جعلی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔ 20 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) جعلی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں لمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے ایک شخص کو ریاست نگر علاقہ سے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد کلیم الدین خان عرف غوث الثقلین نے سال 1993 ء میں ترپ بازار عابڈس کے پتہ پر پہلا پاسپورٹ حاصل کیا تھا اور بعد ازاں وہ سعودی عرب ملازمت کیلئے گیا تھا لیکن اُس کے کفیل نے اُس ک

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : اپل کے علاقہ میں ایک خاتون کا اس کے شوہر نے مبینہ طور پر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ ریتو سرین اپنے شوہر سمین کے حملہ میں مبینہ طور پر فوت ہوگئی ۔ رینو اور سمین اندرا نگر کالونی رمنتا پور میں رہتے تھے ۔ 2 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی ۔ اور ان کا 5 ماہ کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل را

نریندر مودی حکومت امیروں کی دوست : راہول

نئی دہلی۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی میں کسان ریلی سے خطاب کے ایک دن بعد کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی آج پارلیمنٹ میں بھی ایکشن میں دیکھے گئے اور انہوں نے حصول اراضیات بل پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ این ڈی اے حکومت امیروں کی دوست ہے ۔ لوک سبھا میں زرعی صورتحال پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے

گائے و بیل کے ذبیحہ پر مکمل امتناع ضروری : منیکا گاندھی

نئی دہلی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گائے اور بیل کے ذبیحہ پر مکمل امتناع کی وکالت کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے خواتین و بہبودی اطفال منیکا گاندھی نےآج کہا کہ اس امتناع کو مذہبی رنگ دینا غلط ہوگا ۔ منیکا گاندھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ گائے کے ذبیحہ اور بیل کے ذبیحہ پر امتناع عائد کیا جانا چاہئے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ 90 فی

لوگوں نے بتایا راہول کی تقریر اچھی تھی : سونیا

نئی دہلی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ بجٹ اجلاس میں راہول گاندھی کی آج کی گئی اولین تقریر کے تعلق سے سوال پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’ لوگوں نے مجھے بتایا کہ یہ اچھی تقریر تھی ‘‘ ۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ انہوں نے راہول گاندھی کی پوری تقریر نہیں سنی ہے کیونکہ وہ اپنی قیامگاہ پر پارٹی کے کچھ قائدین اور کسانوں سے مل

حافظ سعید کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا : کرن رجیجو

نئی دہلی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) لشکرطیبہ کے بانی حافظ سعید کی جانب سے ہندوستان کو دشمن نمبر ایک قرار دئے جانے کے بعد حکومت نے آج کہا کہ ہندوستان ایک ذمہ دار طاقت ہے اور وہ کسی بھی دھمکی کی منہ توڑ جواب دیگی ۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن رجیجو نے کہا کہ اس طرح کے عناصر ہندوستان کو دھمکاتے رہتے ہیں۔ ہندوستان ایک معمولی ملک نہیں ہے ۔ ہم ای

یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن عام آدمی پارٹی سے خارج

نئی دہلی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے باغی قادین یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کو مخالف پارٹی سرگرمیوں کی پاداش میں پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے ۔ ان دو بانی ارکان کے ساتھ باغی قائدین آنند کمار اور اجیت جھا کو بھی پارٹی کی قومی تادیبی کارروائی کمیٹی سے خارج کردیا گیا ہے ۔ آج اس کمیٹی کا چھ گھنٹوں تک اجلاس ہوا تھا ۔ عام آدم

بیرون ملک مقیم شہریوں کو حق رائے دہی کیلئے درخواست مفاد عامہ سپریم کورٹ میں مستر د

نئی دہلی ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ایک صحافی کی پیش کردہ درخواست مفاد عامہ کو مسترد کردیا جس میں خواہش کی گئی تھی کہ قانون شہریت میں کی ہوئی ترمیمات کو منسوخ کردیا جائے جن کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہری حق رائے دہی سے محروم کئے جارہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ عوام کے بیرون ملک قیام کی وجہ سے ان کا حق رائے

صدرجمہوریہ کی ملکہ ایلزیبتھ کو سالگرہ کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے ملکہ ایلزیبتھ دوم برطانیہ کو ان کی 89 ویں سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ اپنے پیام مبارکباد میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات میں اضافہ، گہرائی اور استحکام پیدا ہونا ہمارے لئے انتہائی اطمینان بخش ہے اور وہ ہندوستان کی حکومت اور عوا

