کانگریس میں قیادت کے مسئلہ پر اختلافات کی تردید

نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پارٹی میں قیادت کے مسئلہ پر جاری اختلافات کے پس منظر میں پارٹی نے آج کہا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی دونوں قائدین کی پارٹی کو ضرور ت ہے جو ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے ۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج رندیپ سرجے والا نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی م

کشمیری پنڈتوں کو جلد اراضی کی فراہمی جامع ٹاؤن شپس کی تعمیر کی توجہ ۔ چیف منسٹر مفتی سعید کی یقین دہانی

نئی دہلی 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے بے گھر کشمیری پنڈت مہاجرین کیلئے وادی میں کوئی مناسب اراضی حاصل کرکے جلد فراہم کی جائیگی تاکہ وہاں جامع ٹاؤن شپس بنائی جاسکیں ۔ چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو یہ بات بتائی ۔ مفتی سعید مرکزی قائدین سے ملاقاتوں کیلئے دہلی آئے ہوئے ہیں۔

پارٹی اختلافات کے بارے میں کجریوال خاموش

نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے پارٹی میں جاری اختلافات کے تعلق سے تبصرے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی داخلی معاملت پر وہ کوئی بات نہیں کریں گے اور صرف دہلی میں حکمرانی کے تعلق سے بات کریں گے ۔ ناراض قائدین پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو فوری تشہی

سعودی عرب کی صیانت یقینی بنانے حکومت پاکستان سے حافظ سعید کا مطالبہ

لاہور ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہیکہ مسلم ممالک کی ایک مشترکہ فوج قائم کرنے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ سعودی عرب کی صیانت کو یقینی بنایا جاسکے جس نے یمن باغیوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کے باوجود جماعت الدعوہ کے 65 سالہ سربراہ

کشمیر میں دہشت گردی کے احیاء کا خیال مسترد

سرینگر 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے آج کہا کہ کشمیر میں کل دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے حملوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ان حملوں میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم فوج نے اس خیال کو مسترد کردیا کہ وادی میں تخریب کاری دوبراہ زور پکڑ رہی ہے ۔ فوج نے یہ اعتراف ضرور کیا کہ لائین آف کنٹرول کے پار عسکریت پسندوں کو کشمیر میں بھیجنے کی سرگر

چیف منسٹر جموں و کشمیر کی وزیراعظم اور مرکزی وزیرداخلہ سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید کو تیقن دیا کہ مرکز ریاست کے سیلاب زدہ عوام کی مالی راحت رسانی کیلئے بھرپور امداد کرے گا اور عوامی انفراسٹرکچر بحال کیا جائے گا۔ یہ تیقن وزیراعظم نے چیف منسٹر جموں و کشمیر سے 30 منٹ طویل ملاقات کے دوران کیا جبکہ انہوں نے کئی مسائل بشمول

آئی پی ایل 8 : کے کے آر کا آج ممبئی انڈینس سے افتتاحی مقابلہ

کولکتہ ۔ 7 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )کولکتہ نائیٹ رائیڈرس اپنے خطابی دفاع کی مہم کا آغاز آئی پی ایل 8 کے کل یہاں ایڈن گارڈنس میں مقررہ افتتاحی میچ میں ممبئی انڈینس کے خلاف کرے گا ۔ سنیل نارائن کے تنازعہ کو پس پشت ڈالنے کے مشتاق کے کے آر کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ ممبئی کے خلاف اپنے مظاہرہ کو اس تنازعہ سے متاثر نہ ہونے دیں۔ ویسٹ انڈیز کے پراس

سنیل نارائن کی ٹیم پریکٹس میں شرکت

کولکتہ ۔ 7 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )بی سی سی آئی کی جانب سے بولنگ ایکشن کلیئرنس ملنے کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن نے بھرپور پریکٹس شروع کردی۔ گذشتہ روز انھوں نے نٹس میں تقریباً 40 منٹ تک بولنگ کی۔ خود کے کے آر کے بیٹسمینوں کے لئے نٹس میں ان کا سامنا کرنا مشکل ہو رہا تھا۔ کپتان گوتم گمبھیر نے بھی 45 منٹ تک ب

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورے کے شیڈول کا اعلان

کراچی ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورے کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ اس دورے میں پاکستانی ٹیم دو ٹسٹ تین ونڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔یہ تمام میچز صرف دو شہروں میرپور اور کھلنا میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم 13 اپریل کو ڈھاکہ پہنچے گی اور 15 اپریل کو فتح اللہ میں پریکٹس می

صہیب مقصود دورۂ بنگلہ دیش سے باہر

کراچی ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمن صہیب مقصود کلائی میں فریکچر کے سبب دورۂ بنگلہ دیش سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ تھے۔ سلیکشن کمیٹی نے ان کی جگہ سعد نسیم کو ونڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہیں۔ مقصود نے منگل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ترب

