سچن تنڈولکر کی راجیہ سبھا میں آمد

نئی دہلی 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ اسٹار و رکن راجیہ سبھا سچن تنڈولکر آج پارلیمنٹ میں ایوان بالا کے نئے سشن کے پہلے دن یہاں نظر آئے ۔ بھارت رتن تنڈولکر جب 12 بجے دو پہر ایوان میں داخل ہوئے دوسرے ارکان ان کی جانب متوجہ ہوگئے ۔ کچھ ارکان بشمول ڈی ایم کے کے ٹی سیوا اور دوسرے نوجوان ارکان انہیں مبارکباد دینے آگے بڑھے ۔ تنڈولکر کو 2012 میں

عاپ ورکرس و قائدین نے کسان کو خود کشی کیلئے اکسایا : دہلی پولیس

نئی دہلی 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی اور اس کے قائدین پر راجستھان کے کسان گجیندر سنگھ کو خود کشی کیلئے اکسانے اور اس کو بچانے کی کوششوں میں ہر طرح کی رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ پولیس نے مجسٹریٹ کے ذریعہ تحقیقات کروانے دہلی پولیس کے اعلان کو بھی مسترد کردیا ہے اور کہا کہ ایسا کرنا دہلی حکومت کے اخت

خواتین تحفظات بل کی غوروخوض کے بعد پیشکشی

نئی دہلی۔23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی حکومت پارلیمنٹ کے جاریہ سیشن میں خواتین تحفظات بل کو پیش نہیں کرے گی ۔ حکومت نے لوک سبھا میں خواتین کیلئے 33فیصد تحفظات فراہم کرنے کیلئے بل کا مکمل جائزہ لے گی ۔ آئندہ 15سالوں کیلئے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں 33فیصد تحفظات دینے پر سہولت دی گئی ہے ۔ مستقبل قریب میں یہ بل پیش نہیں کیا جا

وی ایچ پی و بجرنگ دل کا آج جموں بند

جموں 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی ۔ پی ڈی پی حکومت پر اس کے امتیازی رویہ کی وجہ سے تنقید کرتے ہوئے وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے کل جموں بند کا اعلان کیا ہے ۔ یہ بند مجوزہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کی جموں سے وادی کشمیر کو منتقلی کے خلاف منایا جا رہا ہے ۔ وی ایچ پی نے ضلع میں کل بند کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ حکومت نے امتیازی

لشکر طیبہ کے بم ساز عبدالکریم تونڈا دو مقدمات میں بری

نئی دہلی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لشکر طیبہ کے بم سازی کے ماہر عبدالکریم تونڈا کو دہلی عدالت کی جانب سے 1994ء ٹاڈا مقدمہ میں بری کئے جانے کے ایک ماہ بعد دہلی سیشن کورٹ نے آج مزید دو مقدمات میں انہیں بری کردیا۔ 73 سالہ عبدالکریم تونڈا 28 اکتوبر 1997ء کو دہلی کے قرول باغ علاقہ میں ہوئے بم دھماکے اور یکم اکتوبر 1997ء کو صدر بازار میں دو دھماکوں س

زرعی بحران کی یکسوئی کیلئے اجتماعی کوششوں کی اپیل

نئی دہلی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کسان کی خودکشی پر باہم الزام تراشی میں آج شدت پیدا ہوگئی جبکہ پولیس اور حکومت نے عام آدمی پارٹی پر الزام عائد کیا کہ اُس نے خودکشی کیلئے اُکسایا تھا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج اس مسئلہ پر دہل کر رہ گئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپیل کی کہ اس زرعی بحران کی جڑیں بہت گہری ہیں جس کو دُور کرنے ک

یمن کے باغیوں پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری جاری

صنعاء ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت اتحادی جنگی طیاروں نے یمن میں آج تازہ فضائی حملوں کا آغاز کردیا، حالانکہ باغیوں نے فضائی حملوں کو مکمل طور پر بند کردینے کی امن مذاکرات کیلئے شرط عائد کی ہے۔ علاقائی اتحاد نے منگل کے دن اعلان کیا تھا کہ فوجی کارروائی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور عہد کیا تھا کہ باغیوں پر ضروری ہو تو بم

