غیر مقیم ہندوستانیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

سیول 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق حکومتوں کا ایک بار پھر مضحکہ اُڑاتے ہوئے کہا کہ سابق یو پی اے حکومت ’’مشرق کی طرف دیکھو‘‘ پالیسی پر عمل پیرا تھی۔ ہندوستان کے پاس اس کا اپنا بہت کچھ ہے اور مشرق کی طرف دیکھنے کا اس کے پاس وقت کہاں ہیں ۔ قبل ازیں یہ ’’مشرق کی طرف دیکھو پالیسی‘‘ تھی۔ یہ حکومت کی خارجہ پالیسی

ہندوستان میں فن خطاطی کے احیاء میں ’’ سیاست ‘‘ کی کوششیں قابل تقلید

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سیاست نے جہاں ملک میں صحافت کو ایک بلند معیار عطا کیا وہیں ملی و قومی خدمات کے شعبہ میں اس نے ایسی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی مثال بہت کم ملتی ہے ۔ سب سے بڑی خوشی اس بات کی ہے کہ سیاست نے ایک اخبار ہونے کے باوجود خود کوایک تحریک میں تبدیل کرلیا ہے اور یہ ایک ایسی تحریک ہے جس کے ذریعہ غریب مس

انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج سلیم الدین احمد انصاری ولد جناب محی الدین احمد انصاری کا 18 مئی کو جدہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز عشاء جدہ میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801285931 ۔ ( جدہ ) 00966591126744 پر ربط کریں ۔۔

صفائی کیلئے نوجوانوں کو 2000آٹوٹرالی کی فراہمی کا منصوبہ

حیدرآباد۔18مئی ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں صحت و صفائی کے طریقہ کار میں مزید بہتری پیدا کی جائے گی اور حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ایچ ایم ڈی اے ) کو بھی حیدرآباد شہر میں جاری ’’ سوچھ حیدرآباد پروگرام ‘‘ میں حصہ دار بنایا جائے گا ۔ علاوہ ازیں ناکارہ مٹی ‘ مکانات کے ملبہ وغیرہ کی مٹی کے ذریعہ شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں