بیوٹی ٹپس: لیموں ایک معالج دوست

قدرت نے ایسی بے شمارعذائیں پیدا کی ہے جن سے انسان کئی طرح کے فائدے اٹھاتا ہے ۔ لیموں کا شمار بھی ایسی ہی غذاوں میں ہوتا ہے جو زمانہ قدیم سے اپنے غذائی اور شفائی اثرات کی بدولت انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے ۔ اس میں کیلشیم ‘وٹامن سی ‘فاسفورس ‘حرارے اور دیگر ضروری اجزاء کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں ۔
حسن و خوبصورتی کیلئے :ایڑھیاں پھٹنا: ایک لیموں کا چھلکا پیس لیں ۔ اس میںایک چائے کا چمچہ گلیسرین ایک چمچہ عرق گلاب اور ایک انچ لمبا و چوڑا کپڑے دھونے کے صابن کا ٹکڑا ملا کر کریم تیار کرلیں ۔ رات کو سونے سے قبل پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگا کر صبح پیر دھولیں ۔ چند دنوں میں پھٹی ایڑیاں درست ہوجائیں گی ۔
بالوں کی چمک :روکھے بالوں میں چمک پیدا کرنے کیلئے سردھونے کے بعد ایک مگ پانی میں ایک لیموں کا رس ملا کر سر میں ڈالنے سے بالوں میں چمک آجاتی ہے ۔
ناک سے سیاہ کیلوں کا خاتمہ :ناک پر اچھی سی کولڈ کریم سے مساج کرنے کے بعد ململ کے کپڑے سے کریم اتارلیں ۔ اب لیموں کے رسدار چھلکے کو ناک پر رگڑیں اور کیلوں کو ہاتھوں سے دبا کر نکال دیں۔