شام کے بحران میں عام شہریوں پر حملوں کی مذمت : امریکہ

واشنگٹن 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے شام میں تازہ تشدد کی مذمت کی ہے اور خاص طور پر اس میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میری ہارف نے کہا کہ یہاں داعش کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو انتہائی مذموم عمل ہے ۔

فرانس میں اسلامی کتب کی فروخت میں اضافہ

پیرس 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس میں کئے گئے تخریب کار حملہ کے بعد وہاں اسلام سے متعلق کتب کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ مقامی عوام یوروپ میں تیزی سے پھیلتے ہوئے مذہب کے تعلق سے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ جنوری میں پیرس میں کئے گئے حملوں کے بعد ایک خصوصی میگزین میں قرآن سے متعلق تجزیہ پیش کیا گیا تھا اور یہ میگزین ان

یوگا سے آزادیٔ مذہب غیر متاثر : امریکی عدالت

لاس اینجلس 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی ایک عدالت نے رولنگ دی ہے کہ ایلیمنٹری اسکولس میں یوگا کلاسیس سے ہندو ازم کی توثیق نہیں ہوتی اور نہ ہی طلبا کی مذہبی آزادی متاثر ہوتی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ یوگا مذہبی یا روحانی تعلیم سے مختلف ہے ۔ کیلیفورنیا میں سان ڈیگو عدالت کی ایک تین رکنی بنچ نے اپنی متفقہ رولنگ میں یہ خیال ظاہر کیا ۔ کچھ

دمشق :پناہ گزین کیمپ پر عسکریت پسندوں کا قبضہ

بیروت 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) شام میں حقوق انسانی کارکنوں نے کہا کہ وہاں تخریب کاروں نے ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے تقریبا علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے ۔ یہ فلسطینی کیمپ دمشق کے مضافات میں واقع ہے ۔ یہاں چار دن سے لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ حقوق انسانی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہاں قبضہ کرنے والے عسکریت پسندوں میں آئی ایس آئی ایس اور نصرہ فرن

لال مسجد کیس ‘ غیر ضمانتی وارنٹ کو مشرف نے عدالت میں چیلنج کیا

اسلام آباد 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے ان کے خلاف یہاں ایک عدالت کی جانب سے 2007 کے لال مسجد مقدمہ میں جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ کو چیلنج کیا ہے ۔ عدالت نے مشرف کی اس کیس میں مسلسل عدالت سے غیر حاضری پر وارنٹ جاری کیا ہے ۔ مشرف کا کہنا ہے کہ جس دن وارنٹ جاری کیا گیا انہیں طبی معائنہ کیلئے ایک میڈیکل بورڈ ک

خالدہ ضیا کی رشوت مقدمہ میں عدالت میں حاضری کا امکان

ڈھاکہ 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا امکان ہے کہ ان کے خلاف رشوت کے الزامات سے متعلق مقدمہ میں عدالت میں حاضر ہونگی ۔ خالدہ ضیا کو گرفتاری کے وارنٹ کا سامنا ہے ۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے یہ بات بتائی ۔ 69 سالہ خالدہ ضیا بی این پی کی صدر نشین ہیں اور ضیا چیریٹیبل ٹرسٹ اور ضیا یتیم خانہ ٹرس

کینیا یونیورسٹی حملہ میں مہلوکین کی تعداد 148 ہوگئی

نیروبی 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) کینیا کے وزیر داخلہ نے آج کہا کہ کینیا یونیورسٹی پر ہوئے حملہ میں فوت ہونے والوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نعشوں کی تلاش کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔ وزیر داخلہ جوزف کیاسیری نے بتایا کہ شمال مشرقی ٹاؤن گاریسہ میں کئے گئے قتل عام میں مہلوکین کی تعداد 148 ہوگئی ہے جن میں 142 طلبا ‘ تین پولیس اہلکار اور ت

شیشہ و تیشہ

محمد شفیع مرزا انجمؔحیدرآبادی
مزاحیہ غزل
ان کی نوجوانی میں اک صدی نظر آئی
چوکڑے کے گرتے ہی چوکڑی نظر آئی
رسم رونمائی میں جب وہ مُسکرا اُٹھے
روشنی کے پیکر سے تیرگی نظر آئی
کمتروں کی شادی میں کمترے اکٹھا تھے
کمتروں کی شادی میں برتری نظر آئی
وہ سُنا کے دو غزلہ سب کو بور کرڈالے
پھر بھی اُن کے چہرے پر بے بسی نظر آئی

ملائیشیا اوپن میں شکست‘سائنا عالمی نمبر ایک کے رینک سے محروم

کوالالمپور۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ٹینس اسٹار سائنا نہوال اب دنیا کی نمبر ایک عالمی کھلاڑی کے رینک سے محروم ہوجائے گی جنہیں آج یہاں کھیلے گئے 500,000 امریکی ڈالر کے ملائیشیا اوپن سوپر سیریز پریمیئر بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل مقابلہ میں اولمپک چمپئن پینی شٹلر لی ژوایروئی ایک گھنٹہ آٹھ منٹ تک کھیلے گئے سیمی فائنل کے سخت

