بی جے پی کیخلاف قانونی کارروائی کا عاپ کا انتباہ

نئی دہلی 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ’’موت پر سیاست‘‘ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آج بی جے پی کو دھمکی دی کہ وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی کیونکہ وہ دہلی کے وزیر کی سرپرستی کررہی ہے جو ترکمان گیٹ روڈ پر برہمی کے واقعہ میں ملوث ہے۔ عام آدمی پارٹی قائد کمار وشواس نے دہلی پولیس پر بھی تنقید کی جو مرکز کی

یوراج اور ظہیر پر دہلی کا انحصار ،طاقتور چینائی سے آج مقابلہ

چینائی ۔ 8 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل ) کے تمام سیزنس کی سب سے زیادہ پراستقلال ٹیم چینائی سوپر کنگس ( سی ایس کے ) چاہے گی کہ میدان سے باہر کے اپنے مسائل کو پس پشت ڈالتے ہوئے وہی کرگذریں جس میں وہ بہترین ہے جب اُن کا مقابلہ گزشتہ ایڈیشن کی سب سے نچلے درجہ کی ٹیم دہلی ڈیرڈیولس سے جمعرات کو یہاں اپنے اوپننگ میچ میں

رمیز راجہ آئی پی ایل کمنٹری ٹیم میں شامل

ممبئی، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ میں پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والا کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔ تاہم اس ایونٹ میں سابق کپتان رمیز راجہ مائیک کے پیچھے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ وہ ایونٹ کی 26 رکنی مضبوط کمنٹری ٹیم کا حصہ ہیں۔ اگرچہ اظہر محمود اور عمران طاہر آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے لیکن انھیں برطانو

پانچ ہندوستانی کھلاڑی ٹیم میں واپسی کیلئے پر عزم

ممبئی ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پانچ ہندوستانی کھلاڑی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کیلئے پر امید ہیں۔ یووراج سنگھ، گوتم گھمبیر، وریندر سہواگ، ظہیر خان اور ہربھجن سنگھ کے پاس ہندوستانی ٹیم میں کم بیک کرنے کا یہ آخری موقع ہو گا۔ پانچوں کرکٹرز آئی پ

عرفان پٹھان پھر زخمی پہلے میچ میں شرکت سے محروم

چینائی ۔8 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا سے خارج عرفان پٹھان کیلئے ایسا لگتا ہے کہ زخم معمول کی بات بن چکے ہیں کیونکہ برودہ کے آل راؤنڈر پھر ایک بار ان فٹ قرار دیئے گئے ہیں جبکہ چینائی سوپر کنگس کیلئے ابھی ٹورنمنٹ شروع ہی نہیں ہوا ہے ، جنھیں کل اپنے افتتاحی آئی پی ایل میچ میں دہلی ڈیر ڈیولس سے کھیلنا ہے ۔ پٹھان جنھیں سی ایس کے کی جان

آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ کی اذلان شاہ کپ میں کامیابی کا سلسلہ جاری

آئیپو (ملائیشیا) ۔8 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام)ڈیفینڈنگ چمپینس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے سلطان اذلان شاہ کپ میں اپنے ناقابل شکست موقف کو برقرار رکھتے ہوئے آج یہاں اس ہاکی ٹورنمنٹ کے تیسرے روز ترتیب وار کوریا کو 5-2 اور کم درجہ والے کناڈا کو 5-0 سے شکست فاش دیدی ۔ ان کامیابیوں کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے اب تین مقابلوں سے اعظم ترین 9 پو

جوکویچ نے بال بوائے کو ڈانٹنے پر معذرت کر لی

میامی ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میامی اوپن کے فیصلہ کن معرکے میں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکویچ نے کھیل کے دوران غصے میں بال بوائے کو ڈانٹنے پر میچ کے بعد معذرت کرلی۔ میامی اوپن کا ٹائٹل مقابلہ سربیائی ٹینس اسٹار اور برطانوی اینڈی مرے کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ اعصاب شکن مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ کر اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرک

دھونی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ

رانچی ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ رانچی پولیس کے مطابق دھونی کو نمبر پلیٹ درست طریقے سے نصب نہ کئے جانے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ قوانین کے مطابق نمبر پلیٹ کو موٹر سائیکل کے سامنے اور پشت پر افقی سمت میں فٹ کرنے کے بجائے دھونی نے جدت پیدا

بنگلہ دیش : اداکارہ نازنین کیس میں روبل حسین کی برأت

ڈھاکہ ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر روبل حسین کو اداکارہ نازنین اختر کی جانب سے دائر کردہ مقدے میں کلین چٹ دے دی۔ اداکارہ نے پہلے ہی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی عمدہ پرفارمنس پر مقدمہ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ انوسٹی گیشن آفیسر حلیمہ خاتون نے ڈھاکہ کورٹ میں تفتیشی رپورٹ جمع کرا دی۔ کیس کی سماعت 13 اپریل ک

