عرس شریف

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی (راست) دو روزہ عرس شریف حضرت محمد غوث محی الدین صدیقی و قادریؒ صاحبزادہ حضور بحرالعلوم محمد عبدالقدیر صدیقی حسرت قدس سرہ العزیز 4 مئی کو صدیق گلشن بہادر پورہ زیر سرپرستی سجادہ نشین حضور بحرالعلوم آغاز ہوا۔ 5 مئی بروز منگل بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف بعد نماز مغرب حلقہ ذکر بعد نماز عشاء مجلس سماع و تناول تبرک ہوگا۔ درگاہ شریف حضرت غوث پاشاہ صدیقی پر چادر گل پیش کی جائے گی ۔