ثانیہ ۔ ہنگس‘ میامی اوپن کے فائنل میں داخل

میامی۔4اپریل( سیاست ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا اور مارٹن ہنگس لگاتار دوسرا ٹائیٹل جیتنے کی کوششوں میں پیشرفت کرچکی ہیں جو ٹیمیا بابوس اور کرشٹینا ملاڈیلوچ کو شکست دے کر میامی اوپن کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں ۔ ٹینس ٹیبل پر سرکردہ مقام کی حامل ھند ۔ سوئیس جوڑی نے 5,381,235 امریکی ڈالر پر مشتمل ڈبلیو ٹی اے پریمیئر ٹورنمنٹ کے سیمی فائنلس میں ساتویں

ویسیسٹرشائر میں سینانائیکے‘ سعیداجمل کی جگہ لیں گے

کولمبو۔ 4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے آف اسپنر سچترا سینا نائیکے نے آئندہ سیزن کیلئے برطانوی کرکٹ کاؤنٹی ٹیم ویسیسٹر شائر کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے اور وہ پاکستانی کرکٹر سعید اجمل کی جگہ لیں گے ۔ وریسٹر شائر کے کرکٹ ڈائرکٹر ابٹیورہوڈز نے کہا کہ ’’ سعیداجمل کے ساتھ صورتحال ہمیشہ ہی دشوار کن رہی ہے کیونکہ وہ دنیا بھر میں کھیلے جان

اذلان شاہ کپ‘ ہندوستان کا آج کوریا سے مقابلہ

ایپوہ ۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ایشین گیمس میں ہاکی چمپئن ہندوستانی ٹیم جو آئندہ ریو اولمپکس میں اپنے مقام کو یقینی بناچکی ہے ‘ 24ویں اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنمنٹ کے ساتھ اولمپکس کیلئے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی ۔ جب اتوار کو اس کا پہلا مقابلہ کوریا سے ہوگا ۔ ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم اولمپکس کیلئے پہلے

اولمپکس’’ لوگو‘‘ پر تنازعہ ختم

جکارتا۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں اسپورٹس کے ادارے نے اولمپک رنگس لوگو کا استعمال ترک کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ قبل ازیں اس لوگو کے استعمال پر انڈونیشیاء کو 2018ء کے ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کے حق سے محروم کرنے کا انتباہ دیا گیا تھا ۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے جنوری میں مکتوب روانہ کرتے ہوئے انڈویشیاء کو وارننگ دی تھی کہ

آئی پی ایل افتتاحی تقریب میں ریتک ‘شاہد کی شرکت‘سیف میزبان

نئی دہلی ۔4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کی 7اپریل کو کولکتہ میں منعقد شدنی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ اسٹارس ریتک روشن اور شاہد کپور حصہ لیں گے ۔ توقع ہے کہ افتتاحی تقریب روشنیوں سے چکا چوند اور رنگارنگ ہوگی ۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ آئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی

میامی اوپن فائنل جوکووچ اور مرے کا آج مقابلہ

میامی۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) میامی اوپن کے اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں اینڈی مرے اور نوواک جوکووچ کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا ۔ مرے اس ہفتہ اواخر پر شاندار فتح کے خواہاں ہیں جبکہ جوکووچ دوہری کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ فائنل تک رسائی کیلئے جمعہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے تھامس برڈچ کو 6-4 ‘ 6-4 سے شکست دینے کے ب

ڈوپنگ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ممنوعہ مواد کے استعمال کے معائنے مثبت ‘ 21ویٹ لفٹرس معطل

نئی دہلی ۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے تقریباً 21ویٹ لفٹرس کو ممنوعہ مواد کے استعمال کے معائنوں میں مثبت پائے جانے کے بعد عبوری طور پر معطل کردیا گیا ۔ یہ واقعہ حالیہ برسوں کے دوران ڈوپنگ کا سب سے بڑااسکینڈل سمجھا جارہا ہے ۔ معائنوں میں مثبت پائے جانے والوں میں مختلف چمپئن شپس حاصل کرنے والے ایسے کئی ویٹ لفٹرس ہ

رائنا کی بچپن کی دوست پرینکا کیساتھ شادی

نئی دہلی ۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے اسٹار کرکٹر سریش رائنا اپنی منگیتر پرینکا کے ساتھ آج شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ ایک پاش ہوٹل میں منعقدہ ان کی شادی کی خانگی تقریب میں صرف ان کے افراد خاندان اور چند دوستوں نے شرکت کی جن میں قومی اور آئی پی ایل ٹیموں میں شامل ان کے ساتھیوں نے شرکت کی ۔ شادی کی رسومات کل رات ادا کی گئیں ۔ صد

حدیث شریف

حضرت حمید بن عبد الرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دوران خطبہ یہ کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ’’اللہ تعالیٰ جس کا بھلا چاہتا ہے، اسے دین کی فہم بخش دیتا ہے۔ میں تو بانٹنے والا ہوں دینے والا تو اللہ ہے۔ یہ امت ہمیشہ اللہ کے کلمہ پر قائم رہے

حدیث شریف

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ علم اُٹھ جائے گا اور جہالت قائم ہو جائے گی۔ شراب نوشی ہونے لگے گی اور کھلم کھلا زنا ہوگا‘‘۔ (بخاری شریف)