سن شائن ہاسپٹلس قلب کی سرجریز میں 99 فیصد کامیابی

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : قلب کی دیکھ بھال کے لیے آج نہ صرف عالمی درجہ کی مہارت ضروری ہے بلکہ وسائل بھی اہمیت رکھتے ہیں ۔ انسانی زندگی کو لاحق مسائل کی وجہ کو سمجھنے کے تعلق سے بھی مہارت لازمی ہوتی ہے ۔ سن شائن ہاسپٹلس ، مادھا پور نے قلب کے مریضوں کے لیے ایک ایوینٹ کا اہتمام کیا جہاں تمام شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے تحریک پ

مہاراشٹرا سکریٹریٹ میں سلمان کیس کی دستاویزات نذرآتش

ممبئی۔28مئی ( پی ٹی آئی) مہاراشٹرا حکومت کے پاس بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ہٹ اینڈرن معاملہ کی کوئی بھی دستاویزات موجود نہیں ۔ دفتر معتمدی میں محفوظ کی گئی فائلیں جل کر خاکستر ہوچکی ہیں ۔ اس بات کا انکشاف ایک آر ٹی آئی جہدکار منصور درویش نے کیا ۔ درویش نے بتایا کہ سکریٹریٹ میں محفوظ کیس کے تمام اہم دستاویزات 21جون 2012ء کو دفتر میں لگی

گجرخواتین بھی لاٹھیوں کے ساتھ احتجاج میں شامل

بھرت پور ؍ جئے پور ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجر برادری کا احتجاج آج آٹھویں دن بھی دہلی ۔ ممبئی ریل روٹ ایک اہم قومی شاہراہ پر جاری ہے جبکہ سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد تحفظات کی فراہمی کے مطالبہ پر حکومت کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہے۔ گجروں نے گذشتہ ایک ہفتہ سے 3 اضلاع میں ریلوے پٹریوں اور اہم سڑکوں پر دھرنا دیتے ہوئے ٹریفک کو مسدود کردی

مودی مانجھی ملاقات‘ کانگریس کی تنقید

پٹنہ ۔28مئی ( پی ٹی آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جتن رام مانجھی سے آج دہلی میں ملاقات کرتے ہوئے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل اتحاد پر غور و فکر کیا ۔ بہار کے کانگریس صدر اشوگ چودھری نے بتایا کہ مانجھی بحیثیت چیف منسٹر ‘ بی جے پی کا نقاب پہن کر کام کررہے تھے ۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کی ملاقات کے بعد بی جے پی کا سیاسی ک

ملک بھر میں بیف پر پابندی ناممکن : بی جے پی

پاناجی ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : بی جے پی نے آج ملک بھر میں بیف پر پابندی کو خارج از امکان قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ عوامی جذبات کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے فیصلہ کرے ۔ صدر بی جے پی مسٹر امت شاہ نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں بھی بی جے پی حکومتیں ہیں وہاں پر عوامی جذبات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بی

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی آمین کہتا ہے تو فرشتے آسمان میں آمین کہتے ہیں پھر ان دونوں میں موافقت ہوگئی تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ (بخاری شریف)

پاکستان میں آٹھ مجرمین کو پھانسی دے دی گئی

اسلام آباد 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین افراد نے 17 سال قبل 1998ء میں تربت سے کراچی جانے والی قومی فضائی کمپنی کی ایک پرواز کو ہائی جیک کیا تھا۔پاکستان کی قومی فضائی کمپنی ’پی آئی اے‘ کا طیارہ اغوا کرنے کے جرم میں ملوث تین ہائی جیکروں کو جمعرات کی صبح پھانسی دے دی گئی۔جب کہ ملک کی مختلف جیلوں میں جمعرات ہی کو

طالبان، القاعدہ،داعش بلیک لسٹ میں شامل

مقبوضہ بیت المقدس28 مئی (سیاست ڈاٹ کام)اسرائیل کے عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ میں الجزائر کی خاتون مندوب لیلیٰ زورگی نے اسرائیلی فوج اور بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والی تمام عسکری تنظیموں کوبلیک لسٹ کرنے سفارش کی ہے۔ اخبار "یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ جلد ہی شدت پسند گروپوں اور انسا

