی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیق

غیرقانونی منتقلی پر 78 افراد گرفتار

کولمبو ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی بحریہ نے آج 78 افراد بشمول 59 تمل شہریوں کو غیرقانونی طریقہ سے بذریعہ کشتی آسٹریلیا جانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کرلیا۔ بحریہ ترجمان کمانڈر انڈکیاسلوا نے بتایا کہ جنوبی علاقہ میں ماہی گیر کے لئے مشہور کرنیڈا میں 78 افراد کو آج صبح گرفتار کیا گیا اور انہیں بحری افسران نے گال بندرگاہ منتقل کیا۔ گ

بلندی سے گرنے والے کمسن کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چار کمان میں ایک کمسن لڑکا بلندی سے گر کر فوت ہوگیا ۔ چار مینار پولیس کے مطابق 2 سالہ سندیپ ملک جو چار کمان علاقہ کے ساکن ادھیر ملک کا بیٹا تھا ۔ کل عمارت کی د وسری منزل پر کھیل رہا تھا کہ کھیل کے دوران بلندی سے نیچے گرا اور شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔

یمن میں ضروری امداد کیلئے اقوام متحدہ کا زور

اقوام متحدہ ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ یمن کی بندرگاہوں پر ایسے تمام کمرشیل بحری جہازوں کو پہنچنے کی اجازت دی جانی چاہئے جن جہازوں پر غذائی اشیاء، ایندھن اور دیگر اہم اشیاء لدی ہوئی ہیں کیونکہ یمن میں اس وقت خشک سالی کے اندیشے پائے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی کی قیادت والی فو

نائجیریا میں نو افراد کو توہین مذہب پر سزائے موت

کانو ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک نائجیریا میں ایک شرعی عدالت نے نو افراد کو توہینِ مذہب کے الزام میں سزائے موت سنا دی ہے۔عدالت نے یہ فیصلہ ملک کے شمالی شہر کانو میں خفیہ سماعت کے بعد دیا۔عدالتی کارروائی کی کوئی تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئی ہیں تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔مقامی مذہبی پولیس کے س

برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ جنرل بازار میں ایک شخص مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ مہانکالی پولیس کے مطابق 27 سالہ حفیظ الرحمن جو پیشہ سے سنار تھا جنرل بازار علاقہ میں رہتا تھا جو مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ آج حفیظ الرحمن مشتبہ طور پر برقی تار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 28 سالہ پروین جو پیشہ سے لیبر تھا آر کے پورم سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ وہ آج صبح اپنے مکان کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد

انتقال

حیدرآباد۔/26جون، ( راست ) جناب محمد غوث الدین ولد جناب محمد اسمعیل مرحوم کا 26جون کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 27 جون کو بعد نماز ظہر مدینہ مسجد باغ جہاں آراء میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان باغ جہاں آراء میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989441161 یا 9505509487 پر ربط کریں۔

تیونس کے سیاحتی مقام پر شدید حملہ، 28 ہلاک

بندرگاہ الکنتوئی (تیونس) ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 28 افراد بشمول بیرونی شہری آج ایک تیونسی ساحلی تفریح گاہ میں پیش آئی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے جہاں چھٹیاں منانے والوں کا ہجوم تھا۔ یہ حالیہ تاریخ میں اس شمالی افریقی ملک کا بدترین حملہ ہے۔ یہ کارروائی خونریزی کے ایسے روز پیش آئی جبکہ کویت کی ایک شیعہ مسجد میں خودکش بمبار نے 25 افراد

ہندوستان میں وبائی مرض مرس وائرس پر گہری نظر، کوریا میں مرض کا انکشاف ، تلنگانہ میں احتیاطی اقدامات کا آغاز

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون (سیاست نیوز) سعودی عرب میں جاری مرس وائرس کی وباء کوریا تک پہنچ چکی ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ہندوستان میں بھی اس وبائی مرض سے متاثرہ مریضوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔ ریاست تلنگانہ جاریہ سال کے ابتداء میں سوائن فلو اور گزشتہ چند ماہ قبل برڈ فلو کے بعد اب اس وبائی مرض کے متعلق بھی احتیاطی اقدامات کا آغاز کردیا گی