سیمی کے 17مشتبہ کارکن عدالت سے بری

ہبلی (کرناٹک)30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سیمی کے 17 مشتبہ کارکنوں کو عدالت نے آج بری کردیا ان پر دہشت گرد سرگرمیوں میںملوث ہونے کا الزا م تھا ۔ جن افراد کو بری کیا گیا ہے اُن میں سیمی کے سابق صدر صفدر ناگوری جو مبینہ طور پر احمد آباد میں دہشت گرد حملوں کے کلیدی سازشی تھے شامل ہیں۔ انہیں کرناٹک کے مختلف علاقوں اور مدھیہ پردیش سے 2008 میں گرفتار

یمن: اتحادی طیاروں کی بمباری :لڑائی جاری

صنعاء۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن میں اتحادی طیاروں کی بمباری کے ساتھ لڑائی بھی جاری ہے۔ ایران نے بحران کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کے تحت غیر جانبدارمقام پر مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے ۔ سعودی کی جانب سے حملے روکنے کے اعلان کے باوجود یمن کے مختلف شہروں میں اتحادی طیاروں کی بمباری جاری ہے۔ اتحادی طیارے جنوبی شہر عدن سمیت 5صوبوں میں بم

ہند۔پاک بات چیت کے احیاء کیلئے بان۔کی۔ مون ثالثی کیلئے تیار

اقوام متحدہ۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سکریٹری جنرل بان ۔ کی ۔ مون ہند وپاک کے درمیان امن بات چیت کے احیاء کیلئے اپنے اختیارات کا استعمال کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر دونوں ممالک ان کی ثالثی کو منظور کریں تو ایسے سازگار حالات پیدا کئے جاسکتے ہیں ‘ جہاں دونوں ممالک اپنے اختلافات فراموش کر کے خوشگوار مستقبل کی

نیپال کے دواخانوں میں ہجوم ‘ ادویات کی قلت

کھٹمنڈو۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں زلزلہ سے تباہ افراد کیلئے بچاؤ اور راحت کاری کا سلسلہ جاری ہے ‘ تاہم ایسے حالات میں اکثر افرا تفری بھی دیکھنے میں آتی ہے اور یہی نیپال میں بھی ہورہا ہے ۔ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پہنچنے والی امداد کو ضرورت مندوں تک پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ ایک تو موسم ناسازگار اور

برازیل میں اساتذہ اور پولیس کی جھڑپوں میں 100افراد زخمی

ریو ڈی جنیریو۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کی جنوبی ریاست پارانا میں تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی کے خلاف سیکڑوں اساتذہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے ریاستی اسمبلی کی جانب جانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی، جبکہ مظاہرین نے سنگباری کی ۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 100سے زیادہ

امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانہ کی جانب سے یوگا ایونٹس

واشنگٹن۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ عالمی یوم یوگا 21جون کو منایا جانے والا ہے ‘ یہاں موجود ہندوستانی سفارت خانہ نے مختلف ابتدائی پروگرامس کا انعقاد شروع کردیا ہے تاکہ لوگوں میں اس قدیم ہندوستانی طریقہ ورزش سے متعلق بیداری پیدا کی جاسکے ۔ ہندوستانی روحانی گرو سری سری روی شنکر نے اس دوران ’’ نرچرنگ پیس تھرو یوگا اینڈ میڈیٹیشن

ملالہ حملہ کیس :10 عسکریت پسندوں کو 25 سال قید کی سزا

پشاور 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) تحریک طالبان پاکستان کے دس عسکریت پسندوں کو آج ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے 2012 میں ہوئے ملالہ یوسف زئی پر حملہ کی پاداش میں 25 سال قید کی سزا سنائی ۔ خیر پختونخواہ صوبہ میں ضلع سوات کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمین کے مقدمہ کے بعد فیصلہ کا اعلان کیا اور کہا کہ 10 عسکریت پسند حملے کے مرتکب پائے گئے ہیں ا

ہندوستانی ونیپالی فوج نے 84 ہندوستانیوں کو بچالیا

نئی دہلی 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فوج نے نیپالی دستوں کے ساتھ مل کر زلزلہ سے متاثرہ نیپال میں مختلف مقامات سے 84 ہندوستانیوں کو بچالیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے اپنے ٹوئیٹر پر بتایا کہ نیپالی اور ہندوستانی افواج نے کندھے سے کندھا ملاکر کام کرتے ہوئے لکلا ‘ زیری ‘ مناسلو اور تماکوشی میں پھنسے ہوئے 84 ہندوستا

آسٹریلیا ئی شہریوں کو بچانے فضائیہ کے طیارے تیار

کینبرا۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) رائل آسٹریلین ایئر فورس (RAAF) سے وابستہ طیارے ہمالیائی مملکت نیپال میںآئے زبردست زلزلہ کے بعد وہاں پھنسے ہوئے آسٹریلیائی شہریوں کے تخلیہ کیلئے بالکل تیار ہیں ۔ وزیر خارجہ جولی بشپ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 1400 آسٹریلیائی شہریوں کا پتہ چل گیا ہے تاہم اب بھی کچھ ایسے آسٹریلیائی شہری ہیں جن کا

چارلی ہیبڈو کا توہین رسالتؐ کارٹونسٹ تائب

لندن۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) پیغمبر اسلامؐ کے توہین آمیز کارٹون بنانے والے نے بالآخر توبہ کرلی ہے کہ وہ آئندہ سے ایسے کارٹون نہیں بنائے گا ۔ یہ وہی کارٹونسٹ ہے جس نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے صفحہ اول پرتوہین رسالتؐ کے کارٹون بنائے تھے جس کے بعد 7جنوری کو پیرس میں واقع میگزین کے دفتر پر دہشت گردانہ حملے کئے گئے تھے جس میں 12افرا