سنگاپور اوپن : گرو، پرنیت ، ترون جوڑی مین ڈرا میں داخل

سنگاپور ۔ 7 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کامن ویلتھ گیمس کے برونز میڈلسٹ آر ایم وی گرو سائی دت اور نوجوان بی سائی پرنیت سنگاپور اوپن سوپرسیریز بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ کے مین ڈرا میں پہونچ گئے ہیں جبکہ دونوں نے آج یہاں مینس سنگلز کوالیفائرس میں متضاد کامیابیاں درج کرائی۔ گرو نے تھائی لینڈ کے بونساک پونساناکو فرسٹ راؤنڈ میں 18-21 ، 21-18 ، 21-18 سے ہرای

پی ایچ ایف نے ہندوستانی امداد کی پیشکش ٹھکرادی

لاہور ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہندوستانی مالی امداد کی پیشکش مسترد کر دی۔ سکریٹری فیڈریشن رانا مجاہد علی کا کہنا ہے کہ کسی ہمسایہ ملک سے حصولِ مدد کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف گزشتہ دو سال سے مالی بحران کا شکار ہے۔ اسلام آباد میں جاری پاکستان ہاکی کا کیمپ بھی فنڈز کی کمی کے باعث ختم کر دی

ڈانیل کرکٹ اکیڈیمی میں سمر کیمپ

حیدرآباد، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈانیل کرکٹ اکیڈیمی میں کرکٹ سمر کیمپ کا چہارشنبہ 15 اپریل کو آغاز ہورہا ہے اور یہ دو ماہ طویل تربیتی کیمپ ہوگا۔ڈانیل کرکٹ اکیڈیمی کے ودیا نگر‘عثمانیہ یونیورسٹی روڈ کے علاوہ جوبلی ہلز روڈ نمبر25 کے سنٹرس پر یہ کوچنگ کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں۔ اکیڈیمی کے سرپرست کے ڈانیل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے

سو سالہ جاپانی خاتون کا تیراکی میں ریکارڈ

ٹوکیو ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ماسٹرز سویمنگ ٹورنمنٹ میں جاپان کی 100 سالہ خاتون میاکو نیگوکا نے شرکت کر کے سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے 1500 میٹر سویمنگ مقابلے میں مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 15 منٹ 54.39 سکنڈز میں طے کیا۔ 1914ء کی پیدائش والی میاکو نے گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کی غرض سے 82 سال کی عمر میں سویمنگ شروع کی تھی۔ ابتداء میں وہ اپنے متاث

بادشاہ اور کسان

قطب الدین ایبک شکار کرتے کرتے ایک کھیت میں جا پہنچا ۔ کھیت میں ایک کسان ہل چلا رہا تھا۔ قطب الدین ایبک نے اس سے پوچھا ۔ میرے وطن کے عظیم کسان تم اتنی محنت کر کے دن میں کتنی کمائی کرلیتے ہو۔

رنگ برنگے پھول

کچھ شوخ کچھ ارغوانی
کچھ ہلکے آسمانی
کچھ سرخ آگ جیسے
کچھ جیسے گدلا پانی
کچھ نیلے کچھ بسنتی
کچھ سبز اور دھانی
خوشبو سے بھرے ہیں
کچھ ہیں نرے سجیلے
چھوٹے ہیں ، کچھ بڑے ہیں
موتی سے کچھ جڑے ہیں
کچھ گھاس پر ہیں لیٹے
کانٹوں پہ کچھ پڑے ہیں
کچھ مسکرا رہے ہیں
کچھ منہ چھپا رہے ہیں

معلومات کا خزانہ

٭ افغانستان کا بلند ترین پہاڑ کوہ ہندوکش ہے
٭ دنیا کی سب سے خوبصورت بندرگاہ کا نام سڈنی ہے ۔
٭ دنیا کی سب سے بڑی آرٹ گیلری میلان ، اٹلی میں ہے ۔
٭ آگ برسانے والا درخت ملائیشیاء میں ہے ۔
٭ کھٹمل کھائے پیئے بغیر ڈیڑھ سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔

بندر کی قلابازی

جنگل میں الیکشن ہوا تو ایک بندر جیت گیااور جنگل کا بادشاہ بن گیا ۔ ایک دن بندر بادشاہ ایک پہاڑ کے پاس بیٹھے آرام فرمارہے تھے کہ لومڑی آئی اور عرض کیا کہ بادشاہ سلامت !

تعلیمی نصاب کا انتخاب اور ہماری ذمہ داری

لیکن ان دنوں کریئر کے روایتی شعبوں کے علاوہ اور بھی کئی راستے طلبہ کے لئے کھل گئے ہیں لیکن معلومات کی کمی کے سبب یا پھر فطری طور پر اپنی رغبت کا علم نہ ہونے کے سبب بڑی تعداد میں طلبہ اپنی پسند کے کریئر یا اس سے متعلق تعلیمی شعبوں کا انتخاب نہیں کرپاتے۔ معاملہ صرف طلبہ تک محدود نہیں ہے بلکہ سرپرست بھی اپنے بچوں کے کریئر کے انتخاب کے مع