امپائر کے فیصلے کے خلاف ناراضگی ڈی کاک پر جرمانہ
رائے پور۔10 مئی (سیاست ڈاٹ کام )دہلی ڈیر ڈیولس کے اوپنر کوئینٹن ڈی کاک پر مقابلے کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔گذشتہ روز یہاں کھیلے گئے مقابلے میں ڈی کاک نے 50 رنز اسکور کئے تھے لیکن ان کی ٹیم سن رائیزرس حیدرآباد کی جانب سے کامیابی کے لئے دئے گئے 163 رنز کے نشانہ کا تعاقب نہیں ک