آئیل ٹینکر اور بس میں تصادم 3افراد ہلاک

جھاگرام 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے ضلع جھا ر گرام میں قومی شاہراہ نمبر 6 پر ایک بس آئیل ٹینکر کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں 3 افراد ہلاک اور دیگر 39 زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس تصادم میں آئیل ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ بس مسافرین ہاسپٹل کی منتقلی کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ یہ حادثہ جھار گ

گرمی کی لہر جاری، دہلی میں گرم ترین دن درج

نئی دہلی ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سارا ملک مجموعی طور پر بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ سورج آگ جیسی گرماہٹ اُگلتا رہا جس سے درجہ حرارت میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے اور دہلی نے رواں موسم کا اپنا گرم ترین دن درج کرایا۔ مغربی بنگال میں ایک شخص لو‘ لگنے سے فوت ہوگیا، جہاں کئی مقامات پر درجہ حرارت آج زائد از 40 ڈگری سلسیس ریکارڈ ہوا۔ دہل

مختصر خبریں

نئی دہلی ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر افغانستان حامد کرزئی نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے قومی دارالحکومت میں سفری توقف کے دوران ملاقات کی اور اپنے ملک کی حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شیشہ و تیشہ

لیڈر نرملی
غزل (مزاحیہ )
جب بھی دعوت میں کسی کی جائیے
آخری کھانا سمجھ کر کھائیے
شوق سے ’’گھر واپسی‘‘ فرمائیے
لوٹ کر جنت میں اپنی جائیے
بن گئی ہوں دادی ماں تو کیا ہُوا
آج بھی میکے سے عیدی لائیے
توند میری میں ہی ڈھوتا ہوں اسے
تم کو کیا تکلیف ہے ، فرمائیے
ہے یہ ہکلے عاشقوں کو مشورہ
عشق بس نظروں ہی سے فرمائیے

میکسیکوکے گڑبڑزدہ خطہ میں گھمسان لڑائی ، 43 ہلاک

تنہاوٹا ڈی کیوریرو۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کی وفاقی فورس نے منشیات کی جنگ کی خون ریز کارروائی کو ناکم بنانے کیلئے 3 گھنٹے تک گھمسان کی لڑائی کی جس میںکم از کم 42 مشتبہ خطرناک مجرمین ہلاک ہوئے ۔ گڑبڑزدہ مغربی علاقہ میں کل ہوئی اس کارروائی میں ایک وفاقی پولیس آفیسر بھی زخمی ہوا ۔ مسلح مجرمین کی جانب سے تنہاوٹا میشواکان اسٹیٹ میں

نواز شریف ’’بہترین پاکستانی وزیراعظم‘‘

لاہور۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کر کے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی ریاست بنانے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام کرنے والے دہشت گردوں کیلئے پھانسی کے احکامات جاری کرنے والے نواز شریف کو سوشل میڈیا نے ’’بہترین پاکستانی وزیراعظم‘‘ قرار دیا، جبکہ ان کے فیصلوں کو ملکی تاریخ کے بہترین فیصلے بھی قرار دیا۔ عا

کولمبیامیں 18 باغی ہلاک

بگوٹا ۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا کی فوج نے باغیوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں بائیں بازو کے باغی گروپ کے 18 اراکین کو ہلاک کر دیا ۔ فوج کے مطابق یہ کارروائی ’ریوولوشنزی آرمڈ فورسز آف کولمبیا‘ یعنی ’ایف اے آر سی‘ نامی گروپ کے خلاف گزشتہ روز کولمبیا کے مغربی علاقے کاوکا میں کی گئی، جسے ’ایف اے آر سی‘ کا مضبوط گڑھ تصور کیا ج

قندھار میں لب سڑک بم دھماکہ ضلع انتظامی سربراہ سمیت دو ہلاک

قندھار ۔ /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شہر قندہار میں لب سڑک ہوئے ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ مہلوکین میں ضلع انتظامی سربراہ بھی شامل ہے۔ ارزگان صوبہ کے گورنر کے ترجمان دوست محمد نائب نے کہا کہ لب سڑک بم دھماکے میں ضلع انتظامی سربراہ محمد اسمعیل حق یار اور ان کا باڈی گارڈ ہلاک ہوگئے جبک

صرف دو خربوزے ساڑھے بارہ لاکھ روپے میں فروخت

ٹوکیو۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک طرف دنیا میں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جنہیں زندہ رہنے کیلئے ضروری خوراک بھی دستیاب نہیں تو دوسری طرف جاپان کے ’’یوباری‘‘ (خربوزے) لاکھوں روپے میں بیچے اور خریدے جاتے ہیں۔ حال ہی میں اس قسم کے خربوزوں کیلئے ہوئی نیلامی میں صرف دو خربوزے 1.5 ملین ین (12400 ڈالر یا ساڑھے بارہ لاکھ روپے) میں فروخت ہوئے۔ ’اے ایف

لیبیا میں دولت اسلامیہ کا خطرناک رفتار سے عروج ، امریکی نمائندہ

جنوبی شنہہ (اردن) /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں امریکی نمائندے نے کہا کہ دولت اسلامیہ لیبیا کیلئے چند ماہ کے اندر انتہائی سنگین خطرہ بن جائے گا اگر حکومتیں وہاں کسی اتحادی سمجھوتے پر نہ پہونچ سکے ۔ امریکی نمائندے برناڈو لیان نے عالمی معاشی فورم کی ایک علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں حالیہ مہینوں میں دولت اسلامی

