پٹرول و ڈیزل پر اکسائز وصولی میں 50 فیصد تک اضافہ
نئی دہلی 8 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹرول ، ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی کا 2014-15ء میں کلکشن50 فیصد سے زیادہ اضافہ کے ساتھ 74,465 کروڑ روپئے تک پہنچ گیا ہے ۔ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود کئی موقعوں پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا تاکہ مالیہ کو مستحکم کیا جاسکے ۔ مملکتی وزیر فینانس جینت سنہانے لوک سبھا میں یہ بات بتائی۔