یمن سے 350 ہندوستانیوں کی جبوتی کو منتقلی

نئی دہلی ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج نے کہا ہیکہ شورش زدہ ملک یمن کے بندرگاہ عدن سے بحریہ کی ایک کشتی کے ذریعہ تقریباً 350 ہندوستانیوں کا تخلیہ عمل میں لایا گیا جنہیں افریقی ملک جبوتی پہنچایا گیا ہے جہاں سے انڈین ایرفورس کے ایک طیارہ کے ذریعہ ہندوستان واپس لایا جائے گا۔ اس دوران مملکتی وزیر امور خارجہ وی کے سنگھ

فیس بک یکم ؍ مئی سے بند ہوجائے گا

نئی دہلی ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹ فیس بک یکم ؍ مئی کو بند ہوگا۔ ساری دنیا میں اس کے استعمال کنندگان کیلئے یہ خبر صدمہ خیز ہے۔ فیس بک کے چیرمین اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر مارک رینکر برگ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹ اب جاری نہیں رہے گا اور اس کمپنی نے بہت جلد اسے بند کرنے کا عمل شروع کیا ہے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

نئی دہلی ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت 49 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 1.21 روپئے فی لیٹر کے علاوہ طیاروں کے ایندھن (جٹ فیول) میں 2 فیصد کی کمی کی گئی ہے لیکن غیر سبسیڈی پر سربراہ کئے جانے والے پکوان گیس (ایل پی جی) سلنڈر پر 11 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پر آج نصف شب سے اطلاق ہوگا۔ حالیہ عرصہ

گریراج سنگھ کے گھر پر انڈے اور ٹماٹر

پٹنہ ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوتھ کانگریس ورکرس نے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر گریراج سنگھ کی رہائش گاہ پر انڈوں اور ٹماٹر سے حملے کئے۔ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف ان کے متنازعہ ریمارکس پر یوتھ کانگریس ورکرس احتجاج کررہے تھے۔ پٹنہ کے آنند پوری علاقہ میں واقع گری راج کے گھر پر ہلہ بول دیا گیا۔

مغربی بنگال میں پروین توگاڈیہ کے داخلہ پر پابندی

کولکتہ ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال حکومت نے وشوا ہندو پریشد کے لیڈر پروین توگاڈیہ کے ریاست میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکومت نے اندیشہ ظاہر کیا ہیکہ ان کی آمد سے ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور بدامنی پیدا ہوگی۔ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی ہیکہ وہ اپنے علاقوں میں اس اع

بنگلور کالج کیمپس میں فائرنگ ، طالبہ ہلاک

بنگلور۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کالج کیمپس میں چپراسی کی مبینہ فائرنگ سے 18 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی اور دوسری طالبہ زخمی بتائی گئی ہے۔ اس چپراسی نے شہر کے مضافات میں واقع ہاسٹل میں دیسی ساختہ پستول سے طالبہ پر حملہ کیا۔ بتایا جاتا ہیکہ کیمپس میں چپراسی اپنا دبدبہ بنانا چاہتا تھا۔ اس کے برتاؤ اور رویہ پر اعتراض کیا تھا جس میں متوفی ط

یمنی ڈیری فارم پر بمباری، 37 ہلاک

صنعا ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی زیرقیادت فضائی حملوں کی ساتویں شب مغربی یمن کا ایک ڈیری فارم بھی نشانہ بنا، جس کے نتیجہ میں کم سے کم 37 ڈیری فارم ورکرس ہلاک اور دیگر 80 زخمی ہوگئے۔ صوبہ حدیدہ میں یہ ڈیری فارم واقع ہے۔ صوبائی گورنر حسن الحئی نے ان ہلاکتوں کی توثیق کی۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا

فلسطین ،بین الاقوامی جنگی جرائم کی عدالت میں شامل

دی ہیگ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین بالآخر آج جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت میں رسمی طور پر شامل ہوگیا۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کی بنیاد پر فلسطینی یہ امید کرسکتے ہیں کہ اسرائیل کے مبینہ جنگی جرائم پر اس ملک کے خلاف قانونی کارروائی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت کی ایک

سونیا گاندھی کیخلاف گری راج سنگھ کے نسلی ریمارکس پر تنازعہ

حاجی پور ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے نسل پرستی پر مبنی ریمارکس کے ذریعہ ایک سنگین تنازعہ پیدا کردیا۔ انہوں نے تعجب کے ساتھ دریافت کیا کہ اگر سونیا گاندھی سفیدفام نہ ہوتیں تو آیا کانگریس ان کی قیادت قبول کرتی؟

