ہر ایک کو ساتھ لینا ہندوستان کا کردار : راجناتھ

لکھنؤ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ذات پات ، فرقہ اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پیدا کرنے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہر ایک کو ساتھ لینا ملک کا کردار ہے۔ سماج میں ذات پات ، فرقہ اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش قابل مذمت ہے ۔ وہ بخشی کا تالاب میں ایک خانگی اسکول کی تقریب افتتاح سے خ

عمران خان متحدہ قومی مومنٹ کے مستحکم گڑھ میں

کراچی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تحریک ِ انصاف کے صدر عمران خان نے آج ایم کیو ایم کے مستحکم گڑھ کا دورہ کیا ہے لیکن انہیں بہت کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ انہوں نے کراچی میں اپنی واپسی کا عہد کیا ۔ انہوں نے ضمنی انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے ایک مصروف دن گذارا۔ گزشتہ 25 سال سے اس انتخابی حلقہ پر ایم کیو ایم ک

وزیراعظم نریندر مودی سہ قومی دورہ پر روانہ

نئی دہلی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی آج سہ قومی بیرونی دورۂ فرانس، جرمنی اور کینیڈا کیلئے روانہ ہوئے۔ اس دورہ کے دوران سیول نیوکلیئر اور ڈیفنس کے بشمول مختلف مسائل پر بات چیت ہوگی۔ ان کے 9 روزہ دورہ کی پہلی منزل فرانس ہوگی۔ پیرس میں اپنے قیام کے دوران عبوری

یمن کی وزارت دفاع پر اتحادی فوج کا حملہ

صنعاء ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت اتحادی فوج کے فضائی حملوں کا نشانہ آج وزارت ِ دفاع بنی جو باغیوں اور ان کے حلیف فوج کے زیرقبضہ ہے۔ جنگی طیاروں سے بمباری پر تین دھماکے سنائی دیئے اور علاقہ سے دھواں کا کثیف بادل اُٹھتا ہوا دکھائی دیا۔ ریپبلیکن گارڈس اب بھی سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فوج ہے اور حکومت کے خلاف حوثی

سعودی عرب کو یمن میں مجرمانہ کارروائیاں روکنا ضروری : خامنہ ای

تہران ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے قدیم رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی زیرقیادت اتحادی افواج کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس خطہ میں سعودی عرب کا یہ اقدام ناقابل قبول ہے اور میں سعودی عرب کو خبردار کرتا ہوں کہ اسے یمن میں اپنی ان مجرمانہ حرکتوں کو روکنا

مصر کے شمالی سینائی میں بم حملہ، 11 ہلاک

قاہرہ ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شمالی سینائی علاقہ میں بم حملہ کیا گیا جس میں 11 افراد ہلاک 6 زخمی ہوئے۔ سیکوریٹی عہدیداروں نے کہا کہ دو مکانات پر راکٹ داغے گئے ۔ یہ واقعہ کل اس وقت پیش آیا جب دو راکٹس حسین الشیخ زید شہر میں آ گرے۔ ذرائع نے کہا کہ میزائیل کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم سیکوریٹی عہدیداروں کا کہنا ہیکہ مہلوکین کا تعلق

ایران نیوکلیر معاہدہ پر اوباما کی سنیٹرس سے ٹیلیفون پر بات چیت

واشنگٹن 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے سنیٹ فارین ریلیشنز کے صدرنشین اور اعلیٰ سطحی ڈیموکریٹک سے رابطہ قائم کیا تاکہ ایران کو نیوکلیر پروگرام سے باز رکھنے کے لئے جس معاہدہ کا فریم ورک تیار کیا گیا ہے، اُس موضوع پر مزید تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ صدرنشین باب کارکر، جو ریپبلکن ہیں اور بین کارڈین جو ڈیموکریٹ ہیں، ایسی ق

مسلکی عقیدت سے زیادہ اسلام کی اہمیت : اردغان

انقرہ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے لئے اسلام کی حیثیت سب سے زیادہ ہونی چاہئے نہ کہ شیعہ اور سنی مسلک کی۔ ایران کے ایک روزہ دورہ سے واپسی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ آپ شیعہ ہوسکتے ہیں، سنی ہوسکتے ہیں، یہ آپ کی طرز فکر، وابستگی اور عقیدت کا معاملہ ہ

ایران کے عازمین کے طیارہ کو پرمٹ نہ ہونے پر روک دیا گیا

ریاض ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے مکہ معظمہ آنے والے ایرانی عازمین کے طیارہ کو معقول اجازت نامہ نہ ہونے پر اپنی فضائی پٹی میں داخل ہونے سے روک لیا۔ ہوا بازی کے حکام نے آج بتایا کہ طیارہ نے سعودی پرمٹ کیلئے درخواست نہیں دی تھی۔ اس طیارہ میں 260 عازمین سوار تھے۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی جاری ہے۔ ہوا بازی حکام

مودی کا دورۂ کینیڈا ، سکھ گروپ کی جانب سے شکایت کا ادخال

ٹورنٹو 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی کے آئندہ ہفتہ کینیڈا کے دورہ سے قبل سکھوں کے ایک گروپ نے ملک کے اٹارنی جنرل کو ایک شکایتی درخواست پیش کی ہے جہاں گروپ نے 2002 ء میں گجرات کے مسلم کش فسادات میں راست طور پر ملوث ہونے نریندر مودی پر فوجداری مقدمہ چلانے کی خواہش کی ہے جو اُس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔ سکھس فار جسٹس (S