پاکستان کا دورۂ بنگلہ دیش، کیمپ کا پہلا دن بارش سے متاثر

لاہور ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دورۂ بنگلہ دیش کی تیاری کیلئے پاکستانی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا کل پہلا روز بارش سے متاثر ہوا۔ سابق ٹی 20کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں پاکستان کا پلہ بھاری رہے گا۔ ہلکی بوندا باندی سے پہلے تو ٹریننگ کے آغاز میں تاخیر ہوئی۔ پھر کھلاڑی وارم اپ میں مصروف تھے کہ بارش تیز ہ

چُھٹّی

نہ بجلی نہ پانی نہ کولر یہاں پر
یہ گرمی کی چھٹی گزاروں کہاں پر؟
نہیں پیسے اتنے کہ کشمیر جاؤں
یا نینی کے تالوں پہ پکنک مناؤں
کروں تاج کے کیسے دِلکش نظارے؟
ادھورے ہیں اب تک میرے خواب سارے
اگر گھر میں کھیلوں تو سب ڈانٹتے ہیں
دَر و بام گھر کے مجھے کاٹتے ہیں
ہیں ماں باپ دِل میں یہ خدشہ سمائے
کہیں میرے بیٹے کو لُو لگ نہ جائے

اپنے بچے کا خوف دُور کریں

کھیل کا میدان ہو یا کلاس روم، جہاں بچے آپس میں کھیلتے ہیں، وہاں ان میں ہنسی مذاق ہوتا رہتا ہے اور بعض اوقات لڑائی جھگڑے کی نوبت بھی آجاتی ہے۔ کچھ بچے اس معاملہ میں حساس ہوتے ہیں اور وہ اپنے ساتھیوں کا ہنسی مذاق برداشت نہیں کرپاتے۔ اکثر ان بچوں کیلئے یہ بات سنگین نوعیت اختیار کرجاتی ہے۔ اس لئے جب بچے کھیل کود کر یا اسکول سے واپس گھر

لطائف

٭ دو بے وقوف بازار سے گذر رہے تھے کہ ان میں کسی بات پر لڑائی ہوگئی اور پولیس والے نے انہیں حوالات میں بند کردیا ۔ جیل میں بھی ایک بے وقوف مسلسل بولتا رہا تو دوسرا بولا : ارے نالائق چپ کر ۔ اب یہاں سے بھی نکلوائے گا ۔
٭استاد ( شاگرد سے ) : بتاؤجنگلات کسے کہتے ہیں؟شاگرد: جو جنگ لاتوں سے لڑی جائے ۔ اسے جنگلات کہتے ہیں ۔

موسم گرما آتے ہی

موسم گرما اور دھوپ کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی خواتین کی جانب سے چھتریوں کی مانگ کی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ تیز بارش میں کپڑوں کو بھیگنے سے بچانے میں مددگار یہ چھتری کڑکتی دھوپ میں کسی مہر بان ساتھی کی طرح ہم قدم ہوتی ہے ۔ کالج اور ملازمت پیشہ خواتین کی جانب سے چھتری کے استعمال میں بھی تیزی دیکھنے میں آتی ہے۔

فنگر فش

اجزاء : مچھلی : ایک کلو (فنگر کی شکل میں کٹی ہوئی) ،سرکہ : ایک کھانے کا چمچ ،لیموں : 2 عدد ،کالی مرچ (پسی ہوئی) : ایک چائے کا چمچ ،ڈبل روٹی کا چورا : حسب ضرورت ،نمک : حسب ذائقہ ،تیل : حسب ضرورت ،انڈے : دو عدد

بیوٹی ٹپس: لیموں ایک معالج دوست

قدرت نے ایسی بے شمارعذائیں پیدا کی ہے جن سے انسان کئی طرح کے فائدے اٹھاتا ہے ۔ لیموں کا شمار بھی ایسی ہی غذاوں میں ہوتا ہے جو زمانہ قدیم سے اپنے غذائی اور شفائی اثرات کی بدولت انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے ۔ اس میں کیلشیم ‘وٹامن سی ‘فاسفورس ‘حرارے اور دیگر ضروری اجزاء کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں ۔

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے مجھے خواب میں دیکھا اُس نے مجھے دیکھا، کیونکہ شیطان میرا روپ اختیار نہیں کرسکتا اور جو جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولے وہ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں سمجھے‘‘۔ (بخاری شریف)