ظالم بہو … سسرال والوں کو روزانہ چائے میں اپنا پیشاب ملا کر دیتی

اندور ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اندور کی ڈسٹرکٹ عدالت میں ایک ایسا کیس پہنچا ہے جس کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے اور یہ یقین نہیں کرسکتا کہ آخر کوئی اپنے بزرگوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرسکتا ہے۔ ایک ریکھا نامی لڑکی (نام تبدیل) پر الزام ہیکہ اس نے اپنے سسرال والوں کو روزانہ چائے میں اپنا پیشاب ملا کر پلاتی رہی ہے۔ سورج ناگوش نے اپنی بہ

مصر کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کی اجازت

واشنگٹن۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر براک اوباما نے مصر میں محمد مرسی کی حکومت کو معزول کئے جانے کے بعد مصر کو ایک درجن ایف 16 طیاروں کی منتقلی کو روکے جانے کا حکم معطل کرتے ہوئے یہ طیارے قاہرہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وائٹ ہائوزکے مطابق اوباما نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو فون پر بتایا ہے کہ 2013ء میں منجمد کی گئی اس فوج

برطانوی یونیورسٹیز کا مسلم طلباء کو جنگی کورسیس میں داخلے سے انکار

لندن۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں تقریباً 700 طلباء ایسے ہیں جو دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم انہیں نیوکلیئر، بائیو لوجیکل اور کیمیکل طریقہ حرب جیسے مضامین میں داخلہ دینے سے گریز کیا جارہا ہے کیونکہ یونیورسٹی حکام کو یہ اندیشہ لاحق ہے کہ نوجوان نسل کے طلباء کورس کی تکمیل کے بعد کہیں عام تباہی کے ہتھیار بنانا ش

وراثت میں مردوں کو زیادہ اور عورتوں کو کم غیرشرعی نہیں : سمیہ اردغان

برسلز۔ یکم اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان کی دُختر سمیہ اردغان جو ویمن اینڈ ڈیموکریسی ایسوسی ایشن کی نائب سربراہ بھی ہیں، نے آج اپنے ایک اہم خطاب کے دوران بتایا کہ اسلام میں وراثت کی تقسیم یا موروثی جائیدادوں کی تقسیم میں مردوں کے مقابلے میں عورتوں کو اگر کم اہمیت دی جاتی ہے یا ان کے حصہ میں کم جائیداد آتی ہے تو یہ بال

انور ابراہیم کی درخواست مسترد

کوالالمپور۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے بادشاہ نے متنازعہ اپوزیشن قائد انور ابراہیم کی داخل کردہ درخواست پر شاہی معافی سے انکار کردیا ہے۔ 67 سالہ انور ابراہیم اپنے ہی ایک مرد ماتحت کے ساتھ ہم جنس پرستی میں ملوث پائے گئے تھے اور انہیں پانچ سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔

داعش کو 30 جہادی گروپوں کی تائید

پیرس ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نگران کار ادارہ انٹل سنٹر کے مطابق 20 سے زائد جہادی گروپوں نے اسلامک اسٹیٹ (داعش) سے وفاداری کا عہد لیا ہے اور دیگر 10 گروپوں نے اس انتہا پسند گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس سنٹر کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں مغربی ملک الجیر سے مشرقی ملک انڈونیشیاء تک محیط 31 مختلف جہادی گروپوں کی نشاندہی کی گئی

یورپی کمپنیوں کو یمنی حدود میں پروازوں سے گریز کی ہدایت

انقرہ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام)یورپی یونین کے رکن ممالک کی فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یمن کی فضائی حدود میں پروازوں سے گریز کریں۔ یورپی ریگولیٹرز کی جانب سے یہ ہدایت یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے فضائی حملوں کے بعد کی گئی ہے۔یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے فرانسیسی

دنیا کی معمر ترین خاتون کا انتقال

ٹوکیو۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک جاپانی خاتون میساؤ اوکاوا جسے دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعتراف گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈس نے کیا تھا۔ وہ آج اپنا 117 واں یوم پیدائش منانے کے صرف ایک ماہ بعد چل بسی۔ نرسنگ ہوم عہدیداروں کے مطابق اوکاوا کی طبعی موت واقع ہوئی۔ کیمونو شاپ کے مالک کے خاندان میں اوکاوا 5 مارچ 1898ء میں پیدا ہوئی تھی۔ یہ

بیٹی بختاور کو سیاست میں لانے کا منصوبہ

اسلام آباد ۔ یکم اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے سابق صدر اور پی پی پی کے معاون صدر نشین آصف علی زرداری اب اپنی بیٹی کو سیاست سے وابستہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ زرداری کے تعلقات اپنے بیٹے بلاول بھٹو سے کشیدہ ہیں ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ گذشتہ سال رسمی طور پر بلاول بھٹو نے بھی سیاست سے وابستگی ا