پارلیمنٹ کی عمارت کے باقاعدہ تحفظ کیلئے مناسب اقدام

نئی دہلی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے آج کہا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کے تحفظ کو باقاعدہ بنانے کیلئے مناسب اقدام کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے رپورٹ پیش کی ہے کہ حساس عمارت کے لئے صیانتی انتظامات میں کئی جھول موجود ہیں۔ یہ ادعا کرتے ہوئے کہ کسی بھی ادارہ کی صیانت ایک مسلسل عمل ہے اور اس پر نظرثانی کی ضرو

نواز شریف کی سعودی شاہ سلمان کو منانے کی کوشش

اسلام آباد 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوگئے جن میں فوجی سربراہ بھی شامل ہیں تاکہ یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی افواج روانہ کرنے کی اپیل کو مسترد کئے جانے کے بعد پیدا ہوئی رنجشیں دور کی جاسکیں۔ یاد رہے کہ نواز شریف کا گزشتہ دو ماہ کے دوران تیل کی دولت سے

حکومت تلنگانہ سے آلیر انکاونٹر کی تمام رپورٹس طلب

حیدرآباد 23 مارچ (سیاست نیوز) قومی انسانی حقوق کمیشن جس نے سہ روزہ کھلی سماعت اور کیمپ نشست کا شہر میں اہتمام کیا ہے۔ آج تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے مقدمات کی سماعت کی ۔ ضلع نلگنڈہ کے آلیر میں پانچ مسلم نوجوانوں کو انکاونٹر میں ہلاک کرنے کے کیس کی بھی سماعت عمل میں آئی ۔ کمیشن نے آج حکومت ت

ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ’’سیول سرویسس ‘‘پرمعلوماتی لکچر

حیدرآباد۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) سید یوسف علی بابا سیکریٹری لٹریری اینڈ کلچرل فورم کی اطلاع کے بموجب 25 اپریل 2015ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام سیاست گولڈن جوبلی ہال ، عابڈزمیں ایک معلوماتی لیکچر بعنوان ’’سیول سرویس IAS / IPS امتحان کی تیاری کیسے کی جائے‘‘۔ اس لیکچر میں سینئر آئی پی ایس آفیسر محمد فیاض فاروقی ، انسپکٹر جنرل آف پولیس پن

ایر ہوسٹس کے قاتل شوہر اور ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) اوپل پولیس نے سابق ایر ہوسٹس کے قتل میں ملوث اس کے شوہر اور دیگر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جمشید پور جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والی 29سالہ ریتو اوپل عرف ریتو سرین جو سابق میں ایر ہوسٹس تھی جس کی شادی سال 2013ء میں سچن اوپل سے ہوئی تھی اور انہیں پانچ ماہ کا ایک لڑکا بھی ہے۔ سچن اوپل اپنی بیوی کے

مقروض شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر ایک پینٹر نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 30سالہ جی وینکٹیشورلو ساکن شیوا گنگا کالونی ایل بی نگر جو عادی شرابی اور جواری تھا۔ قرض کے بوجھ سے پریشان تھا اور قرضداروں کی جانب سے رقم کیلئے مسلسل مطالبہ سے دلبرداشتہ وینکٹیشورلو نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔

تیراکی کے دوران کمسن لڑکا غرقاب

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) تیراکی کے دوران آٹھ سالہ لڑکا تالاب میں غرقاب ہوگیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے بموجب محمد منیب الحقn ولد محمد نظام الحق ساکن دبیر پورہ پہاڑی شریف علاقہ میں واقع جل پلی تالاب میں تیراکی کیلئے غوطہ لگایا تھا جس کے نتیجہ میں وہ غرقاب ہوگیا۔ پولیس پہاڑی شریف نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ٹرین حادثہ میں طالب علم ہلاک

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایس ایس سی طالب علم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 14سالہ محمد توفیق ولد محمد فاروق ساکن رین بازار آج صبح اپو گوڑہ تا یاقوت پورہ کے درمیان ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہ وہ ٹرین کی زد میں آگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