متوفیہ نرس کا سرویس ریکارڈ لاپتہ

ممبئی ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) کنگ ایڈورڈ میموریل ہاسپٹل کے حکام اپنی ایک سابق نرس ارونا شابناگ کی سرکاری حیثیت (موقف) کے بارے میں لاعلم ہیں، جس نے 42 سال قبل جنسی حملہ کے بعد موت و زیست کی کشمکش کے دوران گزشتہ ہفتہ دم توڑ دیا تھا ۔ تاہم ہاسپٹل انتظامیہ ارونا کا سرویس ریکارڈ کا پتہ چلانے کیلئے انتھک کوشش میں ہے ۔ انہیں رحم کی بنیاد پر م

ہم آزآد ہیں، آرایس ایس کا کوئی دباؤ نہیں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کا دعویٰ

نئی دہلی۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج کہا کہ مودی حکومت پر آر ایس ایس کا کوئی دباؤ ہے اور نہ ہی وہ کوئی ہدایت دیتی ہے ۔ کابینہ میں وزراء کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ انہوں نے آرایس ایس سربراہ موہن بھگوت سے بعض سینئر وزراء کی حالیہ ملاقات کی اہمیت کو گھٹاتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا تنظیم کو قومی سلامتی او

بنگلور دھماکہ کیس کی تحقیقات این آئی اے کے سپرد

نئی دہلی ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) قومی تحقیقاتی ادارہ (این آئی اے) نے آج گزشتہ سال ڈسمبر میں بنگلور کی ایک مصروف سڑک پر پیش آئے IED دھماکہ کی تحقیقات کی ذمہ داری حاصل کرلیہے جس میں ایک خاتون ہلاک ہوئی تھی۔ قبل ازیں مرکزی وزارت داخلہ نے اس کیس کی تحقیقات کیلئے این آئی اے کو یہ حکم دیا تھا ۔ مشتبہ عسکریت پسندوں نے 29 ڈسمبر کو شہر کے قلب

گیلانی کی درخواست عدم وصول: رجیجو قومی سلامتی کے مسئلہ پر غور کے بعد پاسپورٹ اجرائی پر فیصلہ ممکن

نئی دہلی ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے کہا ہیکہ کشمیری علحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کو پاسپورٹ کی اجرائی کے بارے میں بشمول قومی سلامتی مختلف مسائل کو ملحوظ رکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔ رجیجو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزارت داخلہ کو ان (گیلانی) کے پاسپورٹ کے بارے میں تاحا

عوام سے کئے گئے وعدوں کو تکمیل کا دعویٰ حکومت کے 4 سال مکمل ہونے پر چیف منسٹر مغربی بنگال کا بیان

کولکتہ ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی جن کی حکومت نے 4 سال مکمل کرلیے ہیں کہا ہے کہ معاشی بحران اور دیگر رکاوٹوں کے باوجود ان کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے ممکنہ کوشش کی ہے ۔ انہوں نے ایک فیس بک میں کہا کہ پیشرو حکومت نے ورثہ میں زبردست قرضوں کا بوجھ چھوڑا تھا ۔ کئی رکاوٹوں اور معاشی وسا

وزیراعظم کے خلاف شیوسینا کی تنقید سے نتیش کمار کا اتفاق

پٹنہ ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے منگولیہ کے لیے ایک بلین ڈالر کے قرض کے اعلان پر شیوسینا کی تنقید سے اتفاق کیا ہے اور کہا کہ این ڈی اے میں حتی کہ حلیف جماعتوں کی بات نہیں سنی جارہی ہے ۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا میں شائع تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرنے کی خواہش پر نتیش کمار نے کہا ک

سننداپشکر قتل کیس کی تحقیقات تین مشتبہ افراد پر پولی گراف ٹسٹ کی اجازت

نئی دہلی۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹکام) شہر کیایک عدالت نے آج سنندا پشکر قتل کیس میں تین مشتبہ افراد پر پولی گراف (جھوٹ کا پتہ چلانے کا آلہ) ٹسٹ کروانے کیلئے دہلی پولیس کواجازت دیدی ہے۔ قبل ازیں 3 مشتبہ افراد ششی تھرور کے گھریلو ملازم نارائن سنگھ ، ڈرائیور بجرنگی اور دوست سنجے دیوان نے پولی گراف ٹسٹ کیلئے آمادگی ظاہر کی تھی جسپر عدالت نے یہ ا

نواز شریف کا دو قومی دورہ شروع

اسلام آباد ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف آج سہ روزہ دورہ پر ترکمانستان اور کرغزستان کے لئے روانہ ہوئے تاکہ قدرتی وسائل سے مالا مال ان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ توانائی اور معاشی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جاسکے ۔ نواز شریف کے ہمراہ کئی کابینی ارکان اور سینئر عہدیدار دورہ پر ہیں ۔ وہ پہلے ترکمانستان کے دارالحک

مودی حکومت سے توقعات ’غیرحقیقت پسندانہ‘ رہیں

نیویارک ، 20 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں نئی حکومت سے توقعات جب کہ وہ گزشتہ سال برسراقتدار آئی، ’’شاید غیرحقیقت پسندانہ ‘‘ رہیں لیکن اس نے سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنانے کے اقدامات کئے ہیں اور سرمایہ کاروں کی فکرمندی کے معاملے میں ’’حساس‘‘ ذہن رکھتی ہے ، آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن نے یہ بات کہی ۔ وہ کل اکنامک کلب آف

