حصول اراضی قانون پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے سپرد
نئی دہلی۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن اور اپنی حلیف پارٹیوں کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنے والی حکومت آج مجبور ہوگئی کہ متنازعہ حصول اراضی قانون پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی سے رجوع کردے جبکہ راہول گاندھی نے حکومت پر تنقید کی قیادت کی۔ حکومت نے دو بار گزشتہ دسمبر سے اب تک آرڈیننس جاری کئے ہیں جبکہ اسے قبل ازیں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا