اندرا اور راجیو گاندھی سے موسوم دو ایوارڈس برخواست
نئی دہلی ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے ہندی زبان کی تشہیر کیلئے سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی سے موسوم دو ایوارڈس کو برخواست کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ان دو ایوارڈس کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے سرکاری زبان ہندی کے فروغ کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کیلئے دو نئی اسکیمات کا اعلان کیا