صنعاء پر سعودی عرب کی بمباری ، ہزاروں بے گھر

صنعا ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر اپنے فضائی حملوں میں ان سے مزید شدت پیدا کی ہے جس کے ساتھ ہی کشیدگی اور بڑھ گئی ہے اور پانچ لاکھ سے زائد افراد یمنی شہریوں کو بے گھر کرنے والی اس لڑائی کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی سیاسی مساعی بے سود ثابت ہوگئی ہے ۔ ایر

ممبئی کیس : سات گواہوںکی طلبی

اسلام آباد ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملہ کیس کے سات ملزمین بشمول سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کا ٹرائیل منعقد کرنے والی پاکستانی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج ان ساتوں گواہوں کو اگلی سماعت پر طلب کیا ہے جبکہ کیس ریکارڈ آخرکار اُسے پیش کردیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کا ریکارڈ چار ماہ بعد انسداد دہشت گردی عدالت کو بھیج

فوجی مقامات سائنسدانوں تک رسائی کی اجازت سے ایران کا انکار

تہران ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طئے کئے جانے والے کسی بھی سمجھوتہ کے تحت ایرانی فوجی مقامات کے بین الاقوامی معائنہ یا ایرانی نیوکلیئر سائنسدانوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے فوجی کمانڈرس سے آج کہا کہ ایران اس قسم کے ظالمانہ اور ماورا

محمد علی بیگ کا ترکی یونیورسٹی استنبول میں لیکچر

حیدرآباد ، 20 مئی (ای میل) ایک ایسے انوکھے اعزاز میں جو سینما کے بین الاقوامی سطح پر مقبول ماہرین کیلئے محفوظ ہے ، ترکی حیدرآبادی تھیٹر کی معروف شخصیت پدم شری محمد علی بیگ کے تین ڈراموں کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایک لکچر کا اہتمام کررہا ہے ۔ اس موقع پر استنبول میں 20 تا 23 مئی اُن کے تین ڈراموں ’قلی : دلوں کا شہزادہ ‘ ، ’سوانح حیات‘ اور ’ اس

رمادی سے مہاجرین کو بغداد میں داخلہ کی اجازت

بغداد ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے مغربی صوبہ انبار میں تشدد اور رمادی میں بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کو بغداد میں داخلہ کی اجازت دیدی گئی۔ قبل ازیں عائد امتناع کو حکومت نے برخاست کرتے ہوئے عبوری اور مشروط داخلہ کی اجازت دیہے۔ عراق کے سب سے بڑے سنی اکثریتی صوبہ انبار کے دارالحکومت رمادی پر اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے ہفتہ آخر پر قب

افغان طالبان کے سیاسی وفد کا ایران کا دورہ

تہران ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان کے ایک سیاسی وفد نے ایران میں سکیورٹی حکام سے ملاقات کی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق قطر میں طالبان دفتر کے سربراہ طیب آغا کی قیادت میں ایک وفد تہران پہنچا، جہاں وفد نے ایرانی سکیورٹی حکام سے ملاقات کی اور خطے میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے علاوہ سکیورٹی پی

روہنگی مسلمانوںکو ملایشیا۔انڈونیشیا میںپناہ

پتراجیا ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا اور انڈونیشیا نے خلیج بنگال میں کشتیوں پر سوار ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو عارضی طور پر اپنے ہاں پناہ دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں روہنگیا اور بنگلہ دیشی مہاجرین سمندر میں پھنس گئے ہیں اور اس بحران کے حل کی طرف یہ پہلی پیشرفت ہے۔ ملائیشیا کے وزیر خارجہ انیفا امان نے انڈونی

’میں اردغان کا شخصی طور پر دفاع کروں گا‘

انقرہ ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کے ایک سینئر مشیر عزت بلوط نے کہاہے کہ وہ اپنے اسلحہ کے ذریعہ صدر مملکتکی شخصی طور پر حفاظت کریں گے ۔ اس دوران 7 جون کو منعقد شدنی صدارتی انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ بلوط نے جو اردغان کے اقتصادی شہر میں سرکاری ٹی آر ٹی ٹیلی ویژن چینل کے ایک لائیو شو میں ک

پاکستان: نفرت انگیز تقریر پر امام مسجد کو پانچ برس قید

لاہور ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے ایک امامِ مسجد کو مخالف فرقے کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر پانچ برس قید کی سزا سنا دی ہے۔ فرقہ ورانہ تشدد میں نفرت انگیز تقریریں ’جلتی پر تیل‘ کا کام کرتی ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی حکام کے مطابق مولانا ابوبکر کو رواں برس فروری میں صوبہ پنجاب کے شہر قصور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ استغ

برونڈی میں مخالف حکومت مظاہرے

بوجمبورا ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برونڈی میں حکومت مخالف مظاہرین نے آج بھی دارالحکومت بوجمبورا میں احتجاج کیا۔ نیوز ایجنسیوں نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ان مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی لیکن وہ کچھ دیر بعد پھر جمع ہو گئے۔ یہ مظاہرین صدر پیئر اینکورون زیزا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