چین ۔پاکستان 46 بلین ڈالرس مالیتی معاہدہ

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جن پنگ آج اپنے پہلے دورہ پاکستان پر یہاں پہنچے جہاں وہ ایک معاشی راہداری کیلئے 46 بلین امریکی ڈالرس کی مالیت والے معاہدہ کے علاوہ دیگر معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ یاد رہیکہ پاکستان اور چین کی دوستی کو ’’ہر موسم میں خوشگوار‘‘ دوستی سے تعبیر کیا جاتا ہے اور اس طرح دونوں ممالک کے درمیان ت

حصول اراضیات بل کو اسٹانڈنگ کمیٹی سے رجوع کیا جائے : کانگریس

نئی دہلی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نئے آرڈیننس کی جگہ لینے تیار کئے گئے حصول اراضیات بل کی شدت سے مخالفت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کانگریس نے آج یہ واضح اشارہ دیا کہ اسے امید ہے کہ حکومت اس بل کو پارلیمنٹ کی اسٹانڈنگ کمیٹی سے رجوع کریگی ۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ جو کوئی نئے بلز پیش کئے جاتے ہیں ہم چاہتے ہیں ک

سلمان کا سڑک حادثہ کیس ،آج فیصلہ کی تاریخ کا اعلان

ممبئی 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار سلمان خان کی جانب سے سال 2002 میں ٹکر مار کر بھاگنے کے کیس کی سماعت کرنے والی عدالت استغاثہ کے دلائل اور وکیل دفاع کی بحث کے اختتام پر کل فیصلہ کی تاریخ کا اعلان کرے گی ۔ سلمان خان کے وکیل کا یہ استدلال تھا کہ ایک عینی شاہد رویندر پاٹل کی گواہی کو قبول نہیں کیا جاسکتا ۔ چونکہ ان کی موت واقع ہوگئی

امریکی اسلحہ عرب ممالک کی جنگوں کو ہو ادے رہا ہے:امریکی اخبار

کراچی۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اخبار’’ نیویارک ٹائمز‘‘ لکھتا ہے کہ امریکی اسلحہ عرب ممالک کی جنگوں کو ہوا دے رہا ہے۔امریکی خفیہ اداروںکو یقین ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پراکسی وار کی آگ کئی برسوں تک جلے گی، امریکی دفاعی کمپنیاں پیسے کے پیچھے بھاگ رہی ہے۔ امریکی دفاعی صنعتی حکام نے کانگریس کو بتایا کہ داعش سے لڑنے والے عرب اتحاد

ایتھوپیائی عیسائیوں کی دولت اسلامیہ کے ہاتھوں قتل کی امریکی مذمت

لندن ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے لیبیا میں دولت اسلامیہ عسکریت پسندوں کے ذریعہ ایتھوپیا کے 30 عیسائی شہریوں کا سر قلم کرکے انہیں ہلاک کرنے کے دلدوز واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ بی بی سی کے مطابق سر قلم کرنے کے رونگٹے گھڑے کرنے والے واقعہ کی دو ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔ ایک گروپ کو سمندر کے کنارے سر قلم کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ دوسرے گرو

برطانوی شاہی خاندان کی نئی شہزادی کا 25 اپریل کو جنم ممکن

لندن ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیٹ مڈلٹن ایک سنہری بالوں والی بیٹی کو جس کا نام پہلے سے ہی ’’الائیس‘‘ طے کرلیا گیا ہے، ممکنہ طور پر 25 اپریل تک جنم دے سکتی ہے، جس کا وزن بھی تقریباً 3 کیلو ہوگا۔ یاد رہے کہ برطانوی عوام کو اس ’’شاہی بچی‘‘ کی آمد کا بے چینی سے انتظار ہے حالانکہ یہ بھی اپنی جگہ مسلمہ حقیقت ہے کہ شاہی جوڑے کو اپنے ہونے وا

Categories زمرے کے بغیر

امریکہ کے ایک اور مندر میں قابل اعتراض اسپرے پینٹ

ہوسٹن ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ایک مندر میں ایک بار پھر کچھ شرپسندوں نے وہاں کی دیواروں پر قابل اعتراض خاکوں کو اسپرے پینٹ کے ذریعہ پوت دیا۔ جاریہ سال اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اسپرے پینٹ کے ذریعہ اعداد 666 اور صلیب کے نشان کو الٹا کر کے دکھایا گیا ہے اور یہ اسپرے پینٹ مندر کے دروازے پر کیا گیا ہے جو او