شرح سود میں کمی کا فائدہ قرضداروں تک پہونچانا ضروری

ممبئی 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) شرح سود میں کمی کا فائدہ قرضداروں تک پہونچانے سے گریز پر بینکوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھو رام راجن نے آج کہا کہ یہ سمجھ لینا بیوقوفی ہے کہ فنڈز کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی ہے ۔ انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ شرح سود میں کمی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک بینکوں کی جان

وزیر اعظم کا جمعرات سے دورہ فرانس رافالے لڑاکا طیاروں کی معاملت کی تکمیل پر تعطل ہنوز برقرار

نئی دہلی 8 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو فرانس کا دورہ شروع کرنے والے ہیں اور اس موقع پر ان کی فرانس کے صدر فرینکوئی ہالینڈ سے ملاقات ہوگی ۔ تاہم ابھی یہ تعطل برقرار ہے کہ آیا اس موقع پر دونوں ملکوں کے مابین رافالے لڑاکا طیاروں کی معاملت پر کوئی پیشرفت ہوگی یا نہیں۔ یہ معاملت قیمتوں کے مسئلہ پر تعطل کا شکار ہے

وزیر اعظم کا جمعرات سے دورہ فرانس رافالے لڑاکا طیاروں کی معاملت کی تکمیل پر تعطل ہنوز برقرار

نئی دہلی 8 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو فرانس کا دورہ شروع کرنے والے ہیں اور اس موقع پر ان کی فرانس کے صدر فرینکوئی ہالینڈ سے ملاقات ہوگی ۔ تاہم ابھی یہ تعطل برقرار ہے کہ آیا اس موقع پر دونوں ملکوں کے مابین رافالے لڑاکا طیاروں کی معاملت پر کوئی پیشرفت ہوگی یا نہیں۔ یہ معاملت قیمتوں کے مسئلہ پر تعطل کا شکار ہے

ہند ۔ چین دفاعی عہدیداروں کے جاریہ ہفتہ مذاکرات

بیجنگ ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ ماہ اولین دورہ چین سے قبل اعلیٰ سطحی دفاعی عہدیدار جن کا تعلق ہندوستان اور چین سے ہے، جاریہ ہفتہ مذاکرات منعقد کریں گے جس کا پس منظر چین کی جانب سے تمام دیگر مسائل کو بحرہند میں دفاعی حکمت عملی سے مربوط کردینا ہے۔ ہندوستانی فوج کا ایک اعلیٰ سطحی وفد معتمد دفاع آر کے ماتھر ک

اراضیات قانون کے خلاف جدوجہد جاری رہیگی 19 اپریل کی ریلی میں راہول گاندھی شریک ہونگے : جئے رام رمیش

لکھنو 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے اس ادعا کو مسترد کردیا کہ سابقہ یو پی اے حکومت نے حصول اراضیات قانون میں 13 اہم قوانین کو حذف کردیا تھا اور این ڈی اے حکومت ترامیم میں ان کو شامل کر رہی ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ حصول اراضیات بل کے خلاف جدوجہد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جدوجہد جاری رہے گی

نیپال میں بیگم حضرت محل کی 136 ویں برسی تقریب

کٹھمنڈو 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے نیپال میں بیگم حضرت محل کی 136 ویں برسی کا اہتمام کیا اور وہاں ان کی مذار پر گلہائے عقیدت پیش کئے گئے ۔ بیگم حضرت محل نے 1857 – 58 میں برطانوی سامراج کے خلاف بغاوت کا آغاز کیا تھا ۔ نیپال میں ہندوستانی سفارتخانہ کے ناظم الامور پیوش سریواستو نے باغ بازار علاقہ کٹھمنڈو کی ایک مسجد میں بیگم حضرت مح

نروڈا پاٹیہ قتل عام کے وقت کوڈنانی موجود تھیں :ایس آئی ٹی

احمد آباد ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کی سابق وزیر مایابین کوڈنانی نروڈا پاٹیہ فسادات سے متاثرہ علاقے میں موجود تھیں جہاں سال 2002 ء میں 97 افر اد ہلاک ہوگئے تھے۔سپریم کورٹ کی جانب سے نامزد ایس آئی ٹی کے وکیل نے آج عدالت کو اس مقدمہ میں تین گواہان کے حلفیہ بیان کی بنیاد پر یہ بات بتائی ۔ گجرات ہائیکورٹ کی ڈیویژن بنچ کو انہوں نے بتایا