لکھوی بے قصور ہیں ، ہندوستان کے پاس کوئی ثبوت نہیں: حافظ سعید
لاہور ۔4 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ممنوعہ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے آج یہ دعویٰ کیا ہے کہ ذکی الرحمن لکھوی بے قصور ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان 2008ء ممبئی حملے کیلئے انھیں سزاء دینے کے مقصد سے اقوام متحدہ اور امریکہ کے ذریعہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان کے پاس لکھوی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے ۔