بنگلور نے راجستھان کو ہرایا

احمدآباد ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رائل چیلنجرز بنگلور نے آج آئی پی ایل میچ میں ’مین آف دی میچ‘ مچل اسٹارک (3/22) کی عمدہ کارکردگی کی مدد سے راجستھان رائلز کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ ویراٹ کوہلی نے یہاں ٹاس جیت کر میزبانوں کو پہلے بیٹنگ کرائی، جو 130/9 اسکور کئے۔ جواب میں بنگلور نے 16.1 اوورز میں 134/1 پر جیت مکمل کی۔ کوہلی 62 اور ڈی ولیرس 47 پر ناٹ آؤٹ

بنگلہ دیش میں پاکستان پھر ناکام

ڈھاکہ ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کا حد درجہ مایوس کن دورۂ بنگلہ دیش جاری ہے جیسا کہ میزبانوں نے حریفوں کے مقابل اپنی اولین ٹوئنٹی 20 کامیابی درج کراتے ہوئے یہاں جمعہ کو 7 وکٹ کی شاندار جیت حاصل کی۔ ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کے 141/5 میں کپتان شاہد آفریدی نے 12 رنز بنائے۔ مشرف مرتضیٰ کی میزبان ٹیم نے 16.2 اوورز میں 143/3 پر کامیابی حاصل کی

گجرات فسادات : ٹرائل کیلئے مزید تین ماہ کی مہلت

نئی دہلی ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج احمدآباد کی سماعتی عدالت کو مزید تین ماہ کا وقت عطا کردیا کہ وہ گجرات میں 2002ء کے گلبرگ سوسائٹی اور نروڈا گام فساد کیسوں میں شنوائی کا اختتام کرلے۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتّو اور جسٹس ایم بی لولور اور جسٹس ایم وائی اقبال پر مشتمل بنچ نے ڈسٹرکٹ جج ، احمدآباد کا مکتوب ریکارڈ میں شامل کرلیا ج

انتقال

حیدرآباد۔۔24اپریل(راست) جناب محمد فرید طاہر ولد محمد طاہر مرحوم اے کلاس الیکٹریکل کنٹراکٹر و مالک طاہر فنکشن ہال مغلپورہ کا 23اپریل کو صبح 8:30بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ چارمینار میں بعدنماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان کلیان نواب کی دیوڑھی والٹا ہوٹل روڈ مغلپورہ میں عمل میںآئی۔ مرحوم ‘ جے بی گرو

پارٹی پلینری میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کا اعلان

حیدرآباد، 24 اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں پسماندہ طبقات، درج فہرست اقوام و قبائل اور اقلیتوں کی ہمہ جہت ترقی پر خصوصی توجہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے انتخابی وعدوں کی تکمیل کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی اسکیم پر آئندہ سال سے عمل آوری کا تیقن دیا۔ چیف منسٹر نے سرکاری محکمہ جا

اسلام میں جبر نہیں ، تشدد اور دہشت گردی سے جوڑنا غلط

لاہور ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسلام تشدد اور دہشت گردی سے منع کرتا ہے اور صرف اس مذہب کے دشمنان ہی اسے پُرتشدد کے طور پر پیش کرتے ہیں، اسلام کی مقدس ترین مسجد الحرام کے امام شیخ خالد ال غمیذی نے یہاں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ شیخ خالد چار روزہ دورۂ پاکستان پر ہیں، جو بنیادی طور پر سعودی عرب کی مساعی کا حصہ ہے ک

فٹ پاتھ پر محوخواب افراد کو نذر آتش کرنے والے 3 نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /24 اپریل (سیاست نیوز) مہانکالی پولیس نے پرانے شہر کے علاقے حافظ بابا نگر سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو فٹ پاتھ پر محوخواب افراد کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلادینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ محمد عامر اپنے دو ساتھیوں 22 سالہ سید عبدالعقیل اور محمد انور عرف انو نے مبینہ طور پر /2 اپریل کی شب سکندرآباد ک

چتور فائرنگ کی کیس ڈائری پیش کرنے ہائیکورٹ کی ہدایت

حیدرآباد 24 اپریل ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج آندھرا پولیس کو ہدایت دی کہ چتور ضلع میں 7 اپریل کو پولیس فائرنگ میں 20 افراد کی ہلاک کے واقعہ میں کیس ڈائری عدالت میں پیش کرے ۔ چیف جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا اور جسٹس پی وی سنجے کمار پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے تحقیقاتی افسر کو ہدایت دی کہ وہ عدالت میں 28 اپریل کو کیس ڈائری پیش کرے ۔ عد