چین کا نیپال کیساتھ ریل نیٹ ورک کی تعمیر کا منصوبہ

بیجنگ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین اب تبت اور نیپال کے درمیان 540 کیلو میٹر طویل تیز رفتار ٹرین رابطہ کی تعمیر کا منصوبہ بنارہا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ طویل راستہ دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کے نیچے سرنگ تعمیر کرکے تیار کیا جائے گا۔ چین کی جانب سے یہ ایک ایسا قدم ہوگا جو یقینا ہندوستان کے لئے بھی تشویش کا باعث بن سکتا ہے ک

طالبان کے خلاف خصوصی فوجی آپریشن کی منظوری

کابل 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغان حکومت نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر طالبان کے خلاف خصوصی فوجی آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اشرف غنی نے خصوصی فوجی چھاپوں کی منظوری دی ہے۔

ایرانی گارڈس کی ہلاکت پر پاکستانی سفیر سے وضاحت طلبی اور احتجاج

اسلام آباد/تہران 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے صوبہ سیستان بلوچستان میں اپنے 8 سرحدی محافظوں کی ہلاکت پر تہران میں قائم مقام پاکستانی سفیر کو طلب کرکے پاکستان سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سرحد پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث ایران میں دہشت گرد کارروائیاں کررہے ہیں‘ پاکستان مستقبل میں اس طرح کے وا

جرمنی میں G-7 کے اجلاس میں جان کیری کی شرکت

واشنگٹن 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری آئندہ ہفتہ جرمنی میں منعقد شدنی G-7 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق جان کیری وہاں اپنے ہم منصبوں سے عالمی سطح پر اہمیت کے حامل سکیوریٹی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ علاوہ ازیں جان کیری لوبیک اس سلسلہ میں دو رخی ملاقاتیں بھی کریں گ

افغان عدالت کے احاطہ پر طالبان کا حملہ

مزار شریف ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) طالبان خودکش بمباداروں نے فوجی یونیفارم پہن کر افغانستان کے دور دراز والے صوبہ مزارشریف میں ایک عدالت پر حملہ کردیا جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ مزار شریف شہر میں جاریہ حملوں کا آغاز اس وقت ہوا جب طالبان کی روایتی کارروائیاں شروع ہوئی ہیں۔ خودکش بم برداروں نے دھماکو اشیاء سے بھرے ہوئے جیاکٹس پہن کر اف

صندل کے مبینہ اسمگلرس کی 6 نعشیں محفوظ رکھنے کا حکم

چینائی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آندھرا پردیش میں 20 مہلوک لکڑہاروں میں سے 2 کے ورثا نے ان کی نعشیں سڑک پر رکھ کر تاملناڈو میں اپنا احتجاج جاری رکھا، حالانکہ مدراس ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ 6 لکڑہاروں کے نعشیں مردہ خانہ میں محفوظ رکھی جائیں۔ انا ڈی ایم کے سربراہ اور سابق چیف منسٹر جیہ للیتا نے دریں اثناء 20 مزدوروں کی ایک پولیس کارروائی میں

بجٹ سیشنکا دوسرا نصف ‘ راجیہ سبھا کا آئندہ سیشن23 اپریل سے

نئی دہلی 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا کے آئندہ سشن کا 23 اپریل سے آغاز ہوگا جبکہ اس سے تین دن قبل بجٹ سشن کے دوسرے نصف میں لوک سبھا کا کام کاج 20 اپریل سے شروع ہوجائیگا ۔ راجیہ سبھا سے جار کردہ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ نے جمعرات 23 اپریل 2015 کو راجیہ بھا کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ یہ سشن 13 مئی 2

گجرات فسادات مقدمہ کی ہائیکورٹ میں سماعت پر حکم التوا ء

نئی دہلی 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے 2002 کے نروڈہ پاٹیہ فساد کیس میں سزا یافتگان کی جانب سے دائر کردہ درخواست نظر ثانی پر گجرات ہائیکورٹ میں سماعت پر آئندہ دو ماہ کیلئے حکم التوا جاری کردیا ہے ۔ اس کیس میں سابق وزیر مایا کوڈنانی کو سزائے عمر قید سنائی گئی تھی ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو اور جسٹس ایم بی لوکر و جسٹس ایم وائی اقبال پر

یمن سے ہندوستانیوں کے تخلیہ کا اختتام

نئی دہلی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج اپنا فضائیہ تخلیہ پروگرام مزید 630 شہریوں کو صنعاء سے تخلیہ کرواتے ہوئے مکمل کرلیا، اس طرح یمن سے ہندوستان واپس آنے والے شہریوں کی جملہ تعداد 4,640 سے زیادہ ہوگئی۔ دیگر 41 ممالک کے 960 شہریوں کو بھی بچالیا گیا۔ دریں اثناء مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے یمن میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے تخل

نئی ہوابازی پالیسی کا 15 مئی تک اعلان متوقع

نئی دہلی 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امکان ہے کہ مرکزی حکومت 15 مئی سے قبل اپنی نئی ہوابازی پالیسی کا اعلان کریگی جس میں چھ میٹرو ائرپورٹس کو بین الاقوامی مراکز بنانے کے علاوہ کئی اہم امور کو حل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔ امکان ہے کہ اس پالیسی میں ڈومیسٹک آپریٹرس کی جانب سے بیرون ملک پروازیں چلانے کے قوانین کا بھی احاطہ کیا جائیگا ۔ مرکزی و