فنگر فش

اجزاء : مچھلی : ایک کلو (فنگر کی شکل میں کٹی ہوئی) ،سرکہ : ایک کھانے کا چمچ ،لیموں : 2 عدد ،کالی مرچ (پسی ہوئی) : ایک چائے کا چمچ ،ڈبل روٹی کا چورا : حسب ضرورت ،نمک : حسب ذائقہ ،تیل : حسب ضرورت ،انڈے : دو عدد
ترکیب : سب سے پہلے مچھلی کو نمک اور لہسن کے پانی سے اچھی طرح دھوکر خشک کرلیں۔ نمک، سرکہ اور لیموں کا رس ملاکر دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ ایک پیالے میں انڈے پھینٹ کر کالی مرچ ملالیں۔ ایک ایک ٹکڑے کو انڈے میں ڈبوکر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں اور ڈیپ فرائی کرلیں۔ براؤن ہوجانے پر نکال لیں اور جاذب کاغذ پر رکھتی جائیں تاکہ تیل جذب ہوجائے۔