سعودی عرب ‘پاکستان سے ناراض ‘ کار گذار سفیر کا بیان

اسلام آباد 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے بحران سے نمٹنے فوج روانہ کرنے سے گریز کے پاکستان کے فیصلے پر سعودی عرب خوش نہیں ہے ۔ سعودی عرب کے کارگذار سفیر برائے پاکستان نے یہ بات بتائی ۔ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں باغی حوثی قبائل کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی گئی تھی جہاں سے ملک کے صدر منصور ہادی فرار ہوگئے تھے ۔ پاکستانی اخبار ایکسپ

کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کی 7 وکٹس سے کامیابی

کولکتہ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )آئی پی ایل سیزن 8 کے میچ میں رابن اُتھپا ( 80 ناٹ آوٹ) اور اینڈرے رسل (59 ناٹ آوٹ) کے ساتھ ساتھ براڈ ہوگ (4/29) کی بدولت کولکتہ نائیٹ رائیڈرس پھر ایک بار کامیابی کی راہ پر واپس آچکی ہے اور اُس نے چینائی سوپر کنگس کو 7 وکٹس سے ہرا دیا۔ چینائی نے میکلم 32 اور براوو 30 کی بدولت 20 اوورس میں 165/9 رنز بنائے ۔ جواب میں کولکتہ

شام اور ایران کا دہشت گردی سے جنگ کا عہد

دمشق 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) شام اور ایران نے اتفاق کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کوششوں میں شدت پیدا کردی جائے گی۔ شام کے وزیردفاع جنرل فہد الفریج نے تہران میں سرکاری خبر رساں ادارہ صنعا سے کہا کہ شام اور ایران حکومت مخالف باغیوں سے جنگ کے اعتبار سے ایک ہی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف آئندہ لائحہ عمل پر دونوں ح

نیپال :15 سالہ لڑکا5 دن بعد ملبہ سے زندہ نکالا گیا

کٹھمنڈو 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں ایک 15 سالہ لڑکے کو وہاں آئے ہلاکت خیز زلزلہ کے پانچ دن بعد آج ملبہ کے ڈھیر سے زندہ بچالیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ پیمبا لامبا نامی یہ لڑکا ایک عمارت کے ملبہ میں دبا ہوا تھا جس میں چار گیسٹ ہاوزیس تھے ۔ بچاؤ کاموں کی ایک نیپالی ٹیم نے اسے ملبہ کے کھینچ کر باہر نکالا ۔ یہاں پانچ گھنٹوں تک جدوجہد کی گئ

پٹرول میں3.96 اور ڈیزل میں 2.37 روپئے اضافہ

نئی دہلی 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پٹرول کی قیمتوں میں آج 3.96 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.37 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ۔اس اضافہ میں آج آدھی رات سے عمل آوری ہوگی۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت کل سے 63.16 روپئے ہوگی جبکہ موجودہ قیمت 59.20 روپئے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 49.57 روپئے فی لیٹر ہوگی جو فی الحال 47.20 روپئے فی لیٹر ہے ۔ انڈین آئیل کارپ

مولانا وحید الدین خان کو مودی کی مبارکباد

نئی دہلی 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نامور عالم دین اور امن کارکن مولانا وحید الدین خان کو سیدنا امام الحسن ابن علی امن ایوارڈ حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کی اورکہا کہ مولانا وحید الدین خان کا علم اور امن کیلئے کوششیں انہیں انتہائی قابل احترام عالم دین بناتی ہیں۔ میں اُن کا مداح ہوں ۔یہ ایوارڈ مولانا کو ابوظہب

بالٹی مور میں کرفیو جاری ‘نیو یارک میں 100 احتجاجی گرفتار

بالٹی مور / نیو یارک 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )بالٹی مور کے میئر نے آج کہا کہ رات کا کرفیو برقرار رہے گا اور فسادات اور احتجاجی مظاہروں کے بعد صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا رہے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ نوجوان محفوظ رہے ۔ بالٹی مور کی سڑکیں تشدد سے پاک رہیں۔ نیو یارک سے موصولہ اطلاع کے بموجب 100 سے زیادہ احتجاجی م

یمن پر فضائی حملے جاری ‘غیر جانبدار مذاکرات کی تجویز مسترد

ریاض 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ نے غیر جانبداری کی بنیادوں پر یمن میں حریف سیاسی پارٹیوں کے درمیان بات چیت کی تجویز مسترد کردی اور یمن پر فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔ ریاض میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد عرب اتحاد نے یمن پر فضائی حملوں کا دوبارہ آغاز کردیا ۔بات چیت کی تجویز ایران نے پیش کی تھی۔

کشمیر میں آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کے خلاف پاکستان کا انتباہ

اسلام آباد / نئی دہلی 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج کہا کہ کشمیر میں پنڈتوں کیلئے مخصوص صنعتی علاقوں کا قیام جس کی وجہ سے ریاست کا آبادیاتی توازن بگڑ جائے گا اقوام متحدہ کی قرار داد کے خلاف ہے ۔پاکستان کے اس موقف کو ہندوستان کی جانب سے مکمل طور پر مسترد کردیا گیا ۔محکمہ خارجہ پاکستان کی ترجمان تسنیم اسلم کے اسلام آباد کے تبص

مودی حکومت میں مذہبی اقلیتیں پُرتشدد حملوں کا نشانہ

واشنگٹن 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کو پُر تشدد حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں تبدیلی مذہب پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ آر ایس ایس جیسی تنظیموں کی جانب سے ’’گھر واپسی‘‘ مہم چلائی جارہی ہے جب سے نریندر مودی حکومت برسر اقتدار آئی ہے ہندوستان کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے۔ اپنی 2015 کیلئے عام رپورٹ میں امریکی کمی