ہم ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بہت قریب :امریکہ

واشنگٹن ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کا کہنا ہیکہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بہت قریب ہیں جس سے دنیا کو مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی، اْدھر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہیکہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران حساس ایٹمی معاملے پر شفافیت کا مظاہرہ کریگا۔اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں امریکی وزیرخارجہ

کنونشن سنٹر کی زیر تعمیرعمارت منہدم،10 مزدور ہلاک

ریاض ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں القسیم کے علاقے میں کنونشن سنٹر کی زیر تعمیر عمارت گرنے سے10 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ 50 سے زائد مزدور ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے، مزدوروں میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پیر کی دوپہر دارالحکومت ریاض سے تقریباً 400 کلومیٹر دور القسیم بریدہ کے علاقے میں واقع القسیم یونی

تبت میں زلزلہ، مہلوکین کی تعداد 25 ہوگئی

بیجنگ ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہفتہ کے روز آئے زلزلہ میں چین کے جنوب مغربی تبت کے خودمختار علاقہ میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ بعض دوردراز علاقوں میں بچاؤ کاری عملہ متاثرہ افراد تک پہنچنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ ژنیہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 117 بتائی گئی ہے۔ یاد رہیکہ ہفتہ کے روز

زلزلہ سے کچھ ہندوستانی حصہ تقریباً 10 فیٹ جھک گیا تھا

واشنگٹن۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں ہفتہ کو آئے 7.9 شدت کے زلزلے کے باعث ہندوستان کا ایک حصہ اپنی پڑوسی ملک نیپال سے تقریباً ایک تا 10 فیٹ شمالی سمت جھک گیا تھا۔ امریکی سائنس داں کولین اسٹاک نے جو کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ ہیں، بتایا کہ کٹھمنڈو اور پوکھرا شہروں میں واقعہ ایک تا 2 ہزار مربع میل پر مشتمل زون تقریباً ایک سمت جھک گ

اُترپردیش میں بارش ، 21 ہلاک شمالی ہند کے مابقی حصوں میں گرمی

نئی دہلی۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش کے کئی علاقے آج تیز بارش کے سبب بُری طرح متاثر رہے اور تقریباً 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ شمالی ہند کے مابقی حصوں میں گرمی کی شدید لہر برقرار تھی جہاں بعض مقامات پر درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ قومی دارالحکومت میں مطلع ابر آلود تھا اور اعظم ترین درجہ حرارت اوسط 36.9 ڈگری سے صرف 2 ڈگری زا

۔10,000 ہلاکتیں ، راحت رسانی غیر موثر : وزیراعظم نیپال

کٹھمنڈو ۔ 28 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بچاؤ اور بین الاقوامی امدادی کارکنوں نے آج دور اِفتادہ علاقوں تک راحت رسانی کیلئے جدوجہد شروع کردی۔ وزیراعظم نیپال سشیل کوئرالہ نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 10,000 ہوچکی ہے۔ وہ انڈونیشیا کے دورہ پر تھے جبکہ زلزلہ آیا چنانچہ اتوار کے دن وطن واپس ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے بموجب 14 لاکھ افراد کو غذا ک

زلزلہ کے زخمیوں کی پیشانی پر اسٹیکرس

دربھنگہ(بہار)۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں آئے زلزلہ کے اثرات بہار میں زیادہ محسوس کئے گئے اور ایک ہاسپٹل میں جہاں زخمیوں کا علاج کیا جارہا تھا، ان کی پیشانی پر ’’بھوکمپ‘‘ (زلزلہ) کے نام سے اسٹیکرس چسپاں کردیئے گئے تھے۔ دربھنگہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں مریضوں کی شناخت کیلئے ایسا کیا گیا۔ یہ تصاویر ٹی وی پر پیش کی گئی، اور

کولکتہ کو 2 رنز سے شکست

چینائی ۔ /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپر کنگس نے آئی پی ایل 8 کے ایک کم اسکور کے حامل مقابلے میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کو 2 رنز سے ہرادیا ۔ چینائی 134/6 کے جواب میں کولکتہ 132/9 رنز ہی بناسکی ۔ آخری اوور میں کولکتہ کو 17 رنز کی ضرورت تھی اور ریان ٹین دوشٹ (38) نے ایک چھکا اور اس کے بعد چوکے لگائے لیکن 2 رنز سے شکست ہوئی۔

نیپال میں زلزلہ سے متاثرین کیلئے اقوام متحدہ کی دیڑھ کروڑ ہنگامی امداد جاری

جنیوا ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آج دیڑھ کروڑ امریکی ڈالر ہنگامی امداد کے طور پر زلزلہ سے متاثرہ نیپال کیلئے جاری کردیئے تاکہ ملک میں راحت رسانی کارروائیوں کی سطح میں اضافہ کیا جاسکے۔ نیپال کو غذا، پانی، برقی توانائی اور ادویہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے نائب معتمد عمومی برائے انسانی امور ویلیری اموس نے اپ

ملک میں شادی کی عمر اور طلاق کی شرح میں اضافہ

نئی دہلی ۔ /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان میں شادی کی عمر میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا ۔ 2011 ء مردم شماری رپورٹ کے مطابق ایک دہا قبل لڑکے کی شادی کی عمر 22.6 تھی جو اب 23.3 سال ہوگئی۔ لڑکی کی شادی کی عمر 18.3 سے بڑھکر 19.3 سال ہوگئی ہے ۔ طلاق کی شرح میں بھی اضافہ اور پیدائش کی شرح میں کمی دیکھی گئی ۔

راجستھان کے اسکولس میں سوریہ نمسکار ، علماء کا سخت موقف

اجمیر ۔ /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسکولس میں سوریہ نمسکار متعارف کرنے حکومت راجستھان کے فیصلے کے خلاف مسلم علماء متحدہ موقف اختیار کرنے اور اپنے بچوں کو اس سے دور رکھنے کا لائحہ عمل اختیار کررہے ہیں ۔ آج تقریباً 120 علماء کا اجمیر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت کے اس فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ۔

مسلمانوں میں اتحاد اور تعلیمی بیداری وقت کا تقاضہ

شاد نگر ۔ 28 ۔ اپریل (سیاست نیوز) اللہ تعالیٰ سے میں دعا گو ہوں اور میری دلی آرزو ہے کہ دنیا بھر میں رہنے والے تمام مسلمانوں کا تعلیمی معاشی اور سماجی موقف سب سے بہترین رہے۔ پولیس ایکشن کے بعد مسلمانوں کا جو نقصان ہوا ہے ، اس کی کسی نہ کسی طرح پابجائی ہوسکے ۔ اگر مسلمان حصول تعلیم پر خصوصی توجہ مبذول کریں گے تو مسلمانوں کی ترقی کوئی بھی

جوبلی ہلز میں قیمتی اراضی پر ناجائز قبضہ کی کوشش ناکام

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے اپنے حدود کے ایک پوش علاقہ میں قیمتی اراضی پر ناجائز قبضہ کی کوشش اور جعلسازی میں ملوث آٹھ کے منجملہ پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون کے بموجب ملزمین نے پتہ چلا لیا کہ جوبلی ہلز کوآپریٹیو ہاوز بلڈنگ سوسائٹی لمٹیڈ کے تحت پلاٹ نمبر 550-V کے مالکین ایک طویل عرصہ س