ایس آئی ٹی کی تشکیل

اس دوران حکومت آندھرا پردیش نے چتور فائرنگ میں 20 افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے ایک آٹھ رکنی خصوصی تحقیقایت ٹیم تشکیل دی ہے ۔ اے پی کے ڈی جی پی جے وی راموڈو نے ایک بیان میں بتایا کہ روی شنکر اینار کی قیادت میں ایک آٹھ رکنی ٹیم اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کریگی ۔ مسٹر اینار اب تک این آئی اے کی حیدرآباد برانچ کی قیادت کر رہے تھے ۔

اے پی کو خصوصی درجہ دینے کا ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا

نئی دہلی 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا موقف دینے کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج رات بتایا کہ مرکز کو آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کی تجویز کچھ دن قبل موصول ہوئی ہے تاہم اس پر کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد مسلسل یہ مطالبہ کیا

نئے دارالحکومت کی تعمیر ‘ نائیڈو کو انا ہزارے کا مکتوب

حیدرآباد 24 اپریل ( پی ٹی آئی ) سماجی کارکن انا ہزارے نے چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے اور ان سے خواہش کی کہ نئے دارالحکومت شہر کی تعمیر کے سلسلہ میں سابق شہری ترقیات سکریٹری کے شیواراما کرشننکی قیادت والی کمیٹی کی سفارشات کا خیال رکھا جائے ۔ 21 اپریل کو روانہ کردہ مکتوب میں ہزارے نے نائیڈو سے کہا ک

ٹی آر ایس پلینری سیشن کی جھلکیاں

٭ لال بہادر ا سٹیڈیم میں پلینری کے آغاز کا وقت 11بجے مقرر کیا گیا تھا لیکن چیف منسٹر 12بجے دن اسٹیڈیم پہنچے۔
٭ چیف منسٹر نے ٹی آر ایس کا پرچم لہرایا اور شہیدان تلنگانہ کی یادگار پر پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر دو منٹ کی خاموشی مناتے ہوئے شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کیا گیا۔

دہشت گردی سے نمٹنے مؤثر حکمت عملی کی ضرورت

اقوام متحدہ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی اچھا اور کوئی برا دہشت گرد نہیں ہوتا بلکہ دہشت گردی بذات خود ایک قابل نفرت فعل ہے اور اس میں ملوث افراد کا کوئی مذہب ‘کوئی نظریہ اور کوئی سوچ نہیں ہوتی سوائے تشدد کے اور مختلف ممالک میں اس سے نمٹنے کیلئے موث

مغوی امریکی ڈاکٹر اور اطالوی امدادی کارکن ڈرون حملے میں ہلاک

واشنگٹن24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )لاہور سے چار سال قبل اغوا ہونے والا امریکی ڈاکٹر وارن وین اسٹین اور اطالوی امدادی کارکن، پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملوں کے دوران مارے گئے۔ صدر اوباما نے واقعہ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے آپریشن کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ اطالوی امدادی کارکن گیووا

اٹلی میں 18 مشتبہ انتہا پسندوں کی گرفتاری ممکن

میلان 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اٹلی کی پولیس نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ 18 مشتبہ اسلامی انتہا پسندوں کو گرفتار کیا جائے گا جن میں اسامہ بن لادن کے دو باڈی گارڈس بھی شامل ہیں جنہوں نے پاکستان میں حملہ کرتے ہوئے حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش کی تھی۔ دریں اثناء سارڈینیا میں انسداد دہشت گردی پولیس نے بتایا کہ کچھ مشتبہ افراد پاکستان

پی ٹی آئی کے نامزد عہدیدار اور ونگز کالعدم کرنا مایوس کن

پیرس24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف اورسیز چیپٹر کی ہدایت کی روشنی میں پی ٹی آئی فرانس کے انٹرا پارٹی انتخابات میں منتخب چار عہدیداروں کے علاوہ ان کی طرف سے نامزد تمام عہدیداروں اورونگ کو کالعدم قرار دے دیا گیا یہ نوبت منتخب عہدیداروں کے درمیان سرد جنگ کے نتیجہ میں پیش آئی جس کی بدولت پاکستان تحریک انصاف فرانس جو یورپی

احاطہ ہائیکورٹ میں ایک شخص کی خود سوزی کی کوشش

حیدرآباد ۔ /24 اپریل (سیاست نیوز) احاطہ حیدرآباد ہائیکورٹ میں آج ایک شخص نے خودسوزی کی ناکام کوشش کی جس کے بعد عدالت میں سنسنی پھیل گئی ۔ اس واقعہ میں 50 سالہ شنکر جزوی طور پر جھلس گیا ۔اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا ۔ اے سی پی چارمینار مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ شنکر ساکن انجنیا نگر شیرلنگم پلی محکمہ مال کے خلاف اراضی پلاٹس