عراق میں کار بم دھماکہ 11 افراد ہلاک

بغداد 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے علاقہ میں کار بم دھماکوں سے جو ایک ہسپتال کے قریب کئے گئے تھے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوج اور طبی عہدیداروں نے کہاکہ یہ بم دھماکہ ایک کار پارک کے قریب ہوا جو یرموک ہاسپٹل سے مغرب میں سڑک کے پار واقع ہے۔ اِس بم دھماکہ سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور دیگر 10 افراد زخمی ہوگئے۔ بغداد کے مغربی متصلہ علا

جرمن سرمایہ کاروں و تاجروں کی مدد کیلئے میکانزم کی تیاری: مودی

برلن 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ومیر اعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ جرمنی سے آنے والے سرمایہ اور تجارت کی مدد کرنے کیلئے ہندوستان میں ایک میکانزم تیار کیا جائیگا ۔ دونوں ملکوں نے باہمی معاشی تعاون کو وسیع تر کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ نریندر مودی نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ اعلان کیا ۔ دونوں قائدین نے گذ

عام آدمی پارٹی باغیوں کا نیا گروپ ’ سوراج ابھیان‘

گڑگاؤں 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کی قیادت والے عام آدمی پارٹی کے باغی گروپ نے آج پارٹی کی عملا تقسیم سے کچھ ہی گریز کرتے ہوئے ایک نئے گروپ کے قیام کا اعلان کیا اور یہ فیصلہ کیا کہ نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کے تعلق سے کوئی فیصلہ چھ ماہ بعد کیا جائیگا ۔ مختلف ریاستوں سے آئے حامیوں کے ساتھ آٹھ گھنٹے طویل اجلا

جنتا پریوار کے انضمام کیلئے آج 6 جماعتی اجلاس

نئی دہلی 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق جنتا پریوار سے علیحدہ ہوجانے والی 6 پارٹیاں کل ملائم سنگھ یادو کی قیادت میں انضمام کے لئے تیار ہیں۔ یہ تبدیلی بہار اسمبلی انتخابات جو جاریہ سال کے اواخر میں مقرر ہے اور 2017 ء کے یوپی اسمبلی انتخابات سے پہلے عمل میں آرہی ہے۔ توقع ہے کہ اجلاس میں چیف منسٹر بہار نتیش کمار، جنتادل (یو) کے صدر شردیادو،

نریندر مودی حکومت، بی جے پی اور آر ایس ایس کی مشترکہ صنعت

وشاکھاپٹنم 14 اپریل (پی ٹی آئی) سی پی آئی (ایم) نے اپنی حالیہ بدترین انتخابی ناکامیوں کے بعد اب اپنے زیراثر مقامات بالخصوص طاقتور گڑھ سمجھی جانے والی ریاست مغربی بنگال میں اپنی بنیادوں کو دوبارہ مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے جہاں پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میں اس کو بُری طرح شکست ہوگئی تھی۔ سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری

ہندوستانی سیکولرزم ’کمزور‘ نہیں، فطرت کا تحفظ صدیوں قدیم روایت

برلن 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا سیکولرزم ہندوستان اتنا کمزور نہیں کہ صرف یہ ایک زبان کی وجہ سے دہل جائے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سرکاری زیرانتظام اسکولس میں جرمن زبان کی جگہ سنسکرت کی تدریس پر تنازعہ کا درپردہ حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کیا۔ وہ جرمنی میں مقیم ہندوستانی برادری کی جانب سے اُن کے اعزاز میں ترتیب دیئے ہوئے استقبال

فوجی کارروائی میں کشمیری نوجوان کی ہلاکت کیخلاف احتجاجی مظاہرے

سرینگر۔/14اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع پواما کے علاقہ ترائی میں فوجی کارروائی میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف آج احتجاجی مظاہرہ کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 6افراد زخمی ہوگئے جبکہ کل پیش آئے اس واقعہ میں انکاؤنٹر کے مقام سے ایک اور مشتبہ عسکریت پسند کی نعش دستیاب ہوئی ہے۔ فوجی کارروائی میں خالد مظفر کی ہلاکت کے خلاف ہزاروں

ڈاکٹر امبیڈ کر کو سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کا خراج عقیدت

نئی دہلی۔/14اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی 124 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے ٹوئٹر پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایک نئے ہندوستان کی تعمیر

سیاحتی مرکز پر غیرہندوؤں پر امتناع عائد کرنے کا رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ کا مطالبہ

ہریدوار۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک اور تنازعہ پیدا کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج غیر ہندوؤں پر ہری کی پوری سیاحتی مرکز پر داخلہ پر امتناع عائد کردینے کا مطالبہ کیا۔ یہ ہریدوار نے دریائے گنگا کے کنارے ایک مشہور گھاٹ ہے وہ پنچایتی اکھاڑا اداسین کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کررہے تھ

نیتاجی کے ارکان خاندان کا احتجاج ، فائلس کے انکشاف کا مطالبہ

کولکتہ ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیتاجی سبھاش چندر بوس کے ارکان خاندان نے آج شہر کی سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے مجاہد آزادی کی فائلس کے برسرعام انکشاف کا مطالبہ کیا۔ ان کے پوتر بھتیجے چندر کمار بوس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس تقریباً 64 اور مرکزی حکومت کے پاس 100 خفیہ فائلس ہیں۔ عام آدمی جاننا چاہتا ہی

امبیڈکر کی میراث پر بی جے پی غاصب۔ کانگریس کا الزام

نئی دہلی۔/14اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج یہ الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی ووٹ بینک سیاست کی خاطر ڈاکٹر امبیڈکر کی میراث پر غاصب ہونے کی کوشش میں ہے جبکہ دلتوں کے مسائل پر نیشنل کمیشن فار شیڈولڈ کاسٹس اور ایک دلت تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صدر نشین قومی کمیشن برائے درج فہرست ذات

اورنگ آباد اور نوی ممبئی کے بلدی انتخابات پر تجسس

ممبئی۔/14اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) نوی ممبئی اور اورنگ آباد میں 22اپریل کے میونسپل انتخابات حکمراں بی جے پی۔ شیوسینا کیلئے تیزابی آزمائش ثابت ہوں گے جو کہ مہاراشٹرا میں 15سال کے عرصہ کے بعد اقتدار میں ساجھیدار ہیں ۔ شیوسینا کے مضبوط قلعہ اورنگ آباد اور این سی پی لیڈر گنیش نائیک کے طاقتور گڑھ نوی ممبئی کے بلدی انتخابات کے نتائج مہاراشٹر