عرس شریف

حیدرآباد /23 اپریل ( راست ) سالانہ اعراس شریف حضرت سید شاہ پیرشاہ محی الدین ثانی قادریؒ اور حضرت سید شاہ غلام علی شاہ قادریؒ و حضرت سید شاہ غلام قاسم قادریؒ الموسوی کے اعراس کا آغاز 29 جمادی الثانی 19 اپریل کو آغاز ہوچکا ۔ 24 اپریل بروز جمعہ غسل شریف بعد نماز مغرب وادائی خدمت انجام دی جائے گی ۔ 25 اپریل کو بعد نماز مغرب جلوس صندل شریف درگاہ حضرت سید شاہ درویش محی الدین قادریؒ واقع کاروان ساہوں سے برآمد ہوکر بعد نماز عشاء درگاہ حضرت سید شاہ موسی قادریؒ اندرون پل قدیم پہونچے گا ۔ بعد ازاں صندل مالی کی خدمت بدست قدس مآب حضرت مولانا سید شاہ محمد فضل اللہ قادری الموسوی سجادہ نشین متولی انجام دی جائے گی ۔ 10 بجے شب محفل قصیدہ بردہ شریف و میلاد ہوگا ۔