چین کو مصنوعی جزیرے کی تعمیر روکنے امریکی انتباہ

واشنگٹن 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی بحیرہ چین میں ایسے جزائر جن پر ملائیشیا، ویتنام اور فلپائن سمیت متعدد ایشیائی ممالک حق ملکیت کے دعویدار ہیں، چین مصنوعی جزیرہ بنا رہا ہے۔امریکہ کے وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ چین جنوبی بحیرہ میں جزیرے کی تعمیر کو فوری طور پر روکے۔کارٹر نے ہوائی میں پرل ہاربر کے دورے کے موقع پر کہا کہ

ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کا مستقبل تابناک : امریکہ

واشنگٹن 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے صاف ستھری توانائی کے حصول کیلئے ہندوستان کی ستائش کی جہاں اسکے حصول میں اب شدت پیدا ہوتی جارہی ہے۔ امریکہ نے تعریفی جملوں کے استعمال میں کہاکہ ہندوستان ایک ایسا ملک بن گیا ہے جہاں 2022 ء تک ملک میں استعمال کی جانے والی 10 فیصد برقی قابل تجدید توانائی سے حاصل کی جاسکے گی۔ وائیٹ ہاؤز کے ڈپٹی ڈائرکٹ

النصرہ کا مغرب پر حملہ کا منصوبہ نہیں

بیروت 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کی وہ شاخ جو شام سے ملحقہ ہے نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ وہ مغرب پر حملے کے لئے شام کو بنیاد نہیں بنائے گا۔ ٹیلی ویژن انٹرویو میں القاعدہ سربراہ نے یہ بات بتائی۔ ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران ان کا چہرہ نہیں بتایا گیا تھا۔ ابو محمد الجولانی نے کہاکہ اُن کا گروپ النصرہ فرنٹ شام میں اقلیتوں کا تح

سکھ پراجکٹ کیلئے سنت سنگھ چتوال کا خطیر رقمی عطیہ

نیویارک 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی ہوٹل تاجر سنت سنگھ چتوال ایک انتہائی اہم پراجکٹ میں ایک ملین امریکی ڈالرس مشغول کریں گے جو ہندوستان میں فروغ دیا جائے گا جس کے ذریعہ سکھ نوجوانوں اور بین الاقوامی برادری کو سکھ مذہب کی تعلیمات اور اقدار سے واقف کروایا جائے گا۔ مجوزہ پراجکٹ کو ’’مول پراجکٹ‘‘ سے موسوم کیا گیا ہے ۔

عالمی طاقتوں کے ساتھ 30 جون سے قبل معاہدہ ممکن : ایران

ایتھنس 28 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ان کے ملک کے نیوکلئیر پروگرام کے سلسلہ میں کوئی معاہدہ موجودہ قطعی مہلت 30 جون سے قبل طئے پا سکتا ہے ۔ ایران کے نیوکلئیر مصالحت کار جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ ‘ روس ‘ چین ‘ برطانیہ ‘ فرانس اور جرمنی کے مصالحت کاروں کے ساتھ معاہدہ مقررہ مد

عراق میں اجتماعی قبور سے 470 نعشیں نکالی گئیں

بغداد 28 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق میں اجتماعی قبروں سے 470 افراد کی باقیات ( نعشوں ) کو نکالا گیا جن کے تعلق سے سمجھا جارہا ہے کہ تکریت کے قریب جہادیوں نے انہیں گذشتہ سال ہلاک کردیا تھا ۔ یہ اجتماعی قتل عام تھا ۔ وزیر صحت عراق نے یہ بات بتائی ۔ وزیر صحت عدیلہ حمود نے ایک پریس کانفرنس میں بغداد میں بتایا کہ ہم نے تکریت کے قبرستان سے جملہ 470

ثانیہ جوڑی کی پیشقدمی ، سرینا جدوجہد کے بعد کامیاب

پیرس ۔28 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) دسویں فرنچ اوپن خطاب کی مہم کو کامیابی کی سمت آگے بڑھاتے ہوئے رافیل نڈال نے اپنے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں ہم وطن کھلاڑی اسپینی ٹینس اسٹار نکولاس المگرو کو راست سٹوں میں 6-4، 6-3، 6-1 سے شکست دی ہے ۔ نڈال جو ان دنوں ناقص فام اور کلے کورٹ پر مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے فرنچ اوپن میں گزشتہ دس برسوں کے دوران پہلی مرتب