بہار انتخابات لالو پرساد کی آج سونیا سے ملاقات

نئی دہلی ۔ /7 جون ( سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو امکان ہے کہ کل صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے اور بہار انتخابات کے لئے اتحاد کے سلسلے میں تبادلہ خیال ہوگا ۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی اس ضمن میں راہول گاندھی سے مشاورت کے دوسرے دن لالو پرساد نے سونیا گاندھی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ نائب صدر کانگریس راہو

نیسلے کے خلاف کنزیومر کورٹ میں شکایت

نئی دہلی ۔ /7 جون (سیاست ڈاٹ کام) میگی تنازعہ کے پس منظر میں نیسلے کی مشکلات مسلسل بڑھ رہی ہیں اور امکان ہے کہ حکومت غیردیانتدارانہ تجارتی طریقہ کار و گمراہ کن اشتہارات کی بنا کمیٹی کو کنزیومر کورٹ میں گھیسٹ سکتی ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ امور صارفین نے ہندوستانی صارفین کی جانب سے نیشنل کنزیومر ڈسپیوٹس ایڈریسل کمیشن م

آسام میں سیلاب، ایک ہلاک

گوہاٹی ۔ /7 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے 6 اضلاع سیلاب سے متاثر رہے جس میں ایک شخص ہلاک اور تقریباً 33 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 108 دیہاتوں میں تقریباً 33 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ ضلع بارپیٹا سب سے زیادہ متاثر رہا ۔ حکام نے ضلع کوکرا جھار میں 12 ریلیف کیمپس قائم کئے ۔ سیلاب

دہشت گردی سے نمٹنے شیخ حسینہ کے ’عزم مصمم‘ کی سراہنا

ڈھاکہ ۔ /7 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کی ستائش کی جنہوں نے ایک خاتون لیڈر ہونے کے باوجود دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے کسی طرح کی رواداری نہ برتنے کا ’ عزم مصمم‘ کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کئی بڑے ممالک اس چیالنج سے نمٹنے کے بارے میں الجھن کا شکار ہیں ۔ ایسے میں شیخ حسینہ کا حوصلہ

تاسیس تلنگانہ کے ہفتہ طویل جشن کا رنگا رنگ اختتام

حیدرآباد 7 جون (سیاست نیوز) تاسیس تلنگانہ کا ہفتہ طویل جشن جو 2 جون کو یوم تاسیس پر شروع ہوا تھا آج پُر فضاء و قدرتی مناظر سے مزین حسین ساگر جھیل پر منعقدہ جلسہ عام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ اس موقع پر رنگا رنگ تقاریب منعقد کی گئیں اور تہذیب کو جاگر کیا گیا ۔ آتشبازی لیذر شوز‘ گھڑسواری ‘موٹر سیکلوں پر کرتب بازی کے دم بخود کردینے والے ظ

رامنتاپور میں لڑکی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ /7 جون ( سیاست نیوز ) رامنتا پور میں آج صبح ایک مسلم لڑکی کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی ۔ اوپل پولیس کے بموجب عفت النساء بیگم نے ہفتہ کی صبح اپنے مکان احمد نگر عنبر پیٹ سے روانہ ہوئی تھی اور اس کے افراد خاندان رات 8 بجے اس سے فون پر بات چیت کی تھی جس پر اس نے مکان واپس لوٹنے کی بات بتائی ہے ۔ رات دیر گئے تک عفت النساء کے رش

انتقال

حیدرآباد 7 جون (راست) الحاج محمد کریم ولد جناب محمد اسحاق سابقہ معتمد جامع مسجد چوک کا 7 جون کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دھوبن کی مسجد میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9246578786 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بمقام بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے۔