اقوال زرین

٭ بدترین وہ ہیں جو چغلی کھاتے اور دوستوں کے درمیان نفرت ڈالتے پھرتے ہیں۔
٭ آپ دوسروں کی عزت کریں گے تو وہ آپ کی عزت کریں گے۔
٭ عظیم ہے وہ دل، جس میں دوسروں کے درد کا احساس ہو۔
٭ مشکلات کا مقابلہ کرنے کا نام زندگی اور ان پر غالب آجانے کا نام کامیابی ہے۔
٭ ہرکام میں دوسروں کا سہارا ڈھونڈنے کے برابر کوئی بے عزتی نہیں۔
٭ اصل کمال علم اور عمل دونوں کو جمع کرنے میں ہے۔
٭ موت کو یاد رکھنا نفس کی تمام بیماریوں کا علاج ہے۔
٭ کردار، انسان کا وہ حسن ہے، جسے زوال نہیں۔
٭ ایک جھوٹ سے بہت سے جھوٹ جنم لیتے ہیں۔
٭ بے وقوف آدمی عمدہ چیزوں کی قدر نہیں کرسکتا۔
٭ انسان پہاڑ سے گر کر اٹھ سکتا ہے لیکن لوگوں کی نظروں سے گر کر نہیں اٹھ سکتا۔