دولت اسلامیہ پاکستان سے نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرسکتی ہے ؟

اسلام آباد ۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے تعلق سے اب یہ اندیشے پائے جارہے ہیں کہ وہ پاکستان سے جلد ہی عام تباہی کے ہتھیار حاصل کرلے گا ۔ پروپگنڈہ میگزین ’’دبیق‘‘ کی تازہ ترین اشاعت میں دولت اسلامیہ نے عالمی سطح پر یہ انتباہ دیا ہیکہ وہ اندرون 12 ماہ اپنی پرتشدد سرگرمیوں میں اضافہ کرے گی جبکہ حقیقت بھی یہی ہے کہ دولت اسلامیہ

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 39 بچے زخمی

ملتان۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملتان میں مظفر گڑھ روڈ پر اسکول کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 39 بچے زخمی ہوگئے جبکہ 9 بچوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مظفر گڑھ میں واقع نجی سکول کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 39 بچے ملبے تلے دب گئے۔ واقع کی اطلاع بچاؤ ٹیم کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

پاکستان میں 4 قاتلوں کو پھانسی

لاہور ۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی صوبہپنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت دیگر تین شہروں فیصل آباد، ساہیوال اور ملتان کی جیلوں میں قید قتل کے 4 مجرموں کی پھانسی دیدی گئی ۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم محمد عرفان نے 1991ء میں ساندہ کے علاقے میں دو افراد کو قتل کیا تھااور 2012ء میں انسداد دہ

ہالینڈ کی کابینہ نے حجاب پر پابندی لگائی!

ایمسٹرڈیم۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہالینڈ کی کابینہ نے عوامی مقامات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے اوربل حتمی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ڈچ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قانون کا مقصد کسی مذہب سے امتیازی سلوک نہیں ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق حجاب کا اطلاق اسکولوں، پبلک ٹرانسپورٹ، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں بھی ہوگا

رمادی کا قبضہ واپس لینے فوجی آپریشن کا آغاز

بغداد ۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراقی حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز اور شیعہ ملیشیا نے دولتِ اسلامیہ سے صوبہ انبار کے دارالحکومت رمادی کا قبضہ واپس لینے کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اس وقت لڑائی رمادی کے مشرق میں واقع شہرحصیبہ میںجاری ہے۔گذشتہ اتوار کو دولت اسلامیہ نے رمادی پر قبضہ کر لیا تھا اور اس کے بعد عراقی وزیراعظم نے شہ

۔61 اخوان کیخلاف ملٹری مقدمہ

قاہرہ ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر نے آج ممنوعہ اخوان المسلمین کے 61 ارکان کو ملک کے کئی گورنر زیرانتظام خطوں میں ملٹری اداروں کو نشانہ بنانے کے بشمول تشدد سے متعلق متعدد الزامات پر فوجی مقدمہ بازی کے حوالے کردیا۔ اٹارنی جنرل حشام برکات نے احکام جاری کئے۔ صدر عبدالفتح السیسی نے گزشتہ سال فوجی عدالتوں کا دائرہ کار وسیع کیا تھا۔

مودی = ’جمہوری ہندوستان کا قتل‘۔ پارلیمنٹ نظرانداز

بنگلورو ؍ ممبئی ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کاٹ دار جوابی مہم میں کانگریس نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے پاس ایسا کوئی کام نہیں ہے جو حقیقی معنوں میں کی گئی کارگزاری کے طور پر دکھایا جاسکے اور انھیں ’’ایک شخص کی حکومت‘‘ چلاتے ہوئے ’’جمہوری اداروں کے قتل‘‘ کا موردِ الزام ٹھہرایا۔ مودی حکومت کے ایک سال پر پانچ ابواب کا رپورٹ کار

جیہ للیتا کا پانچویں مرتبہ بحیثیت چیف منسٹر حلف

چینائی 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اناڈی ایم کے کی سربراہ جیہ للیتا نے آج پانچویں مرتبہ چیف منسٹر ٹاملناڈو کی حیثیت سے حلف لیا جبکہ انہوں نے آٹھ ماہ قبل کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیاتھا۔ جیہ للیتا کی اقتدار پر واپسی کا پارٹی حامیوں اور ان کے مداحوں نے خوب جشن منایا ۔ پُر شکوہ تقریب میں 67 سالہ لیڈر کو ریاستی گورنر ک

میں ہندو ہوں ‘گائے کا گوشت کھایا اور کھاؤں گا

نئی دہلی 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) منسٹر آف اسٹیٹ پارلیمانی امور مختار عباس نقوی کی جانب سے بڑے جانور کا گوشت کھانے والوں کے خلاف ریمارکس کے دوران سابق سپریم کورٹ جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ وہ ہندو ہیں‘ انہوں نے بڑے جانور کا گوشت کھایاہے اور آئندہ بھی وہ یہ گوشت کھائیں گے ۔ جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے اپنے فیس بُک پیج پر تحریر کیا کہ ’’ م

سعودی عرب کی مسجد پر حملہ ’’انتشارپسندانہ کارروائی ‘‘ : مفتی اعظم

ریاض ۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ایک صوبہ میں دولت اسلامیہ کے خودکش بم بردار حملہ کو انتشارپسندانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس حملہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ نماز جمعہ کے دوران حملہ میں 21 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ خودکش بم بردار نے صوبہ قطیف میں القدیر موضع کی مسجد امام علیؓ ابن طالب مسجد میں نماز جمعہ کے دوران مص