شادی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد محبوب پروپرائٹر محبوبیہ ہربل پروڈکس کی صاحبزادی مس صائمہ سلطانہ کی شادی مسٹر مرزا محمد علی بیگ ذاکر فرزند جناب مرزا ابراہیم علی بیگ اسد مالک خواجہ پریس جمال مارکٹ چھتہ بازار سے 7 مئی کو شام محبوب پرائیڈ فنکشن ہال مغل کا نالہ ، کاروان روڈ میں بحسن خوبی انجام پائی ۔ مولانا سید متین علی شاہ قادری خطیب عیدگاہ گنبدان قطب شاہی نے خطبہ نکاح پڑھا اور دعا کی ۔ تقریب شادی میں حضرت سید نور علی شاہ قادری المعروف حضرت حیدر پاشاہ ، قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد جناب حسن نوریان ، جناب عابد صدیقی ، ڈاکٹر سید غوث الدین ، جناب علی اکبر نرومند ، جناب حسان عرفان ، جناب شہباز علی خاں ، جناب لائق علی ، مولانا سید شوکت علی شاہ قادری ، جے رام ریڈی اے سی پی اشوک چکرورتی اے سی پی ، جناب سید جعفر حسین ، جناب محمد غوث ، مولانا سید شہید اللہ بشیر نقشبندی ، مولانا مفتی محمد یونس قادری ، مولانا خواجہ ذکی الدین ، مولانا ڈاکٹر ابراہیم قادری رضوی ، ڈاکٹر محمد خلیل اللہ خاں ، ڈاکٹر ذکی قریشی کے علاوہ علماء کرام ، معززین شہر مختلف تنظیموں کے صدور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مسرس محمد رضوان احمد ، محمد سلمان احمد ، محمد ذیشان احمد ، محمد سلطان احمد ، محمد سبحان احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔

٭٭ محمد اکرم علی فرزند جناب محمد ابراہیم علی سپرنٹنڈنٹ ریٹائرڈ گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار کی شادی جناب سید شکیل الدین سینئیر مینجر ای سی آئی ایل کی دختر سیدہ شاکیرہ اقرا کیساتھ آر آر میکس فنکشن ہال 30 اپریل کو انجام پائی ۔ ڈاکٹر میر یوسف علی ، ڈاکٹر محمد سلیم ، ڈاکٹر یونس علی خاں ، فیض محمد اصغر کے علاوہ دوست احباب عزیز و اقارب سربرا آوردہ شخصیتوں نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر محمد آصف علی اور محمد اعظم علی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔۔

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد عثمان فرزند الحاج محمد عباس کا نکاح جناب عبداللہ زید سعید مرحوم کی دختر کے ساتھ ایم جے کے فنکشن ہال میں انجام پایا ۔ محفل عقد میں دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ مسرز محمد عابد ، محمد عمر ، محمد معین ، محمد موسیٰ اور محمد عیسیٰ نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔
٭٭ جناب شیخ اعظم فرزند جناب شیخ صادق علی کا نکاح جناب محمد عالم پٹیل کی دختر کے ساتھ فرینڈس فنکشن ہال نیو حفیظ پیٹ میں انجام پایا ۔ محفل عقد میں دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی ۔ مسرز محمد موسیٰ ، محمد اسد ، محمد مجید ، محمد افروز اور محمد اعجاز نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